حماد علی

محفلین
پر بات یہ ہے کہ :
ٹائم (ٹائِم) انگریزی۔
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٧٨ء میں "دل فروش" میں مستعمل ملتا ہے۔

جب مستعمل ہے تو اب اردو کا ہی ہو گیا نا
 

شمشاد خان

محفلین
بات یہ ہے جی کہ جب اس کا متبادل اور بالکل آسان لفظ اردو میں مستعمل ہے تو وقت کی بجائے ٹائم لکھنے کی کیا ضرورت ہے۔
 

حماد علی

محفلین
اجی ضرورت آسانی کی ہی ہے نا ، مجھے ٹائم لکھنا آسان لگا تو میں نے ٹائم لکھا اب آپ کا وقت آسان ہے تو آپ وقت کا استعمال کر لیجیے مجھے کوئی دقت نہیں ;)
 

حماد علی

محفلین
ہم بخوبی جانتے ہیں کہ یہ اردو محفل ہے اور ہم نے اردو کا لفظ ہی لکھا ہے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کے ٹائم انگریزی زبان سے اردو میں آیا ، اب آ گیا ہے تو بس آ گیا ہے ہم نے اسکو پوری محبت اور اخلاص کے ساتھ اپنا لیا ہے :whistle:
 
Top