یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے

’’زادِسفر‘‘ سے ایک نعت ِ پاک۔۔۔۔۔

یہ قیل و قال و این و آں، یہ زمزمہ فضول ہے
جو عشق ِ مصطفیٰ ۖ نہیں تو فکر تیری بھول ہے

زمیں، فلک، شجر، حجر، جہان کی یہ وسعتیں
دل و دماغ و ذہن بھی قدم کی ان کے دھول ہے

وہ شمع ِ شش جہات ہے، شمیم ِ گلفراز ہے
وہ شہر ِ علم و آگہی، جو تاز بر جہول ہے

وہ وجہ ِ خلقت ِ جہاں، وہ راہ ِ حق کا رہنما
طہارتوں کا آئینہ، وہ والدِ بتول ہے

جو معرفت رسول کی نصیب میں ترے نہیں
سکوت بھی عتاب ہے، یہ نطق بھی عدول ہے

لبوں پہ ذکر ِ مصطفیٰ ۖ، نفس نفس میں تان وہ
قلوب پر بھی رحمتوں کا ہو رہا نزول ہے

مسافتوں کا ڈر نہیں، صعوبتوں کا غم نہیں
''غلامی ء رسول میں تو موت بھی قبول ہے''

یہ نطق اور سکوت سے معاملہ ہے ماورا
رگ ِ حیات میں مری، وہ عشق یوں حلول ہے

نبیۖ ، علی و فاطمہ ، تو کشتئ نجات ہیں
درِ حسین ، زندگی کا مومنو! حصول ہے

ہو ذوالفقار ِ غم زدہ پہ اک نظر کرم کی اب
وفور ِ اضطراب ہے، یہ زندگی ملول ہے

ذوالفقار نقوی
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
وہ شمع ِ شش جہات ہے، شمیم ِ گلفراز ہے
وہ شہر ِ علم و آگہی، جو تاز بر جہول ہے

جو معرفت رسول کی نصیب میں ترے نہیں
سکوت بھی عتاب ہے، یہ نطق بھی عدول ہے

سبحان اللہ۔۔۔۔ اللہ جزا دے۔۔۔
 
وہ شمع ِ شش جہات ہے، شمیم ِ گلفراز ہے
وہ شہر ِ علم و آگہی، جو تاز بر جہول ہے

جو معرفت رسول کی نصیب میں ترے نہیں
سکوت بھی عتاب ہے، یہ نطق بھی عدول ہے

سبحان اللہ۔۔۔ ۔ اللہ جزا دے۔۔۔


محترم نیرنگ صاحب.....محبت ہے آپ کی....خوش رہیں...
 
قیصرانی صاحب... آپ تو اس تخلیق پر اپنی رائے سے نواز چکے ہیں وہ بهی سب سے پہلے...
کاشفی صاحب سے رائے کی گذارش کر رہا تها'
ایک عرض ضرور ہے کہ یہ رسمی اور رواجی واہ واہ سے ذرا آگے جا کر اگر آپ اہل علم و دانش تفصیلی نقد فرمائیں تو مجهے اچها لگے گا....
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی صاحب... آپ تو اس تخلیق پر اپنی رائے سے نواز چکے ہیں وہ بهی سب سے پہلے...@کاشفی صاحب سے رائے کی گذارش کر رہا تها کہ آپ کا نام نامی بهی لکها گیا....
ایک عرض ضرور ہے کہ یہ رسمی اور رواجی واہ واہ سے ذرا آگے جا کر اگر آپ اہل علم و دانش تفصیلی نقد فرمائیں تو مجهے اچها لگے گا....
تنقیدی نظر ڈالنے کے لئے ہمارے اساتذہ ہیں جن میں استادِ محترم ، محترم محمد یعقوب آسی صاحب، محترم فاتح بھائی، محترم محمد وارث بھائی، محترم فرخ منظور بھائی سرِ فہرست ہیں۔ ہم تو بس کلام سے حظ اٹھانے تک ہی محدود رہتے ہیں :)
 
محترم محمد یعقوب آسی صاحب.....آپ اساتذہ میں شامل ہیں اور ہمیں آپ کے مشوروں اور تربیت کی اشد ضرورت ہے...
میں کچھ لکھنے لگا تھا، وہ انٹرنیٹ ہی بیٹھ گیا۔
نعت پر بات کرنا (جس طرح آپ چاہ رہے ہیں: تنقیدی نکتۂ نظر سے) بہت مشکل ہے۔ زبان و بیان کے لحاظ سے آپ کی یہ کوشش بلاشبہ قابلِ تحسین ہے۔ اور ممدوحِ کائنات ﷺ کے ذکر میں بھی احترام کا اہتمام دکھائی دیتا ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ میں اس پر شاید کوئی اضافہ نہ کر سکوں۔ کراچی سے ایک کتابی سلسلہ نکلتا ہے ’’نعت رنگ‘‘ ، اس میں نعت پر نقد و نظر بھی شامل ہوتا ہے اور بہت مفید مضامین بھی۔ اللہ توفیقِ مزید سے نواز ے۔

عجیب بات میرے ساتھ یہ ہے کہ کچھ نہ کر سکنے کے باوجود، میں اپنے نعت گو دوستوں سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ ان کے الفاظ کو دھڑکنا چاہئے۔ شانِ نبوت اور آپ ﷺ کی مدح کا حق تو خیر کیا ادا کریں گے، آپ ﷺ کا ذکر کر کے ہم دراصل اپنے لئے اعتبار حاصل کر رہے ہوتے ہیں۔ اس اعتبار میں جذبات کا جو دخل ہونا چاہئے اس سے کس کو انکار ہو گا۔ میں یہاں شوکتِ لفظی سے مطمئن نہیں ہوتا، اس کو میرا مسئلہ جانئے۔

اب سے کوئی پچیس برس پہلے کی کوشش آج ہی یہاں پوسٹ کی ہے( وہ بھی محمدخاور صاحب کی تحریک پر ورنہ میں کیا اور میرا اظہار کیا)۔ یہاں ملاحظہ فرمائیے گا۔اور، دعا دیجئے گا، کہ میرے لئے یہی سب سے بڑا تحفہ ہے۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
سبحان اللہ
ماشاء اللہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کیا ہی خوب رواں دواں کلام پر نور ہے ۔۔۔۔۔
شراکت پر بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سید سرکار
 
Top