سیما علی

لائبریرین
طیبہ،طاہرہ، مخدومۂ کونین حضرت فاطمہ الزہراء معصومہ سلام اللہ علیہا کی ذات عالیہ ہے۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
ضرور سمجھانا چاہیئے ، انہیں جسے خود سے سمجھ نہ آئی ہو۔ ویسے تھوڑی فلسفیانہ بات ہے لیکن مشکل نہیں، ہر عروج کو زوال ہے بس یہی سمجھانا چاہتے تھے قدیر بھائی
 
قمر کا پورا ہونا بھی ہمیں بتاتا ہے کہ اب پھر سے اندھیرا آنا والا ہے

LRO_data_simulation_of_14Nov2016_supermoon_1667x1250.jpg

فقط میں ہی عبدالقدیر 786 کا مطلب نہیں سمجھا یا کسی اور کو بھی سمجھ نہیں آیا؟

غمگین نہ ہوں ابھی کہتے ہیں قدیر بھیا کو سمجھا دیں گے ۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

عظیم کا فرض بنتا ہے کہ سب کو سمجھائیں
ظاہر ہوگا مطلب تھوڑا دیہان سے پڑھیں
چلیں میں بتا دیتا ہوں کہ چاند کو روشن دیکھ کر یہ نہ سمجھا جائے کہ یہ ہمیشہ ہی ایسا چکمتا رہے گا کیونکہ جب چاند اپنی پوری آب وتاب پر پہنچ جاتا ہے تو پھر سے واپسی اپنے زوال کی طرف آتا ہے مطلب کہ کسی کو بھی اچھی اور درست حالت میں دیکھ کر یہ نہ سمجھنا چاھئیے کہ ہمیشہ ہی یہ درست رہے گا ایسے ہی ہم دُنیا کی مثال بھی لے سکتے ہیں ہو سکتا ہے جب یہ اپنے پورے عروج پر پہنچ جائے تو اِس کو زوال کی طرف لوٹا دیا جائے واللہ عالم بالصواب
 

عظیم

محفلین
صدقِ دل سے کہوں تو مجھے واقعی سمجھ نہیں آیا تھا۔ شاید یہ میری غائب دماغی کا نتیجہ ہے۔ لیکن مجھے اندھیرے اور چاند کے پورا ہونے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
صدقِ دل سے کہوں تو مجھے واقعی سمجھ نہیں آیا تھا۔ شاید یہ میری غائب دماغی کا نتیجہ ہے۔ لیکن مجھے اندھیرے اور چاند کے پورا ہونے میں کوئی ربط نظر نہیں آیا تھا۔
شکر پیتے ہیں آپ چائے میں عظیم میاں !!!!!!ہم چائے میں بالکل شکر نہیں پیتے آپکی چائے میں شکر ڈالتے ہیں !!!!
 

عظیم

محفلین
شکر پیتے ہیں آپ چائے میں عظیم میاں !!!!!!ہم چائے میں بالکل شکر نہیں پیتے آپکی چائے میں شکر ڈالتے ہیں !!!!
ساری زندگی شکر کم ہی پی ہے۔ پتی تیز اور میٹھا کم۔ میری چائے بھی گھر میں الگ ہی بنتی ہے، چائے کی پتی تیز ہونے کی وجہ سے
 

سیما علی

لائبریرین
زندگی میں مٹھاس ہونا چاہیے عظیم میاں چائے میں کم ہی ٹھیک ہے ۔۔پتی تیز میں ہم دونوں ایک جیسے ہیں!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
رات کو سحری میں تو کافی پی تھی، چائے افطار کے بعد پیوں گا حسب معمول تیز خوشبو دار پتی اور کم دودھ مگر دو چمچے شکر کے ساتھ!
 

سیما علی

لائبریرین
ڈریں نہیں محمد حسنان شاہ یہاں بھی آئیے اور کھیلیے۔۔۔۔
یہ اُلٹی لڑی ہے الف ب کی اب آپکو د سے لکھنا ہے۔۔۔
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
 
دوزخ کی آگ ہو یا رنگینی ہو عدن کی

جُز وصل ، عشق کا کچھ ہوتا نہیں ہے چارہ

کچھ بے قرار ایسے دامِ نفس میں ہے روح

قیدِ قفس میں گویا پنچھی کا ہو گزارہ​
 

سیما علی

لائبریرین
دوزخ کی آگ ہو یا رنگینی ہو عدن کی

جُز وصل ، عشق کا کچھ ہوتا نہیں ہے چارہ

کچھ بے قرار ایسے دامِ نفس میں ہے روح

قیدِ قفس میں گویا پنچھی کا ہو گزارہ​
خیر ہو آپکی آمد اس لڑی میں !!!! پر آئیندہ پورا جملہ لکھنا ہے ۔۔اشعار بھی حروف تہجی سے ہیں وہ دوسری لڑی ہے ۔۔۔
 
Top