حیات و اقدار
معاشرہ میں محبت کا معیار جتنا بلند ہو گا اتنا ہی وہ تمام کام خوش اسلوبی سے انجام دیں گے
معاشرہ کی اصلاح کا پہلا اصول زبان کی حفاظت کرنا ہے۔ زبان کا اچھا یا برا استعمال افرادِ معاشرہ کی تربیت کو ظاہرکرتا ہے۔ سب سے زیادہ غلطیاں انسان زبان سے ہی کرتا ہے لہٰذا عقلمند لوگ اپنی زبان کو سوچ سمجھ کر اور اچھے طریقے سے استعمال کرتے ہیں۔
زبان کی آفات سے بچنے کا بہترین راستہ خاموشی ہے اسی وجہ سے شریعت نے خاموشی کی تعریف کی ہے اور اس کی ترغیب دی ہے۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا: ’’جو چپ رہااس نے نجات پائی‘‘ (جامع ترمذی:2509)۔ایک اور حدیث مبارکہ میں ہے: ’’خاموشی حکمت ہے مگر اس کواختیارکرنے والے تھوڑے ہیں‘‘(شعب الایمان:5027)۔