مدیر صاحب اتوار سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اونٹ کی طرح نیند پوری فرما رہے ہیں تب تک میں سابقہ تجربے کی بنیاد پر انکے دورِ مدارت کے زریں اصول بتلا دیتا ہوں-
پہلا اور اہم ترین اصول
انکو کوئی کام کہہ کر (یعنی مراسلے کی تدوین وغیرہ) بھول جائیں- کہ وہ کرتے ہیں کچھ کی نظر ہو چُکا-
2) بے فکر اور بے دھڑک ہو کر کچھ بھی پوسٹیں- آپکے مراسلات پیچھے کو نہیں آئیں گے-
3) باہمی چپقلش میں کرخت الفاظ کے استعمال یہاں تک کہ ہلکی پھکی لعن طعن کو بھی صاحب جمہوریت کا حسن سمجھتے ہیں البتہ محکمہ زراعت سے بے پناہ محبت کی وجہ سے ہتھ چالاکی کو مناسب نہیں سمجھتے- لہذا بنا وارننگ ایکشن لیا جاتا ہے-
4) آپ جہاں جو چاہیں پوسیں بس کھیل والے زمرے میں غلط اسکور نہ پوسٹیں-
5) الغرض جو مرضی کرو- ہنڑ تہاڈے مراسلے محفوظ نیں ایناں ککھ ہلا کے دوہرا نہیں جے کرنا-