’کوئی شک نہیں کہ شام نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں‘ بائیڈن

امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شام کی حکومت نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں، جبکہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ شام پر حملے کے لیے امریکی افواج تیار ہیں۔

بی بی سی
 
کم ازکم امریکہ اور اتحادی شام کی ائیر فورس کو ناکارہ ہی بنادیں تاکہ مسلمان ان کے حملوں سے محفوظ رہ سکیں۔ مگر ممکن نہیں لگ رہا ہے
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی حکومت شام کے لوگوں کی مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ اس وقت امریکی حکومت اس تنازعہ سے متاثرين کی مدد کے لئے تقریبا 815 ملین ڈالرز فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، امریکہ نے شام کے حزب اختلاف کے لئے غیر مہلک ہتھياروں کی منتقلی کے عمل کی حمایت میں 250 ملین ڈالرز مختص کيے ہيں۔ اس اعانت کی وساطت سے مقامی اپوزیشن کونسلوں اور سول سوسایٹی گروہوں کو اپنی کمیونٹیز کے اندر ضروری خدمات فراہم کرنے میں مدد ملی اور شام کے آزاد علاقوں کے اندر قانون کی حکمرانی میں توسیع، اور استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید برآں، صدر اوبامہ نے سپریم ملٹری کونسل (ایس ایم سی) کے لئےامداد ميں توسیع کرنے کا اختیار ديا ہے۔ اس امداد کی توسیع کا مقصد ایک جابرانہ حکومت کے خلاف دفاع فراہم کرنا اور ایس ایم سی کومزيد فعال بنانا ہے ۔ امریکی حکومت کی کوششیں امريکہ سميت دیگر شراکت داروں اور اتحادیوں کی طرف سے فراہم کئ گئ امداد کے عمل کو مربوط کرنے کے لئے مرکوز ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg
 
حاتم راجپوت

لائبریرین

فواد صاحب۔۔۔ آپ تو صاحب بہادر کے نمائندے ہیں اور ”اندر“ کی باتیں بھی جانتے ہیں، ایک مہربانی فرمائیں اور ذرا یہ تو بتائیں کہ شام پر حملے سے متعلق کیا ارادہ ہے امریکہ موصوف کا۔۔ امید ہے کہ اہل زباں ہونے کا پاس رکھتے ہوئے اتنا تو بتا ہی دیں گے آپ۔۔۔ ہم منتظر ہیں آپ کے جواب کے۔۔۔:D
 
Fawad -

محفلین
فواد صاحب۔۔۔ آپ تو صاحب بہادر کے نمائندے ہیں اور ”اندر“ کی باتیں بھی جانتے ہیں، ایک مہربانی فرمائیں اور ذرا یہ تو بتائیں کہ شام پر حملے سے متعلق کیا ارادہ ہے امریکہ موصوف کا۔۔ امید ہے کہ اہل زباں ہونے کا پاس رکھتے ہوئے اتنا تو بتا ہی دیں گے آپ۔۔۔ ہم منتظر ہیں آپ کے جواب کے۔۔۔ :D

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

وزير خارجہ جان کيری نے اپنے حاليہ بيان ميں ہمارے موقف کا اعادہ کيا ہے

"حاليہ حملے کا اثر محض شام ميں جاری بحران تک محدود نہيں ہے۔ يہ معاملہ وسيع پيمانے پر ہتھياروں کے بلاامتياز استعمال کے حوالے سے ہے جس کے بارے ميں مہذب دنيا نے بہت پہلے يہ فيصلہ کر ليا تھا کہ اس کا استعمال ہرگز نہيں کيا جائے گا۔ اور اس بات پر وہ ممالک بھی متفق ہو گئے تھے جو بہت کم معاملات پر اتفاق کرتے ہيں۔

دنيا نے کيميائ ہتھياروں کے استعمال پر جو مکمل پابندی عائد کی ہے اس کی واضح وجہ موجود ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ عالمی برادری نے اس ضمن ميں واضح پيمانے مقرر کيے ہيں اور بے شمار ممالک نے ان ہتھياروں کے خاتمے کے ليے اہم اقدامات اٹھاے ہيں۔ اس کی وجہ ہے کہ صدر اوبامہ نے ان ہتھياروں کے خاتمے کو اپنی ترجيح قرار ديا ہے۔ اور جہاں پر يہ ہتھيار موجود ہيں انھيں غير متحرک کر ديا ہے۔ يہی وجہ ہے کہ صدر اوبامہ نے اسد حکومت پر واضح کر ديا ہے کہ ان عالمی قواعد کی خلاف ورزی بغير نتائج کے ہرگز نہيں ہے۔ اور يہی وجہ ہے کہ شام کے بارے ميں آپ چاہے کچھ بھی يقین رکھتے ہوں، تمام افراد اور تمام اقوام جو مشترکہ انسانی قدروں کے حوالے سے ہمارے مقصد کو تسليم کرتے ہيں، انھيں چاہيے کہ وہ آگے بڑھيں اور اس بات کو يقینی بنائيں کہ کيميائ ہتھياروں کے استعمال کا احتساب ہونا چاہيے تا کہ دوبارہ ايسا واقعہ نا ہو"۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg
 
صرف علی

محفلین
ویسے خان صاحب کی نظر میں صرف وہابی فرقے کے لوگ ہی مسلمان ہیں اس لئے یہ شام پر امریکہ کے حملہ سے بڑے خوش ہیں کیوں کہ بشار اسد اہل سنت سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کی حکومت کے ختم کرنے کے لئے سارے وہابی جمع ہوگئے ہیں ورنہ جب یہی امریکہ جب افغانستان پر وہابی فرقے کی حکومت ختم کرنے کے لئے حملے کئے تو ان لوگوں نے بڑا شور مچایا ۔
 
Top