’’ ضرورتِ رشتہ ‘‘

مغزل

محفلین
’’ ضرورتِ رشتہ ‘‘
<<نو شادی دفتر >>

محفل کے سب سے زیادہ مراسلات کے مالک شمشاد صاحب کے ’’ توتے ‘‘ ( جیسے وہ ط سے لکھتے ہیں)
میاں جسے موصوف نے بڑے ناز سے پالا ہے ، دیسی گھی کی چُوری کھاکھا کر گھٹا ہو ا کسرتی وجود، نیک پارسا،
حاجی ، نمازی، زکواتی ، ( صرف ’’جہادی‘‘ نہیں ہے ) غرض یہ کہ ہر طرح کے تانیثی صیغوں اور مصادر کا مجموعہ صفات،
جو محفل میں کافی عرصے سے اپنی بے زبانی کی زبان میں کسی نازک اندام ، شوخ الہڑ مٹیاری، حسینہ نازنینہ کے
عاشق و دلبر ہونا چاہتے ہیں سے عقدِ مسنونہ کے لیے ایک ( سے زائد امیدوار بھی ہوسکتی ہیں ) شوخ، شریر،
معصوم، نیک سیرت و (قبول صور ت صرف انسانو ں میں‌ہوتا ہے :biggrin:) خوش شکل ’’ توتی ‘‘ بھابھی
کا رشتہ درکار ہے ، جہیز کی مد میں محترمہ اپنے ساتھ امرود کے باغ ، ٹماٹر کے کھیت ،ملیر کی مرچ اور خوبانی و شہتوت
کی وافر مقدار لاسکتی ہیں۔ کھانا بنانے کی تراکیب پر مشتمل کتاب لانے کی ممانعت ہے ، سگھڑ ، پڑھی لکھی اور کنواری
اضافی ’’ گُن ‘‘ سمجھے جائیں گے ، ۔۔ (مطلقہ اوربیوہ صرف تصویر بھجوادیں خود آنے کی زحمت نہ کریں )۔
اہلیت پر پوری اترنے والی ’’ توتی ‘‘ کو احترام ورشک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور محفل کے معززین کی موجودگی
میں زینتون کی ’’ پوِتر ٹہنی ‘‘ پر رقصاں نائیلون کے گھونسلے کے گرد سات پھیرے لیے جائیں گے ۔
اور توتی کو محفل کی بھابھی کے اعلیٰ ترین خطاب سے نوازا جائےگا۔


( امیدوار ’’ توتیاں ‘‘ اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل کے ساتھ، تازہ تصاویر ارسال کریں )

المشتہر :: بانکے میاں اخروٹ فروش ( رشتے میں سمدھی)
رابطہ :: جنابِ ہزارداستانی، ناطقہ سربہ گریبانی، شمشاد، اول، دوم ،سوم ، منتظر ال چہارم
(خبر روزنامہ ’’ باغیات ‘‘ )
 

مغزل

محفلین
شکریہ کے لیے شکریہ ، ویسے مجھے تو لگتا ہے شمشادبھائی کہیں توتے کے گھر داماد بننے کے غم میں مبتلا ہیں ۔
 

مغزل

محفلین
ارے ارے ۔۔ وہ تو شمشاد بھائی کا ہے ۔۔ آپ کا کہاں سے ہوگیا۔۔ شمشاد بھائی جلدی سے آئیں ملو نے آپ کے توتے پر قبضہ کرلیا ہے ۔
اس سے پہلے کوئی اور آئے آپ کوئی قبول صورت توتی دیکھ کر شادی کردیں۔
 

ملائکہ

محفلین
ارے ارے ۔۔ وہ تو شمشاد بھائی کا ہے ۔۔ آپ کا کہاں سے ہوگیا۔۔ شمشاد بھائی جلدی سے آئیں ملو نے آپ کے توتے پر قبضہ کرلیا ہے ۔
اس سے پہلے کوئی اور آئے آپ کوئی قبول صورت توتی دیکھ کر شادی کردیں۔

میرے چچا جی کا میرا بھی ہوا نا:biggrin:
 

مغزل

محفلین
لے دسو۔۔ شادی ہوئی نہیں اور طوطے کے رشتہ دار پہلے آگئے ۔۔ لڑائی کرنے ۔۔ ہاہہاہ
 

مغزل

محفلین
انکل ، جیہ سے پوچھ لیں کیا پتہ اس کی نظر میں کوئی اچھی توتی المعرف طوطی ہو ۔۔
 

مغزل

محفلین
ابھی تک کسی نے بھی توتی کی تصویر ارسال نہیں کی ، لگتا ہے شمشاد انکل کے مٹھو میاں ساری عمر کنوارے ہی رہیں گے ۔۔ اب تو یہ اشتہار بھی واپس لینا پڑے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ اس نے پہلے سے ہی کوئی دیکھ رکھی ہے اور یہ باہر باہر ہی کورٹ میرج کر لے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
انکل ، جیہ سے پوچھ لیں کیا پتہ اس کی نظر میں کوئی اچھی توتی المعرف طوطی ہو ۔۔

طوطی تو نہیں۔ کہ مجھے تو ساری طوطیاں طوطے ہی لگتے ہیں۔ البتہ ایک مینا ہے جو ہماری پڑوسن نے پال رکھی ہے۔۔۔مگر اس کے ساتھ ایک مصیبت ہے
 

فرخ

محفلین
پڑوسن کے ساتھ مینا مصیبت ہے یا مینا کے ساتھ پڑوسن ۔۔۔:tongue:

اور ویسے کیا طوطیوں کی کمی ہو گئی ہے جو آپ مینا کے چکر میں‌پڑ گئے ہیں؟ اور توتے سے بھی پوچھا ہے آپ نے؟
اگر نہیں تو اس سے مشورہ ضرور کریں، ہو سکتا ہے اس نے بھی کہیں‌ معاملہ فٹ کیا ہو؟ :battingeyelashes:

کس کے ساتھ مصیبت ہے، مینا کے ساتھ یا پڑوسن کے ساتھ؟
 

مغزل

محفلین
طوطی تو نہیں۔ کہ مجھے تو ساری طوطیاں طوطے ہی لگتے ہیں۔ البتہ ایک مینا ہے جو ہماری پڑوسن نے پال رکھی ہے۔۔۔مگر اس کے ساتھ ایک مصیبت ہے
کس کے ساتھ مصیبت ہے، مینا کے ساتھ یا پڑوسن کے ساتھ؟

سمجھے نہیں۔۔۔ ہاہہا۔
ارے جیہ کی پڑوسن کا مطلب ہے جیہ اس پڑوسن کی پڑوسن ہوئی ، اور مینا جیہ نے ہی پال رکھی ہے ۔
۔ یعنی وہ مینا ایک مصیبت کے ساتھ رہ رہی ہے ۔۔۔ ہہاہاہاہہاہا :rollingonthefloor:
 
Top