’اس کی خوشبو میری غزلوں میں سمٹ آئی ہے۔۔۔(اقبال اشعر)

عمراعظم

محفلین
یہ لفظ ہماری اوقات و استطاعت ہاضمہ سے بہت اوپر کی چیز ہے۔۔۔ ہم خاکساروں کو خاک نشیں ہی رہنے دیجئے۔۔۔ :) یہ الفاظ آپ جیسی ہستیوں کے ساتھ اچھے لگتے ہیں۔ :)
عاجزی و انکساری کی بھی کوئی حد تو ہوتی ہو گی جناب۔یہی وصف گداؤں کو بھی شاہوں سے بر تر بنا دیتا ہے۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عاجزی و انکساری کی بھی کوئی حد تو ہوتی ہو گی جناب۔یہی وصف گداؤں کو بھی شاہوں سے بر تر بنا دیتا ہے۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے ۔آمین

ہم تو گدائی کے بھی متمنی ہی رہ جائیں گے لگتا ہے۔۔۔ زمانہ کسی فن میں طاق نہیں ہونے دے رہا۔۔ آپ کے حسن نظر کا دل سے شکرگزار ہوں۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
کون سے نام سے تعبیر کروں اِس ’رت کو
پھول ’مر جھائے ہیں،زخموں پہ بہار آئی ہے
کیسی ترتیب سے کاغذ پہ گرے ہیں آنسو
ایک بھولی ہوئی تصویر ’ابھر آئی ہے
بہت بہترین کلام کا انتخاب ہے عمراعظم بھائی
 
عمراعظم

محفلین
کون سے نام سے تعبیر کروں اِس ’رت کو
پھول ’مر جھائے ہیں،زخموں پہ بہار آئی ہے
کیسی ترتیب سے کاغذ پہ گرے ہیں آنسو
ایک بھولی ہوئی تصویر ’ابھر آئی ہے
بہت بہترین کلام کا انتخاب ہے عمراعظم بھائی
پسندیدگی کا بہت شکریہ مہ جبین بہن۔ ویسے اتنے دن کی غیر حاضری ؟؟؟؟
 
Top