یاسر شاہ

محفلین
زبردستی کپڑے دھونے پڑ رہے ہیں پھر استری بھی کرنی ہے پھر نماز جمعہ اور پھر دفتر۔خوش رہیں سب عافیت کے ساتھ مگر یاد رکھیں سیما جی کے پکائے کوفتے لازمی کھائیں۔
 
سیما علی

لائبریرین
خیر تو ہے بھانجے اتنا چرچہ کردیا ہمارا بس چلتا تو روز آپکو کچھ پکا کہ بھیج دیتے پر ہما را اصلی بایئکا والا ابھی تک گاؤں سے آیا نہیں ۔۔اب آپکو پلاؤ پکا کر بھیجیں گے کسی دن !!!شکر آپکو پسند آگیا۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

سیما علی

لائبریرین
فاش ایک راز کرتا ہوں کہ پرسو سیما خالہ نے غضب کے کوفتے بھیجے چپاتیوں اور حلوے سمیت اور ساتھ دیگر تحائف بھی۔سب اپنے خرچے پر۔جزاک اللہ خیر سیما جی۔اللہم اطعم من اطعمنا
حلوا آپکو پسند آیا زیادہ میٹھا نہیں ڈالتے ہم اور براؤن شکر ڈالتے ہیں ۔جیتے رہیے اللہ خوش رکھے شاد و آباد رکھے آمین ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
صبر نہیں ہوا کھائے بن کہ بڑے قرینے سے ایلومینیم فوئل میں ڈھک کے بھجوائے گئے۔
سیما جی !کل چھٹی لی تھی کہ اہل وعیال کو ائیرپورٹ سے اٹھانا تھا مگر کوہاٹ سے پشاور آتے ہوئے رستے بند تھے ،کوئی اسٹرائیک تھی ۔لہذا وقت پر ائیر پورٹ نہ پہنچ سکے گھر والے۔اب اتوار کو آئیں گے میں نے بھی چھٹی کینسل کر دی آخری وقت میں دفتر چلا گیا۔
چاہیے ہمارے لوگوں کو بھی ایسا نہ کریں روز کسی نہ کسی بات پر ہڑتال کر دیتے ہیں بچے پریشان ہونگے ۔۔اچھا کیا چھٹی کینسل کی ۔ضرورت کے لئے بچا رکھنی چاہیے ہمارے پاس ریٹائر منٹ کے وقت 568 Frozen Leave تھیں جن میں سے ایک سال کی چھٹیاں کیش ہوئیں باقی ضائع ہوگئیں ۔۔
 
الف عین

لائبریرین
جان بوجھ کر جو سیاست دانوں کے لئے راستے بند کر دئے جاتے ہیں، اس پر غصہ آتا ہے۔ جس دن ہم اندور سے حیدرآباد واپس پہنچے، اسی دن مودی جی بھی حیدر آباد آئے تھے، اور ایرپورٹ سے اتنے طویل راستے سے گھر پہنچنا پڑا کہ گیارہ سو روپیے اوبر کیب میں لگ گئے!
 
عظیم

محفلین
ثمرین کے ممالک میں ہی یہ سب دیکھنے کو ملتا ہے شاید، ترقی یافتہ ملکوں میں اس طرح بہت کم ہی ہوتا ہو گا۔ اللہ کرے جو ترقی پذیر ممالک ہیں ان میں بھی عوام کو اس طرح پریشان کیا جانا ختم ہو جائے
 
یاسر شاہ

محفلین
خیر تو ہے بھانجے اتنا چرچہ کردیا ہمارا بس چلتا تو روز آپکو کچھ پکا کہ بھیج دیتے پر ہما را اصلی بایئکا والا ابھی تک گاؤں سے آیا نہیں ۔۔اب آپکو پلاؤ پکا کر بھیجیں گے کسی دن !!!شکر آپکو پسند آگیا۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

پریشان نہ ہوں ۔آپ نے خرچہ کیا ہم نے چرچا کیا۔یوں اوروں کو بھی ترغیب ہوگی کہ محض باتوں سے پیٹ نہیں بھرتا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
خیر تو ہے بھانجے اتنا چرچہ کردیا ہمارا بس چلتا تو روز آپکو کچھ پکا کہ بھیج دیتے پر ہما را اصلی بایئکا والا ابھی تک گاؤں سے آیا نہیں ۔۔اب آپکو پلاؤ پکا کر بھیجیں گے کسی دن !!!شکر آپکو پسند آگیا۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

بلکہ جو پلاؤ ہم نے بھیجا آپ کو۔۔۔ وہی بھیج دیجئیے یاسر بھائی کو۔ ابھی باسی تھوڑی ہوا ہو گا :love:
 
یاسر شاہ

محفلین
یوں تو مجھے بھی خیال آیا پتا نہ بتاؤں ٹال دوں مگر بدتہذیبی لگتی ہے کہ خالہ بار بار پوچھ رہی ہیں اور میں نہ بتائوں ۔
 
Top