وکلا گردی 14 جون کو شروع ہو جائے گی۔
وکلا ء کو کوئی ہڑتالی ٹائوٹ نہ سمجھے، ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہیں ‘ وکلاء ایکشن کمیٹی
لاہور(قدرت روزنامہ) وکلاء ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ بار کی ہڑتال کی کال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا ء کو کوئی ہڑتالی ٹائوٹ نہ سمجھے، سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران کے ساتھ ہیں، ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہیں اور وکلا ء 14جو ن کو عدالتوں میں پیش ہوں گے ،ججز ،جرنیلوں اور سیاستدانوں سب کا احتساب ہونا چاہیے، جب ججز کے فیصلے 21کروڑ عوام مان رہی ہے تو وکلا ء کیوں نہیں مانتے . سابق سیکرٹری سپریم کورٹ بار ذوالفقار بخاری نے سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل رمضان چوہدری ، ناہید بیگ ایڈووکیٹ اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ بار کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں اور کل 14جون کو وکلا