یہاں سے لڑی نمبر 20کا نیادورشروع ہورہا ہے اور مجھے فلم ’’نیادور‘‘ کاوہ گیت یاد آرہاہے جس میں ایک ہی حالات سے دوچار ساتھیوں ، دوستوں، ہم راہیوں سے حالات بدلنے کے لیے آنے ہاتھ بڑھانے ، باربٹانے اور ساتھ نبھانے کا کہا جارہا ہے۔فلم تو جیسا کہ بتایا گیا’’نیادور‘‘تھی،نمایاں آوازیں محمدرفیع اور آشابھوسلے کی تھیں، شاعرساحرلدھیانوی تھے اور موسیقی ترتیب دی تھی اوم پرکاش نیر یعنی اوپی نیر نے۔کیاگیت تھا،کیا آوازیں تھیں، کیا موسیقی تھی اور کیا اثر تھا کہ اب تک دل پر نقش ہے۔۔۔
 
ہرحرف پر؛ کوئی بھی لفظ ،جملہ یا بات لکھ دینا بھی کمال ہے مگر اِسے کمالوں کا کمال کہیں گے کہ وہ لفظ اسرارِمعانی کا گنجینہ نہیں تو چھوٹا موٹا دفتر تو ہو،انوکھا نہیں نیا تو ہو،رموز ِ زندگی کا اشاریہ نہ سہی اشارہ تو ہواور لکھنے والے کے رجحان و میلان کاتعارف اور تخلیقی اُپج کا استقبالیہ تو ہو۔۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ ٗ:
اُمید ہے سب خیریت سے ہوں گے اور موسم کی اِس نئی کروٹ سے لطف اندوز ہورہے ہوں گے جس میں گھن گرج کے ساتھ کہیں بارش کہیں ژالہ باری اور کہیں گہرے بادلوں کا راج ہے ۔کراچی کیونکہ سمندر کے کنارے واقع ہے اِس لیے اِسے اِن چیزوں کی کوئی خاص حاجت نہیں یہ تو یہ چیزیں پروڈیوس کرتا ہے پھر ڈسٹری بیوٹ کردیتا ہے ۔ اگر کوئی علاقہ کم بارش کا شکار یا اِس نئے تغیرسے محروم ہوتو طلب کی کثرت کے سبب رسد میں در پیش دشواریوں کا خیال کرکے ان چیزوں کے مینوفیکچرر کو معاف فرمائے اور اپنی باری کا انتظار کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط آپ کا اپنا کراچی، پاکستان
 

الف نظامی

لائبریرین
نور الامین : مشرقی پاکستان کے وزیر اعلی ، پاکستان کے نائب صدر اور نطریہ پاکستان کے زبردست حامی ، قائد اعظم کے مزار سے جانبِ مشرق ایک کمرے میں مدفون ہیں۔
اس کمرے میں مزید چار افراد دفن ہیں:
سردار عبد الرب نشتر ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح ، قائد ملت لیاقت علی خان ، بیگم رعنا لیاقت علی خان
بحوالہ : خفتگانِ کراچی از پروفیسر محمد اسلم صفحہ 4
 

سیما علی

لائبریرین
مجید نظامی صاحب اپنے ایک مضمون میں فرماتے ہیں کہ ہماری نئی نسل کو سردار عبدالرب نشتر کی حیات و خدمات کا مطالعہ کرنا چاہیے ۔ سردار صاحب نے جناح کیپ پہنتے تھے۔ ان کی مونچھیں بھی مردانہ وجاہت کی حامل تھیں۔ وہ خدا کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے تھے ۔ آپ قائد اعظم کے سچے پیروکاراور پکے مسلم لیگی تھے۔ یہ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا عجب سبب ہے کہ قائد اعظم کے وصال کے بعد جن حالات کا سردار صاحب کو سامنا تھا فی زمانہ ہم بھی اسی طرح کے حالات سے دو چار ہیں ۔ مجید نظامی صاحب فرماتے ہیں کہ ہمیں اللہ تعالیٰ سے رحم طلب کرنا چاہیے اور بحیثیت قوم ہمیں اجتماعی توبہ کرنا چاہیے تاکہ ان مشکل حالات سے بخیر و عافیت نجات حاصل کر سکیں اور پاکستان کو صحیح معنوں میں ایک اسلامی جمہوری فلاحی ملک بنا سکیں ۔
سردار عبدالرب نشتر ہی غیر متنازعہ اور قابل قبول ہستی مانے گئے ۔بطور گورنر پنجاب آپ کے روز و شب مثالی ہی نہیں قابل تقلید بتائے جاتے ہیں

سردار عبدالرب نشتر اور مجید نظامی

 

سیما علی

لائبریرین
فالودہ پلا دیں اس سردی میں اسکو۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

الف نظامی

لائبریرین
عین ممکن ہے یہ دنیا تجھے شہکار لگے
اس کی تعمیر میں ہم جیسے گنہ گار لگے
-
عین ممکن ہے کسی روز قیامت کر دیں
کیا خبر ہم تجھے دیکھیں تو بغاوت کر دیں
-
عین ممکن ہے ڈوب جائیں ہم
ہم جو کچے مکاں کے باسی ہیں
-
عین ممکن ہے مری بات ذرا سی نکلے
کوئی تصویر مرے دل سے تمہاری نکلے
-
عین ممکن ہے یہ زحمت بھی اٹھانی پڑ جائے
باتوں باتوں میں کوئی بات چھپانی پڑ جائے
-
عین ممکن ہے کسی طرز ادا میں آئے
قصۂ درد وفا صوت و صدا میں آئے
-
عین ممکن ہے چلی جائے سماعت میری
دل سے کہیے کہ بہت شور مچایا نہ کرے
-
عین ممکن ہے کہ دہراؤں حدیث دیگراں
آج جو میری زباں پر ہے وہ افسانہ نہ ہو
-
عین ممکن ہے کہ ہو اس سے علاج وحشت
شہر میں زور سے اک نام پکارا جائے
-
عین ممکن ہے چراغوں کو وہ خاطر میں نہ لائے
گھر کا گھر ہم نے اٹھا راہ گزر پر رکھا
-
عین ممکن ہے کہ جوڑے سے زیادہ مہکے
اپنے کالر میں گل تازہ لگا کر دیکھیں


ریختہ سے جمع کردہ چند اشعار جو عین ممکن ہے سے شروع ہوتے ہیں
ان میں سے ہر شعر کا تاثر کیسا ہے؟
مثبت ، خوش کن ، امید افزا یا مایوس کن ، بیزار کن
دو اشعار مثبت تاثر پیش کرتے ہیں اور بقیہ وحشت و بیزاری و مایوسی کا تاثر دیتے ہیں۔
تو کیا اس سے ہم یہ رائے قائم کر سکتے ہیں کہ شاعری کا مجموعی تاثر مایوس کن ہے؟
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
طارق روڈ کراچی کی اعلیٰ درجہ کی مارکیٹ ہے اور اِردگرد کاعلاقہ بہترین رہائشی علاقہ ہے جہاں ریڈیو اور ٹی وی کی بعض مشہور ہستیاں کبھی رہی ہیں اور صنعتکارحضرات بھی رہائش پذیر رہے ہیں۔ اب مگر اُن میں سے خال خال ہی یہاں ہوں گے۔۔
 
ضروریاتِ زندگی کو محدود کرلیجیے زندگی آسان ہوجائے گی ،لیکن جب ضروریاتِ زندگی کی فہرست بنانے بیٹھے توپتا چلااگر ایسا کیا تو بندہ ہی گیاکیونکہ یہ 2024 ء ہے 1857ء نہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ظاہر ہے کہ آپا آواز دیں گی تو ہم بھاگے چلے آئیں گے۔
سبز بھتنی بھلا کیوں یاد آ رہی؟
وہ الہ دین کے چراغ کا جن تھوڑی ہے کہ اسے یاد کیا جائے
شدت سے یاد آئی آپکی تو ہمیں کسی طرح تو اپنی بٹیا کو بلانا تھا۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ژولیدہ معما ہے جہان پر پیچ
اے دل نہ ستم اس کے کشائش میں کھینچ
اچھا ہے خیال دہن و فکر کمر
دنیا ہیچ است و کار دنیا ہمہ ہیچ

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 
Top