سیما علی

لائبریرین
وقت کا جنم تقریباً 13 ارب 70 کروڑ سال پہلے 'بگ بینگ' سے ہوا تھا۔ سائنسی اصطلاح میں بگ بینگ اس دھماکے کو کہتے ہیں جس کے نتیجے میں کائنات وجود میں آئی، کہکشائیں بنیں، ان کے اندر انگنت نظام شمسی وجود میں آئے، زمینیں اور چاند بنے، گیسیں اور توانائی ظہور میں آئی اور پھر ان کا سفر شروع ہوا۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بگ بینگ سے پہلے کائنات میں ایک بہت بڑے گولے کے سوا کچھ بھی نہیں تھا۔ پھر یہ گولہ اپنے ہی دباؤ اور اپنی ہی قوت کے زور سے پھٹ گیا۔ اور کائنات بن گئی۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے

ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20​

 

سیما علی

لائبریرین
نظریہ سائنس دانوں کا یہ بھی تھا ۔۔
کہ اگر ہم روشنی سے زیادہ رفتار حاصل کر لیں تو ماضی اور مستقبل میں سفر کر سکتے ہیں اور ماضی کی غلطیاں درست کر سکتے ہیں۔ لیکن اب ایک نئے نظریے میں کہا گیا ہے کہ چاہے ہم روشنی سے تیز رفتار حاصل کر بھی لیں تو بھی ماضی میں جانا ممکن نہیں کیونکہ ہر گزرنے والا پل ہر چیز کے اندر ایک تبدیلی لاتا ہے جسے بوسیدگی کہتے ہیں۔ یہ وہ قدرتی عمل ہے جسے کسی بھی طور پلٹنا ممکن نہیں ہے۔
آپ بھلے سے ٹائم مشین بنالیں، بھلے اس میں بیٹھ کر آپ ماضی کے اندر چلے بھی جائیں، تو بھی آپ عمر کے اسی حصے میں ہوں گے جو آپ کا لمحہ موجود ہو گا۔ کیونکہ آپ کا ماضی آپ کے اندر مسلسل جاری تغیر و تبدل اور بوسیدگی کی شکل میں آپ کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
مصری تہذیب میں چاند کو مسافرانِ شب کا محافظ قرار دیا گیا۔۔چینی چاند پر موجود دیوی کی کہانی سناتے ہیں اور قدیم یونان کے مطابق چاند کی دیوی اسے تاریک آسماں میں ایک گاڑی بنا کر چلاتی ہے۔ ادب میں شاعر اکثر چاند کو حسن کے استعارے کے طور پر استعمال کرتا ہے۔
لیکن، آج کے سائنسی دور میں چاند نے سائنسدانوں کو تجسس میں ڈال رکھا ہے؛ یہاں تک کہ سائنسدان کہتے ہیں کہ ہم شاید زمین کے کچھ حصوں کے مقابلے میں چاند کے متعلق زیادہ جانتے ہیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
فی الحال تو ایک ایسا خیال بھی پایا جاتا ہے کچھ سائنس دانوں میں کہ بگ بینگ سے پہلے کائنات اُلٹی تھی ۔
اگر ہم کائنات کو ایک مسلسل پھیلتی ہوئی قیف سمجھیں اور جس نقطہ سے بگ بینگ ہوا اُس کو سنگولیریٹی کہیں تو سنگولیریٹی سے الٹی طرف ایک قیف تصور کر لی جائے جو بگ بینگ سے پہلے کائنات تھی جو الٹی جانب موجود تھی۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
قرینے سے تو ق کی باری تھی! بہر حال بعیر کسی قرینے کے یہ بتاتا جاؤں کہ دال موٹھ میں ثابت مونگ استعمال ہوتی ہے، اسے ہی موٹھ بھی کہتے ہیں۔
ٹوکرا بھر کر شکریہ ادا کروں گا اگر مجھے یہ بتا دیں کہ یہ " دال موٹ " آخر شے کیا ہے؟
 
Top