’عبقری‘ کے روحانی اقتباسات

ساقی۔

محفلین
There are Still Good People in the World کے نام سے میں نے ایک دھاگہ پیچھلے دنوں شروع کیا تھا میں نے وہ اسی لیے بنایا تھا کہ خود میں بھی اس کام میں پختہ ہو جاوں (کہ دوسروں کی مدد کرنی ہے) اور دوسرے بھی اسے دیکھ اور پڑھ کر کسی کے کام آ جائیں تو شاید مجھے بھی کچھ فائدہ ہو جائے۔( اور یہ دھاگہ بھی عبقری کے کسی سبق سے متاثر ہو کر بنایا تھا)
 
ساقی۔

محفلین
:)
اگر روحانیت کا شوق ہے تو میرا مشورہ ہو گا کہ ماہنامہ ”روحانی ڈائجسٹ“ یا ”قلندر شعور“ کا مطالعہ شروع کریں۔ امید ہے کہ بہت مفید پائیں گے۔ :):)

میں تقریباً دس سال سے روحانی ڈائجسٹ کا قاری ہوں ۔(مز ید ، خزینہ روحانیات ، راہنمائے عملیات، عبقری، آئنیہ قسمت وغیرہ کا بھی گاہے بگاہے مطالعہ کرتا ہوں)مگر پچھلے دو تین سال سے (جب سے لیپ ٹاپ ہاتھ لگا ہے) مطالعہ بہت کم ہو چکا ہے۔ کبھی کبھار پرھتا ہوں ۔ عظیمی صاحب کی کافی کتابیں پڑھی ہیں ۔ بلکہ ان کی ٹیلی پیتھی پڑھ کر ان سے اجازت لے کر مراقبہ بھی شروع کیا تھا اور اس میں کامیابی بھی ہوئی تھی( خیالات پڑھنے میں نہیں بلکہ مراقبے میں توجہ کو مرکوز کرنے میں) مگر غیر مستقل مزاجی نے سارا ستیا ناس کر دیا تھا ۔
اب عبقری والے بھی مراقبے کا بہت ذکر کرتے ہیں۔میں نے تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے شروع کیا تھا ۔۔ ایک بھی ناغہ نہیں ہونے دیا ۔۔۔ اور اللہ کے کرم و فضل سے بہت اطمینان ہے ۔۔۔ مجھے ویسے بھی روحانی علوم میں کافی دلچسپی ہے ۔( میری ذاتی لائبریری میں ،زیادہ تر کتابیں ، ٹیلی پیتھی، ہپناٹزم، مراقبہ، عملیات،یوگا، اور ورزشوں کی ہیں ۔ ) مگر کسی استاد کی راہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے "کھجل خوار "ہونا پڑتا ہے
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین

ہمارے اپنے فیصل عظیم ہیں نا :)
 
قیصرانی

لائبریرین
متفق۔۔۔ :)
ایک دفعہ عبقری کے سرورق پر ایک شہ سرخی پڑھی ۔۔ایسی ہنسی چھوٹی کہ یقین کیجئے کہ فرش پر لیٹ گیا تھا اور برا حال ہو گیا تھا ہنس ہنس کر۔۔۔ :rollingonthefloor:

شہ سرخی یہ تھی۔۔ ایٹم بم وظیفہ :eek:
واہ جی واہ، بکرے کے ایٹم بم سری پائے ہو سکتے ہیں تو وظیفہ کس کی مجال ہے کہ روک سکے؟
 
عبقری ریڈر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ:
سب احباب نے اپنی اپنی شخصیت علم کے حساب سے کمنٹ کیے ہیں میں تو کہوں گا ایک بار سچے دل سے عبقری سے جڑ کر دیکھیں پھران شاءاللہ اللہ تعالیٰ کیسے اپنا کرم فرماتے ہیں بس یقین اخلاص ہونا ضروری ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو خیر پھیلانے کا ذریعہ بنائے آمین
 
ام اریبہ

اتنے زیادہ وظائف میں دماغ بہت الجھ جاتا ہے ۔۔ہر انسان کی آپ تک رسائی نہیں ہے کیسے پتا چلے کہ یہ وظیفہ میرے لیے اچھا ہے۔۔
 
ہر وظیفہ دیکھ کر لگتا ہے کہ مجھے یہ کرنا چاہیے یہ میرے حالات کے موافق ہے۔۔مگر پھر آپ لکھ دیتے ہیں کہ ایک چھوڑ دوسرا وظیفہ نقصان دے گا ۔۔۔:(
 
عبقری ریڈر

محفلین
اتنے زیادہ وظائف میں دماغ بہت الجھ جاتا ہے ۔۔ہر انسان کی آپ تک رسائی نہیں ہے کیسے پتا چلے کہ یہ وظیفہ میرے لیے اچھا ہے۔۔
اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے حکیم صاحب کو آپ اپنے مسائل کے لیے خط لکھ سکتے ہیں ان کے اسسٹنٹ کو کال کر سکتے ہیں اگر پھر بھی ممکن نہیں تو اعمال شفاء یہاں پر ہر مسئلے کے لیے اعمال دئیے گئے ہیں یہاں سے آپ اپنے مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے اعمال کرسکتے ہیں جو بھی کریں یقین کی طاقت سے کریں ان شاء اللہ خیر ہو گی
 
ام اریبہ

محفلین
عبقری ریڈر ۔۔۔جب سارا کلام اللہ پاک کا ہے تو جب دل چاہے اور جس وظیفے کو چاہے تو کیا نہ پڑھیں؟۔۔۔۔اس میں کیا نقصان ہے؟پلیز۔۔رہنمائی فرمایں۔۔میں نے بہت شوق سے عبقری خریدے ہیں اور میرے پاس جمع بھی ہیں۔۔
 
ام اریبہ

محفلین
اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے حکیم صاحب کو آپ اپنے مسائل کے لیے خط لکھ سکتے ہیں ان کے اسسٹنٹ کو کال کر سکتے ہیں اگر پھر بھی ممکن نہیں تو اعمال شفاء یہاں پر ہر مسئلے کے لیے اعمال دئیے گئے ہیں یہاں سے آپ اپنے مسئلے کو سامنے رکھتے ہوئے اعمال کرسکتے ہیں جو بھی کریں یقین کی طاقت سے کریں ان شاء اللہ خیر ہو گی
پلیز برا مت مانیے گا ۔۔۔کیا ان سب اعمال کا احادیث میں کوئی ثبوت ملتا ہے؟
 
عبقری ریڈر

محفلین
حضرت دامت برکاتہم کے شیخ حضرت سید محمد عبداللہ ہجویری رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ جس کو بھی جوعمل یا وظیفہ دیا جاتا ہے وہ اسکے لیئے اسم اعظم ہے اگر وہ یقین اعظم لے آئے اسمیں۔ اسی یقین اعظم کی طرح ہمیں اپنے اعمال اور وظائف کے اندر سو فیصد یقین ہو کہ ان اعمال کے ذریعے سے اللہ جلاشانہ کی مدد اور نصرت متوجہ ہو گی اور ہمارے کام بنیں گے اور اللہ جلا شانہ راضی ہوں گے۔

ایک سادہ مثال دیتا ہوں بندہ اگر زمین میں بور کرنا چاہتا ہے اب وہ یہ کہے کہ تھوڑا بور کر لیا ہے پانی نہیں آیا اس جگہ کو چھوڑ کر دوسری جگہ کرے وہاں بھی وہ پہلی چیز دہرائے اس سے کیا ہو گا اس سے یہ ہو گا کہ جگہ جگہ سوراخ ہی سوراخ ملیں گے لیکن پانی کی تہہ تک نہیں پہنچ پائیں گےاس سے جگہ وقت کا بھی نقصان ہو گا اور پانی بھی نہیں ملے گا۔
یہی مثال وظائف کی ہے جب ہم ایک چھوڑ کر دوسرا کریں گے تو پھر کچھ نہیں ملے گا بس جس مقصد کے لیے جو بھی عمل یا وظیفہ کریں اسی کو ہی خلوص اور چاہت اور مستقل مزاجی سے کریں دیر سا سویر ان شاء اللہ مل کے رہے گا
میں اپنی چھوٹی مثال دیتا ہوں میرا ایک کام تھا میں عمل کر رہا تھا لیکن وہ کام تقریباآٹھ ماہ بعد ہوا لیکن میں نے عمل نہیں چھوڑا اسی ایک کام کے لیے ایک ہی عمل کرتا رہا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا کرم کیا بس کامل یقین ہو۔
 
شمشاد

لائبریرین
سب سے بہتر قرآن اور اس کے بعد صحیح احادیث۔ قرآن کا ترجمہ پڑھیں اور سمجھیں۔ جو بات سمجھ میں نہ آئے اس کے لیے احادیث کا مطالعہ کریں۔

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے کھلے الفاظ میں بازاروں میں، گلیوں میں، پہاڑوں پر اور ہر ہر جگہ پر بتا دیا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ اور اللہ کا فرمان ہے :

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُواۚ
ترجمہ : سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔۔۔۔
 
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے کھلے الفاظ میں بازاروں میں، گلیوں میں، پہاڑوں پر اور ہر ہر جگہ پر بتا دیا کہ کیا کرنا ہے اور کیا نہیں کرنا ہے۔ اور اللہ کا فرمان ہے :

وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللہِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُواۚ
ترجمہ : سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقہ میں نہ پڑو۔۔۔ ۔
سوچنا چاہئیے کہ وہ اللہ کی رسی کون ہے ؟ کیا ہے؟
 
شمشاد

لائبریرین
ساقی مجھے یہ پڑھ کر افسوس ہوا کہ آپ نے عبقری پڑھنے کے بعد نماز کی پابندی کی۔ جبکہ قرآن میں متعدد بار نماز قائم کرنے کے متعلق حکم ہے۔ اور متعدد احادیث میں نماز قائم کرنے کی تاکید فرمائی گئی ہے۔
 
رب کریم جس کو جیسے بھی ہدایت عطا کرے۔ ہدایت پانا اصل بات ہے۔ :)
 
Top