مغزل
محفلین
’’ ضرورتِ رشتہ ‘‘
<<نو شادی دفتر >>
محفل کے سب سے زیادہ مراسلات کے مالک شمشاد صاحب کے ’’ توتے ‘‘ ( جیسے وہ ط سے لکھتے ہیں)
میاں جسے موصوف نے بڑے ناز سے پالا ہے ، دیسی گھی کی چُوری کھاکھا کر گھٹا ہو ا کسرتی وجود، نیک پارسا،
حاجی ، نمازی، زکواتی ، ( صرف ’’جہادی‘‘ نہیں ہے ) غرض یہ کہ ہر طرح کے تانیثی صیغوں اور مصادر کا مجموعہ صفات،
جو محفل میں کافی عرصے سے اپنی بے زبانی کی زبان میں کسی نازک اندام ، شوخ الہڑ مٹیاری، حسینہ نازنینہ کے
عاشق و دلبر ہونا چاہتے ہیں سے عقدِ مسنونہ کے لیے ایک ( سے زائد امیدوار بھی ہوسکتی ہیں ) شوخ، شریر،
معصوم، نیک سیرت و (قبول صور ت صرف انسانو ں میںہوتا ہے ) خوش شکل ’’ توتی ‘‘ بھابھی
کا رشتہ درکار ہے ، جہیز کی مد میں محترمہ اپنے ساتھ امرود کے باغ ، ٹماٹر کے کھیت ،ملیر کی مرچ اور خوبانی و شہتوت
کی وافر مقدار لاسکتی ہیں۔ کھانا بنانے کی تراکیب پر مشتمل کتاب لانے کی ممانعت ہے ، سگھڑ ، پڑھی لکھی اور کنواری
اضافی ’’ گُن ‘‘ سمجھے جائیں گے ، ۔۔ (مطلقہ اوربیوہ صرف تصویر بھجوادیں خود آنے کی زحمت نہ کریں )۔
اہلیت پر پوری اترنے والی ’’ توتی ‘‘ کو احترام ورشک کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور محفل کے معززین کی موجودگی
میں زینتون کی ’’ پوِتر ٹہنی ‘‘ پر رقصاں نائیلون کے گھونسلے کے گرد سات پھیرے لیے جائیں گے ۔
اور توتی کو محفل کی بھابھی کے اعلیٰ ترین خطاب سے نوازا جائےگا۔
( امیدوار ’’ توتیاں ‘‘ اپنی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل کے ساتھ، تازہ تصاویر ارسال کریں )
المشتہر :: بانکے میاں اخروٹ فروش ( رشتے میں سمدھی)
رابطہ :: جنابِ ہزارداستانی، ناطقہ سربہ گریبانی، شمشاد، اول، دوم ،سوم ، منتظر ال چہارم
(خبر روزنامہ ’’ باغیات ‘‘ )