ماہی احمد
لائبریرین
تمام محفیلین کو ایک بار پھر
آج کی اس "سالگرہ لڑی" میں خوش آمدید
آج ہم سب یہاں
دوبارہ
یہاں ایک محفلین کی سالگرہ منانے اکھٹے ہوئے ہیں
تالیاں!!!!
(ماہی! بڑی کوئی گل دسی اے)
خیر
تو
آج کس کی سالگرہ ہے؟
سچی پوچھیں تو مجھے تو وہ محفل کے
تھانیدار لگتے ہیں
آل ٹائم ایسے تھانیداروں کی طرح ڈنڈا اٹھائے پھرتے ہیں
ادھر کوئی پٹری سے اترے ادھر انہوں نے "نوٹس" لے لیا
(یہ میں انہی کی کیپ اور ڈنڈا لے کر آئی ہوں، پہلے رکھ آؤں کہیں ڈانٹ ہی نہ پڑ جائے )
خیر اب ایسا نہیں لگتا پہلے لگتا تھا
تو
آج کے برتھڈے بوائے ہیں
شمشاد بھائی!!!!!!!!!!!
(ارے شمشاد بھائی آج آپ کی ہی سالگرہ ہے اتنے حیران مت ہوں)
سالگرہ مبارک شمشاد بھائی!!!!!!
جیتے رہئیے خوش رہئیے شاد رہئیے آباد رہئیے
اللہ آپ کو دونوں جہاں کا سُکھ اور خوشیاں نصیب فرمائے آمین
ارے ارے آپ سب کدھر چلے؟
کرسیوں پر ہی تشریف رکھئیے
کیونکہ
شمشاد بھائی ہم سب کو برتھڈے پارٹی دے رہے ہیں
(توبہ آپ سب کیسے اچھلنے لگے پارٹی کے نام پر)