سیما علی

لائبریرین
قلیل پہ یہ شعر آپ کی نذر؀
تری راہ کتنی طویل ہے مری زیست کتنی قلیل ہے
مرا وقت تیرا اسیر ہے مجھے لمحہ لمحہ سنوار دے
 

رضوان راز

محفلین
جوا ب ہم نے کیا دینا ہے۔۔۔ کہ لہور میں ڈاچی ہے نہ ڈاچی والا۔۔۔۔
لاہور میں عموماً کسی سڑک کنارے ڈا چی اور ڈاچی والا، ہر دو اپنے شِیر خوار اور پورے خاندان سمیت موجود ہوتے ہیں۔
ثانی الذکر کے اہلِ خانہ اول الذکر کا دودھ فروخت کرتے پائے جاتے ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
لاہور میں عموماً کسی سڑک کنارے ڈا چی اور ڈاچی والا، ہر دو اپنے شِیر خوار اور پورے خاندان سمیت موجود ہوتے ہیں۔
ثانی الذکر کے اہلِ خانہ اول الذکر کا دودھ فروخت کرتے پائے جاتے ہیں۔
ف سے مراسلہ لکھنا تھا مگر کھیل کے اصولوں سے واقف نہیں راز صاحب ! شکریہ جواب کا۔۔آتے رہیے گا تو سب معلوم ہوجائے گا یہ حروف تہجی کی الٹی لڑی ہے صاحب۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
ضرر کا باعث نہ بنے۔طاقت کسی کمزور کے لئے ۔توانائی و قوت کسی کو نیچا دکھانے کے لئے نہ ہو ۔۔بس فیض کا باعث ہو تو باعث سکون ۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
صاد ۔۔اصل عربی ۔۔
  • انتخاب‏، پسندیدگی، توثیق، تصدیق، منظوری، منظور کیے جانے کا دستخط یا نشان
  • کسی دعوت نامے کی فہرست یا بند پر اپنے نام کے آگے( ؐ ) بنا دیتے ہیں جو اطلاع پانے کی علامت ہے
  • فرمانوں کے آخر میں‏، کی شکل بنا دیتے ہیں جو علامت تصدیق کی ہے
  • شعرا آنکھ سے تشبیہ دیتے ہیں، حلقۂ چشم (جو صاد کے مشابہ ہے)
  • آنکھ اپنی تری ابرو پہ جمی رہتی ہے
    روز اس بیت پہ ہم صاد کیا کرتے ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
شرارت پہ محترمہ پروین شاکر صاحبہ کا شعر؀
بند کر کے مری آنکھیں وہ شرارت سے ہنسے
بوجھے جانے کا میں ہر روز تماشا دیکھوں



اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
گستاخ انکھیاں کتھے جا لڑیا ں ؟
ژ سے بھیا ۔۔یہ یاد آئی شب یلدا
ژالہ باری ہو رہی ہے موسمِ سرما کے بیچ
اور اس کی یاد آئی ہے شبِ یلدا کے بیچ

منجمد کرتے ہوئے لہجوں سے لڑنے کے لیے
مجھ کو اک جگنو ملا ہے سوچ کے صحرا کے بیچ
 

سیما علی

لائبریرین
زمین پر سال کی طویل اور سرد ترین رات کے گزرنے اور اس کے بعد دنوں کے طویل ہونے پر منایا جاتا ہے۔ شب یلدا
  • موسم سرما کی طویل ترین رات، پوس مہینے کی اندھیری رات
  • مجازاً: تاریک اور طویل رات۔۔۔۔۔
کیا قیامت میں بھی پردہ نہ اٹھے گا رخ سے
اب تو میری شب یلدا کی سحر پیدا کر
 

سیما علی

لائبریرین
ڑے ۔۔۔ساتورن جشن کے نام سے مناتے ہیں رومی ۔۔ایرانی اور بہت سے دوسرے اقوام شب یلدا میں جشن مناتے ہیں۔ یہ رات طویل ترین راتوں میں سے ایک ہے اور اس رات کے بعد دن بڑھتا جائیگا اور راتیں چھوٹی ہوتی جائیں گی۔ شب یلدا جسے شب چلہ بھی کہا جاتا ہے ایران کے توسط سے رومیوں میں بھی رواج پا گیا۔۔۔
یلدا کے معنی تولد بھی ہے یعنی نیا۔ اورقدیم ایرانیوں کا کہنا تھا کہ شب یلدا کے بعد جب سورج طلوع ہو گا تو اس کے ساتھ ہی دن کے بڑھنے کا عمل بھی شروع ہو گا۔
 
آخری تدوین:
Top