فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
امریکی حکومت شام کے لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس وقت امریکی حکومت اس تنازعہ سے متاثرين کی مدد کے لئے تقریبا 815 ملین ڈالرز فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے شام کے حزب اختلاف کے لئے غیر مہلک ہتھياروں کی منتقلی کے عمل کی حمایت میں 250 ملین ڈالرز مختص کيے ہيں۔ اس اعانت کی وساطت سے مقامی اپوزیشن کونسلوں اور سول سوسایٹی گروہوں کو اپنی کمیونٹیز کے اندر ضروری خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی اور شام کے آزاد علاقوں کے اندر قانون کی حکمرانی میں توسیع، اور استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔
مزید برآں، صدر اوبامہ نے سپریم ملٹری کونسل (ایس ایم سی) کے لئےامداد ميں توسیع کرنے کا اختیار ديا ہے۔ اس امداد کی توسیع کا مقصد ایک جابرانہ حکومت کے خلاف دفاع فراہم کرنا اور ایس ایم سی کومزيد فعال بنانا ہے ۔ امریکی حکومت کی کوششیں امريکہ سميت دیگر شراکت داروں اور اتحادیوں کی طرف سے فراہم کئ گئ امداد کے عمل کو مربوط کرنے کے لئے مرکوز ہیں۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg