تعارف یہ ہیں کاشف اکرم وارثی

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نام :کاشف اکرم وارثی
پیشہ : انجئینر ( کرم والفت پیشہ )
رنگت: نکھری ہوئی
قد: سرو قامت
رہائش : کویت
آبائی شہر: لاہور
مشاغل : مطالعہ , نیٹ , ہانڈی روٹی اوراحباب کی خاطرداریاں
کاشف ایک کم گو, سادہ دل اورمنکسرالمزاج ہستی کانام ہے - میں چارسال سے کاشف کوجانتاہوں
فی زمانہ ان سا صابروشاکر کم کم ہی نظرآتا ہے ۔ خوش اخلاق اور دوست نواز کاشف میرےلیے
الله کریم کی ایک نعمت ہے
 

زبیر مرزا

محفلین
ہاہاہا... ویسے کاشف دو بیٹوں کے والد اورصرف ایک بیوی کے شوہرنامدارہیں اوردوسری شادی کے امیدوار
میں ان کے کوائف اورفوٹو شادی دفترمیں جمع کرادیتاہوں فیس یہ خودبھردیں گے بصد خوشی کویتی دینارمیں
 

محمداحمد

لائبریرین
ماشااللہ!

تعارف پڑھ کر ماشااللہ کہنا ضروری لگا۔ :D

کاشف صاحب، محفل میں آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید۔

ویسے زحال بھائی ! موصوف خود اب تک کہاں ہیں؟ :)
 

شمشاد

لائبریرین
کاشف صاحب کو اردو محفل میں خوش آمدید

موصوف کو اب پردہ ترک کر کے محفل آ ہی جانا چاہیے۔
 

مقدس

لائبریرین
ہاہاہا... ویسے کاشف دو بیٹوں کے والد اورصرف ایک بیوی کے شوہرنامدارہیں اوردوسری شادی کے امیدوار
میں ان کے کوائف اورفوٹو شادی دفترمیں جمع کرادیتاہوں فیس یہ خودبھردیں گے بصد خوشی کویتی دینارمیں

اس کے بعد آپ کو ایک اور تعارف دینا ہو گا جو کچھ ایسا ہو گا
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
نام :کاشف اکرم وارثی
پیشہ : باورچی پلس دھوبی پلس چائلڈ مائینڈر
رنگت: جلی ہوئی، کام کر کر کے
قد: سرو قامت
رہائش : کویت
آبائی شہر: لاہور
مشاغل : ہانڈی روٹی اورازواج کی خاطرداریاں، بچوں کو نہلانا دھلانا، گھر کی صفائی ستھرائی
کاشف ایک کم گو, سادہ دل اورمنکسرالمزاج ہستی کانام ہے - میں چارسال سے کاشف کوجانتاہوں
فی زمانہ ان سا صابروشاکر کم کم ہی نظرآتا ہے ۔ صابر و شاکر کاشف میرے لیے نشان عبرت ہے کہ یار کبھی شادی نہیں کرنا ہے​
 
محترم کاشف اکرم وارثی صاحب، اردو محفل میں خوش آمدید۔ برادرم زحال مرزا کا بے حد شکریہ جو انھوں نے اتنے خوبصورت انداز میں ایک نئے رکن کو متعارف کروایا۔ کاشف صاحب، آپ اب تشریف لے ہی آئیں۔ :) :) :)

مقدس بٹیا رانی، سچ سچ بتائیں، کہیں یہ الفاظ تیمور بھائی سے مستعار تو نہیں لئے؟ چلیں آپ یہاں نہ بتائیں، چپکے سے بھیا کے کان میں بتا دیں۔ :) :) :)
 
Top