گلوکار احمد جہانزیب کے گایا ہوا گیت ڈرامہ عشق مرشد کا ہے ۔۔۔احمد جہانزیب نے ڈرامہ "عشق مرشد کے لئے اسے بہت خوب گایا ہے ۔۔۔اور جس نے ڈرامے کی مقبولیت میں بے حد اضافہ کیا ہم بھی گیت کی دھن سن کر ہی ڈرامے کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔۔۔
گیت بار بار سن کر لطف آتا ہے۔۔یہ بھارتی فلم اصلی نقلی کیلئے 1962ء میں گائے ہوئے گلوکارہ لتا منگیشکر کے مشہور گانے ” تیرا میرا پیار امر ، پھر کیوں مجھ کو لگتا ہے ڈر” سے لیا گیا ہے۔
نورِ جہاں اور نورِ محبت
دونوں جڑے تجھ سے پیا
پاگل یا جو گی مجھ کو کہو تم
میرا عشق سب سے جدا
تیری ہی خاطر لوں سو جنم میں
چاہے ہو جو بھی بھلا
نہ میں ہوں عاشق نہ میں دیوانہ
کہہ دو مجھے جو پیا
تیرا میرا ہے پیار امر
تو چاہے تو قدموں میں سر رکھ دوں
میرا جیون کیا گر مانگے تو
میری جان نذر کر دوں