جان
محفلین
جمہوریت ایک دن کا کھیل نہیں کہ مستحکم ہو جائے۔ میں مانتا ہوں کہ سیاستدانوں سے بہت غلطیاں ہوئی ہیں لیکن ان غلطیوں کا فائدہ کس نے اٹھایا؟ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں جہاں شرح خواندگی انتہائی کم رہی اس سارے کھیل میں تو جمہوریت کو پھلنے پھولنے میں بہت وقت اور استحکام درکار تھا لیکن ہمیشہ اسے غیر مستحکم ہی رکھا گیا۔ آپ صرف زرداری کا پچھلا دور ہی دیکھ لیں کہ حکومت کرنے کے باوجود کس طرح اس کا سیاسی جنازہ نکلا۔ جلد یا بدیر نواز شریف نے بھی اسی قدرتی موت مر جانا تھا لیکن طاقت کا استعمال کر کے ہمیشہ اس کو زندہ و جاوید رکھا گیا۔ اس مرتبہ اگر تحریک انصاف آ بھی جائے تو بھی مسلم لیگ ن زندہ رہے گی اور کبھی نہ کبھی حکومت میں لازمی آئے گی۔
آخری تدوین: