“دوست“ بھائی کے نام :)

شکریہ سارہ یہ شعر مجھے بہت پسند ہے اور خوشی ہوئی کہ تمہیں بھی پسند ہے۔ :) اب دیکھتے ہیں شاکر کو پسند آتا ہے کہ نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوستو کیا ہے تکلف مجھے سر دینے میں
سب سے آگے ہوں میں کچھ اپنی خبر دینے میں
(ہری مچھندر بنی)
 

پاکستانی

محفلین
gift.gif



معشوق جو ٹھگنا ہے تو عاشق بھی ہے ناٹا
اِس کا کوئی نقصان نہ اُس کو کوئی گھاٹا

تیری تو نوازش ہے کہ تو آ گیا ، لیکن
اے دوست مرے گھر میں نہ چاول ہے نہ آٹا

لڈن تو ہنی مون منانے گئے لندن
چل ہم بھی کلفٹن پہ کریں سیر سپاٹا

تم نے تو کہا تھا کہ چلو ڈوب مریں ہم
اب ساحلِ دریا پہ کھڑے کرتے ہو “ ٹاٹا “

عشاق رہِ عشق میں محتاط رہیں اب
سیکھا ہے حسینوں نے بھی اب جوڈو کراٹا

کالا نہ سہی ، لال سہی ، تِل تو بنا ہے
اچھا ہُوا مچھر نے ترے گال پہ کاٹا

اُس روز سے چھیڑا تو نہیں ہے اُسے میں نے
جس روز سے ظالم نے جمایا ہے چماٹا

جب اُس نے بُلایا تو ضیاء چل دیئے گھر سے
بستر کو رکھا سَر پہ ، لپیٹا نہ لِپاٹا

ضیاء الحق قاسمی​
 

شمشاد

لائبریرین
یہ کیا جگہ ہے دوستو یہ کون سا دیار ہے
حدِ نگاہ تک جہاں غبار ہی غبار ہے
(شاہ یار)
 

عمر سیف

محفلین
ہم وفائیں کر لے رکھتے ہیں وفاؤں کی اُمید
دوستی میں اس قدر سوداگری بھی جُرم ہے
 

شمشاد

لائبریرین
اشک پیتا ہوں زخم کھاتا ہوں
پھر بھی اے دوست مسکراتا ہوں
میں شرابی ہوں لوگ کہتے ہیں
جام پیتا ہوں لڑکھڑاتا ہوں
(عزیز الرحمٰن طاھر)
 

عمر سیف

محفلین
شمشاد دوسرے مصرعے میں کچھ گڑبڑ معلوم ہوتی ہے۔

دیکھ کر دوستی کا ہاتھ بڑھاؤ
سانپ ہوتے ہیں آستینوں میں
 

خاور بلال

محفلین
عشق کی موج میں اے دوست سمودو خود کو
اتنی گہرائی میں جائو کہ ڈبودو خود کو
یا تو احساس کی بھٹی میں‌میری طرح جلو
ورنہ انساں نہ کہو خاک کے تودو خود کو
 

شمشاد

لائبریرین
ہم سے تیرے کوچے نے نقشِ مدعا پایا
دوست دارِ دشمن ہے، اعتمادِ دل معلوم
(چچا)
 

شمشاد

لائبریرین
فزوں کی دوستوں نے حرصِ قاتل ذوقِ کشتن میں
ہوئے ہیں بخیہ ہائے زخم، جوہر تیغِ دشمن میں
 

عمر سیف

محفلین
کچھ ایسے دوست بھی ہیں میری نگاہ میں قتیل
کہ مجھ کو باز رکھیں جس سے، خود اسی پہ مریں
 
Top