۔۔۔بس مت پوچھیں۔ کیا گذری۔۔

اکمل زیدی

محفلین
جناب آپ نے لکھا ہی ایسا ہے
اور بازار میں بچے اگر دو منٹ کے لیئے بھی نظروں سے اوجھل ہوجائیں
تو دماغی حالت کیسی ہوتی ہے اسکا اندازہ ہے ہمیں۔
جی صحیح فرمایا آپ نے ۔۔۔اور ہم پر تو دوہری کیفیت تھی ۔۔۔امی کی وجہ سے ۔۔۔
ایک بار ایسا ہوا تھا ایک شاپنگ سینٹر میں میرا بیٹا چھپ گیا بیگم ساتھ نہیں تھیں۔۔۔بس میں تو قریب قریب چیخنے چلانے والا تھا ۔۔مگر وہ چھپ کر دیکھ رہا تھا میری حالت دیکھ کر سامنے آگیا۔۔۔بس جذبات کا دھارا تبدیل ہو گیا ۔۔ایسا دھویا بغیر ایریل کے کہ پھر کبھی یہ والی شرارت نہیں کی۔۔بعد میں اس کا مداوا کر دیا تھا ہم نے ۔ ۔۔
 

سید عمران

محفلین
ایسا دھویا بغیر ایریل کے کہ پھر کبھی یہ والی شرارت نہیں کی۔۔بعد میں اس کا مداوا کر دیا تھا ہم نے ۔ ۔۔
برسوں ہوگئے یہ دھونے دھلانے والا کام مل کے نہیں دے رہا۔۔۔
آپ کہیں تو ہاتھ کی اس صفائی کے اہتمام کے لیے ایک عدد پارٹی رکھ کر ’’مہمانِ خصوصی‘‘ بھیا کو بنالیا جائے؟؟؟
کیوں کیسا آئیڈیا ہے؟؟؟
:idea2::idea2::idea2:
 

زیک

مسافر
محترم میں نے عرض کیا تھا کہ بیگم کا فون خراب تھا وہ تو اتفاقا چھوٹے کے پاس فون رہ گیا تھا اور رکشہ کوئی اوبر یا کریم کا نہیں تھا عام سا سڑک پر سے لیا تھا تو اس صورتحال میں نہ میرے پاس فون نہ بیگم کے پاس نہ رکشہ والے کا نمبر معلوم ۔۔اماں کی عقل اور جہاں دیدگی اپنی جگہ مگر وہ اس صورتحال میں کیا کرتیں ۔۔پیسے بھی ہم نے دینے تھے جب ہم ساتھ ہوتے ہیں تو اماں جان کر اپنا بٹوا بھول جاتی ہیں گھر پر۔۔۔ :D۔۔۔بچے بیچارے خود پریشان تھے وہ فون کرتے بھی تو کس نمبر پر کرتے دوسرے یہ سب کراچی شہر میں ہو رہا تھا جہاں پل کا پتہ نہیں ہوتا ۔۔۔
پہلا کام تو یہ کریں کہ والدہ کو فون خرید کر دیں۔ دوسرے بیگم کا فون خراب ہوا اور آپ نے فوری ایکشن نہ لیا کیسے شوہر ہیں؟ تیسرے لوکیشن شیئرنگ آن کریں۔
 

اکمل زیدی

محفلین
پہلا کام تو یہ کریں کہ والدہ کو فون خرید کر دیں۔ دوسرے بیگم کا فون خراب ہوا اور آپ نے فوری ایکشن نہ لیا کیسے شوہر ہیں؟ تیسرے لوکیشن شیئرنگ آن کریں۔
بہت شکریہ سر جی آپ کی توجہات کا ۔۔۔مگر اب کیا بتائیں ۔۔۔۔۔امی کو دو مرتبہ فون لے کر دیا ایک بار امی نے چھوٹی بہن کو گفت کر دیا دوسری بار بھائی نے قبضہ کر لیا بیگم کا فون صحیح کروا کروا کر میں تھک گیا ہوں اتنے کے نئے فون آجاتے ہیں جتنے کے فون صحیح ہوئے ہیں ۔۔باقی انشاءاللہ کوشش ہو گی ایسی صورتحال پیش نہ آئے ۔۔۔
 
Top