سید اسد محمود
محفلین
اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یہ سارے فسادی مدرسے کے طالب علم تھے؟۔۔ یہ کسی کالے پیلے اسکول کی پیداوار نہیں تھے؟پر یہ اسلامی شدت پسند ہیں مدرسوں کے پڑھے اور مسلمان ہیں مسلمان ماں پاب کی اولاد بچپن سے مذہبی ماحول میں بڑھے اور اپنے مذہب اور دین کے لیے ہی ایسا کر رہے ہیں یہ بات اپکو مان لینی چاہیے ۔ جب تک بیماری نا مانی جائے گی علاج کیا خآک ہو گا؟ دھوکہ دہی فریب اپنے آپ کو کب تک دیا جا سکتا ہے ۔
شیخ سعدی فرماتے ہیں:
”علمے کہ راہِ حق نہ نماید جہالت است“
یعنی جو علم حق کی طرف راہ نمائی نہ کرے وہ تو جہالت ہے۔ اور آج کون سا اسکول ہے جو بچوں کو حق کی طرف راہ نمائی کر رہا ہے؟ گویا سارے اسکول جہالت ہی کا سبق پڑھا رہے ہیں اور ہم کس سکون سے اپنی تباہی پر مطمئن ہیں۔ والدین جاتے ہیں، اسکول والوں کو فیس کی شکل میں انعام دے آتے ہیں کہ شاباش! آپ نے ہمارے بچے کو بہت اچھا بگاڑا، (یا یہ کہا جائے کہ اچھا دوزخ سے قریب کیا)، لو یہ انعام قبول کرلو۔ والدین کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ دیکھیں کہ بچہ کیا پڑھ رہا ہے؟ اس کی عادتیں کیسی بن رہی ہیں؟