سیما علی

لائبریرین
رحمت ہو آپ پر ۔۔۔محبت کی چھاؤں میں رہیں ہمیشہ آمین

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ڈھونڈو گے کہاں مجھ کو۔۔ لو میرا پتہ لے لو
اک قبر نئی ہو گی۔۔۔۔۔ اک جلتا دیا ہو گا
جانے کیوں یاد آ گیا یہ شعر۔ ابھی تو آپا لی غمناک ریٹنگ آئی ہے۔ ابھی نجانے کس کس نے ڈانٹنا ہے۔
پر سانوں کی۔ آج تو دن ہی ڈانٹ کا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب جب آپ آتیں بہار آتی ہے ہمیں یاد ہے سب ذرا ذرا۔۔
ثابت تو کرنا ہوا نا کہ گل یاسمیں کی تشریف آوری ہوئی ہے۔
دیکھ لیجئے گا کہ اس بات پہ سب سے پہلا اعتراض روفی بھیا کو ہونا ہے۔ دوسرا اعتراض روؤف بھائی کو ہونا ہے۔ اور تیسرا اعتراض محمد عبدالروؤف بھیا کو۔
 

سیما علی

لائبریرین
پھر یہ سن لیں؀
اسے پڑھ کر تم نا سَمجھ سکے
کہ میری کتاب کے رُوپ میں
کوئی قرض تھا کئی سال کا
کئی رَت جگوں کا اُدھار تھا
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تارے ذہن میں آئے تو ایک گانے کی دھن دماغ میں جاگی

ڈوب حاؤ تاریو پا دیو ہنیر وے
اداں ایس رات دی نئیں ویکھنی سویر وے

معذرت آپا بے مقصد سا گانا ذہن میں آیا۔ آپ نے نہ اداس ہونا ہے۔ نہ ڈانٹنا ہے ۔ اور غمناک کی ریٹنگ تو بالکل نہیں دینی۔ ورنہ دیکھنے والے سمجھیں گے کہ کڑی دل تے نئیں لا بیٹھی۔
 

سیما علی

لائبریرین
تارے ذہن میں آئے تو ایک گانے کی دھن دماغ میں جاگی

ڈوب حاؤ تاریو پا دیو ہنیر وے
اداں ایس رات دی نئیں ویکھنی سویر وے

معذرت آپا بے مقصد سا گانا ذہن میں آیا۔ آپ نے نہ اداس ہونا ہے۔ نہ ڈانٹنا ہے ۔ اور غمناک کی ریٹنگ تو بالکل نہیں دینی۔ ورنہ دیکھنے والے سمجھیں گے کہ کڑی دل تے نئیں لا بیٹھی۔
اس بار تو کچھ نہیں کہتے ۔۔مگر بس آپا کی خاطر خوش رہنا ہے پلیز🥰🥰🥰🥰🥰
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس بار تو کچھ نہیں کہتے ۔۔مگر بس آپا کی خاطر خوش رہنا ہے پلیز🥰🥰🥰🥰🥰
یعنی کہ
ہنسو آج اتنا کہ اس شور میں
صدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
قسم سے آپا بہت خوش اور پر سکون ہیں ہم۔ مگر کسی کو ستانے کو دل کر رہا۔ تو بس آپ ہی سامنے نظر آئیں ۔ اس لیے آپ کو ستانے لگے۔
 

جاسمن

لائبریرین
حالانکہ نہ تو جاسمن آپا جو ہمارا پہلا سال مکمل ہونا یاد رہا اور نہ ہی دوسرا۔ اسی کو تو کہتے ہیں آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل
گل! میں نے اپنے کیلنڈر پہ بہت سے محفلین کے نام لکھے ہوئے ہیں۔ جن میں آپ کا نام بھی ہے۔ مجھے یاددہانی ہوتی رہتی ہے۔ ظاہر ہے کہ آپ کی بھی ہوئی تھی۔ لیکن آج کل میں نے قرآن کورس شروع کیا ہوا ہے۔ کچھ سماجی کام ہیں الحمدللہ۔
سو بس آپ سب کے دعائیں ہیں۔ اللہ سب کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ مقدر اچھے کرے۔ آمین!
اور نجانے کیوں آپ کے لیے میں اکثر دعائیں کرتی ہوں۔ اپنے گھر والوں پہ پھونکیں مارتی ہوں تو ہر مرتبہ تو نہیں لیکن بہت بار آپ پہ بھی مار تی ہوں۔
الحمدللہ رب العالمین
 
Top