۔

عسکری بھائی، میرا مشورہ ہے کہ آپ پہلے غزل پر ہاتھ صاف کریں پھر نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آئیں۔ نعتیہ سخن بڑا نازک امر ہے میاں
 

محمد عسکری

محفلین
کس بنا پر کہ رہیں ہیں آپ ایسا؟؟؟کچھ بتائںگے جناب۔۔یہ گنبدِ خضرا کی تعریف ہے ابھی ہمنے نعتِ پاک پوسٹ ہی نہیں کی۔ چونکہ یہ بھی رسولِ اکرم ص۔ع۔و۔و۔ سے منسوب اسلئے اسکو بھی نعت کہا جا سکتا ہے۔
 
کس بنا پر کہ رہیں ہیں آپ ایسا؟؟؟کچھ بتائںگے جناب۔۔یہ گنبدِ خضرا کی تعریف ہے ابھی ہمنے نعتِ پاک پوسٹ ہی نہیں کی۔ چونکہ یہ بھی رسولِ اکرم ص۔ع۔و۔و۔ سے منسوب اسلئے اسکو بھی نعت کہا جا سکتا ہے۔
عسکری بھائی ان تین اشعار کا مفہوم سمجھا دیجے۔ بھائی مقام نبوتَ سرورکونین صلی اللہ علیہ وسلم ، بعد از خدا بزرگ توئی ہے۔ آپ کے اکثر اشعار مقام نبوت سے کہیں کم تر یا کہیں بالا ہیں۔

یہی ہے امن کا مرکز یہی آسودگی بخشے.​
کبوتر آہی جاتے ہیں سمجھکر گنبدِ خضرا.​

بڑا عالی ہے رتبے میں نبی کا روضہء اطہر.​
شرف رکھتا ہے کعبے کے برابر گنبدِ خضرا.​

جمالِ روحِ ایمانی کا پیکر ہیں محمد آپ.​
تمہارے روضہء اقدس کا زیور گنبدِ خضرا.​
 

محمد عسکری

محفلین
بھائ اس نعت کی مصرعہء طرح تھی کبوتر آ ہی جاتے ہیں سمجھکر گنبدِ خضرا جو مجھے میرے ایک اہلسنت بھائ نے دی تھی۔ پہلے تو ہمکو یہ مصرعہ کچھ اٹپٹا لگا لیکن چونکہ کبوتر امن اور آسودگی کا پیغام دیتے ہیں اس لئے ہمنے امن اور آسودگی سے جوڑا ہے اسکو۔
اور جہاں تک بات رہی کعبہ اور نبی کے روضہء اقدس کی تو کیا خدا کے نذدیق کعبے سے کم شرف ہے حضورِپاک کے مزار کا؟؟ میں شرف کی بات کر رہا ہوں۔
اور جمالِ روحِ ایمانی کا پیکر میں شائد آپکو مطلب واضح نہیں ہو رہا ہے۔
ایمان کی روح کی جوانی کا جسم ہیں نبی اور نبی کے روضہء پاک کا یعنی کی شبابِ ایمانی کے پیکر مزار یا ارامگاہ کا ذیور ہیے گنبدِ خضرا۔۔۔۔۔
 
Top