یہ کس مذہب کی عورت ہے

سید عاطف علی

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ !!! ایک بات سنی سنائی ہے کوئی تصدیق یا تردید کر سکے تو !!!
کوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا ر نہیں کر سکتا ، یہودی صرف پیدا ہوتے ہیں۔کیا یہ صحیح ہے ؟
 
lev-tahor-girl.jpg
 
بر سبیل تذکرہ !!! ایک بات سنی سنائی ہے کوئی تصدیق یا تردید کر سکے تو !!!
کوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا ر نہیں کر سکتا ، یہودی صرف پیدا ہوتے ہیں۔کیا یہ صحیح ہے ؟

میرا خیال ہے ایسا نہیں ہے۔ مگر مجھے درست معلومات نہیں۔
عام طور پر یہود کے 12 قبائل بتائے جاتے ہیں اور ظاہر ہے کہ قبیلہ نسلی گروپ کو کہتے ہیں۔ مگر میرا خیال ہے کہ یہودیت کو اختیار بھی کیا جاسکتا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
بر سبیل تذکرہ !!! ایک بات سنی سنائی ہے کوئی تصدیق یا تردید کر سکے تو !!!
کوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا ر نہیں کر سکتا ، یہودی صرف پیدا ہوتے ہیں۔کیا یہ صحیح ہے ؟
میں نے بھی یہی سُن رکھا ہے کہ کوئی بھی شخص اپنا مذہب چھوڑ کر یہودی مذہب اختیار نہیں کر سکتا۔
 
شمشاد

لائبریرین
خان صاحب خیر تو ہے، یہ آج آپ کو صبح صبح یہودیوں کے متعلق کیا شوق چرایا ہے جو آپ ان کی تصاویر پوسٹ کیئے جا رہے ہیں؟
 
اج تک 1700 فلسطینی جام شہادت نوش کرچکے ہیں جبکہ جنگ جاری ہے
میری رائے میں یہ اسرائیل کی کمزوری ہے کہ وہ نہتے سویلین پر بم برسارہا ہے۔ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہود جلد اسرائیل چھوڑنےوالے ہیں۔ دیکھ رہا تھا کہ یہود ہیں کون لوگ۔ خصوصا مذہبی۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شمشاد بھائی اور ہمت بھائی۔ ایک بات ذہن میں آئی۔ ظاہر ہے کہ ہرانسان کا اختیار ہے کہ وہ کوئی بھی مذہب چاہے ، اختیار کر سکتا ہے۔
مجھے یہ سوال اس طرح پوچھنا چاہیے تھا کہ اگرکوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا رکرتا ہے تو کیا باقی یہودی لوگ اسے اپنا ہم مذہب تسلیم کر لیتے ہیں۔
جیسا کہ ہم مسلم لوگ بھائی بن جاتے ہیں۔!!!
 
یہودی کبھی بھی اسرائیل نہیں چھوڑیں گے۔ چند ایک اگر امریکہ یا کینیڈا چلے بھی گئے تو کیا فرق پڑے گا۔
 
شمشاد بھائی اور ہمت بھائی۔ ایک بات ذہن میں آئی۔ ظاہر ہے کہ ہرانسان کا اختیار ہے کہ وہ کوئی بھی مذہب چاہے ، اختیار کر سکتا ہے۔
مجھے یہ سوال اس طرح پوچھنا چاہیے تھا کہ اگرکوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا رکرتا ہے تو کیا باقی یہودی لوگ اسے اپنا ہم مذہب تسلیم کر لیتے ہیں۔
جیسا کہ ہم مسلم لوگ بھائی بن جاتے ہیں۔!!!

یہود سے پہلے ایک اور بات مشاہدہ میں ہے
کہ خود مسلمان نو مسلم کو وہ درجہ نہیں دیتے۔ میرا ایک دوست مسلمان ہوا تو کوئی اس کے ساتھ شادی کرنے کے لیے تیار نہ ہوتا تھا۔ بڑی مشکل سے مراکن سے ہوئی
 
اسرائیلی یہودی تو سارے پیدایشی یہودیوں کو بھی صحیح یہودی تسلیم نہیں کرتے :)
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی اور ہمت بھائی۔ ایک بات ذہن میں آئی۔ ظاہر ہے کہ ہرانسان کا اختیار ہے کہ وہ کوئی بھی مذہب چاہے ، اختیار کر سکتا ہے۔
مجھے یہ سوال اس طرح پوچھنا چاہیے تھا کہ اگرکوئی بھی شخص یہودی مذہب اختیا رکرتا ہے تو کیا باقی یہودی لوگ اسے اپنا ہم مذہب تسلیم کر لیتے ہیں۔
جیسا کہ ہم مسلم لوگ بھائی بن جاتے ہیں۔!!!
جہاں تک مجھے علم ہے، یہودی کسی بھی غیر یہودی کو اس کا مذہب تبدیل کر کے یہودی نہیں بناتے۔ جیسا کہ اسلام میں یا عیسائیت میں یا یہ کہہ لیں کہ سوائے یہودی مذہب کے، باقی ہر مذہب کے لوگ اپنا مذہب تبدیل کر سکتے ہیں۔
 
کتھولک بھی نہیں بناتے۔
 
شمشاد

لائبریرین
یہود سے پہلے ایک اور بات مشاہدہ میں ہے
کہ خود مسلمان نو مسلم کو وہ درجہ نہیں دیتے۔ میرا ایک دوست مسلمان ہوا تو کوئی اس کے ساتھ شادی کرنے کے لیے تیار نہ ہوتا تھا۔ بڑی مشکل سے مراکن سے ہوئی
اسلام میں غالباً ایسی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ یہ رویہ مقامی لوگوں کا ہو گا۔
 
Top