شعبان نظامی
محفلین
-
میں نے بھی ابھی تک نوٹ نہیں کیا کہ آپ نے چوٹ کی ہے ۔ سب سے پہلی بات آپکو بتا دوں مذہب کے برعکس ہم لوگ مبلغ نہیں کہ بات بے بات اپنی سچائی ثابت کریں ۔یا جیسے مذہب فرقوں کو ماننے والا ہر شخص بحث پر اڑ جاتا ہے دلیلیں اور تاویلیں دینے پر ۔ خدا کے منکر ہر انسان کا اپنا ایک ضابطہ اخلاق طور طریقہ اپی سوچ ہوتی ہے ۔ کلچر کا بھی اس میں اہم رول ہوتا ہے مطلب جو پاکستانی ملحد کرنے سے باز رہتا ہے امریکی یورپی ملحد بخوشی کر جاتے ہیں کلچر فیکٹر کی وجہ سے ۔ اسی طرح ہر انسان کی ایک سوچ ہوتی ہے اور ماننے نا ماننے کی وجوہات اور اس کی سوچیں
پہلے پیراگراف میں آپ نے خوب وضاحت کی مگر میں نے کائنات کی تخلیق کے حوالے سےآپ کے نظریات بارے پوچھا تھا۔ وہ تو علاقائی رسم و رواج ہر علاقے کے مسلمانوں کے بھی الگ الگ ہوتے ہیں۔میرے خیال سے زندگی حادثاتی ہے اور یہ یونیورس جس طرح اب نظر آگئی ہے اب کسی مذہب فرقے جیسے چیزیں کوئی معنے نہین رکھتی ۔ ہم زمین پر ایک گھر میں رہتے ہین جو ایک محلے میں ہے ہر محلے میں سینکڑوں گھر ہوتے ہیں اور ہر شہر میں درجنوں محلے اور ملک میں سینکڑوں شہر - اور دنیا میں 200 سے زیادہ ملک ہیں - ہمارے سولر سسٹم میں 9 بڑے سیارے اور ایک سورج ہے درجنوں چاند ہیں اور ہمارا سولر سسٹم سورج کے گرد گھومتا ہے جو کہ ملکی وے گلیکسی میں ہے ہماری گلیکسی میں اربوں سورج اور ٹریلینز سیارے ہیں اور یونیورس میں اربوں کھربوں گلیکسیاں ہیں اس سے آگے بھی ہے کچھ جسے ڈارک میٹر کا نام دیا گیا ہے ابھی تک معاملہ چل رہا ہے ۔اب ایک طرف ٹریلینز اور گلیکسیز اور دوسری طرف دیکھیں انسان اس تنکے سے چھوٹی اپنی دنیا میں کیا کیا کر رہا ہے ۔ مجھے لگتا ہے اربوں ایسی زمینیں ہیں اور کھربوں پلانٹس اربوں گلیکسیوں میں تو خدا کو ہمارے اس زمین پر ہی نظر ڈالنی تھی ؟ ایسا کچھ بھی نہین ۔
اب نیچے والے پیراگراف میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آپ بگ بینگ تھیوری کی طرف اشارہ کرنا چاہ رہے ہیں؟