“سحر ہونے تک” ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کالم

ساجداقبال

محفلین
روزنامہ جنگ میں ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے “سحر ہونے تک” کے نام سے روزنامہ جنگ میں کالم لکھنا شروع کر دیا۔ کافی سارے اشعار سے مزین انکا پہلا کالم یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرخان کے چاہنے والوں کیلیے ایک اچھی خبر۔
 
مغزل

محفلین
میں نے یہ کالم پڑھ کے ڈاکٹر صاحب کو ایک ایک میل کی تھی۔

اقتباس:

از: م۔م۔مغل
قبلہ محترم چچا جان ، عبدالقدید صاحب
کالم لکھ کر کیا تیر مار لیں گے آپ ؟ ۔۔ ایٹمی صلاحت دلو ا کر مجرم ہوئے ،
اب اور کیا رہی سہی زندگی بھی بھاڑ‌میں جھونک دیں گے۔۔ ایک کام کریں
جے زرداری ، جے زردای جپنا شروع کردیں۔ خلاصی مل جائے گی۔
مجھے آ پ کے شاعر دوست خالد علیگ کا شعر یاد آرہا ہے پیش کرتا ہوں

یہ لوگ مردہ پرستی کے فن میں ماہر ہیں
یہ مجھ کو روئیں گے کل ، آج ان کو رولوں میں
(خالد علیگ)

چچا جان ۔۔
آساں نہیں انصاف کی زنجیر ہلانا
دنیا کو جہانگیر کا دربار نہ سمجھو !

اس قوم نے قائد ِ اعظم ، ان کی بہن اور خاندان والوں کے ساتھ کیا کیا
کیا آپ بھول بیٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قائد کے نواسے کو مارٹن روڈ پر پولیس
نے کتوں کی کی طرح گھسیٹ گھسیٹ کر مارا اور الزام لگایا کہ چور تھا
(چور کیا ٹوٹی پھوتی سائیل پر کھانے کا ٹفن رکھے مزدوری کرنے جاتا ہے)

حکمران اور اشرافیہ کیلئے میرے استاد کا شعر:

تمھاری تلخ نوائی کو میں نے بخش دیا
قصور اس میں تمھارا نہیں، نسب کا ہے

چچا جان ۔۔ آپ کا ’’مودی ‘“
والسلام
 
جیا راؤ

محفلین
اس قوم نے قائد ِ اعظم ، ان کی بہن اور خاندان والوں کے ساتھ کیا کیا
کیا آپ بھول بیٹھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قائد کے نواسے کو مارٹن روڈ پر پولیس
نے کتوں کی کی طرح گھسیٹ گھسیٹ کر مارا اور الزام لگایا کہ چور تھا
(چور کیا ٹوٹی پھوتی سائیل پر کھانے کا ٹفن رکھے مزدوری کرنے جاتا ہے)

والسلام

کہ شرم سے مر نہ جاتے اگر اختیار ہوتا
:(:(:(:(:(:(
 
مغزل

محفلین
کہ شرم سے مر نہ جاتے اگر اختیار ہوتا
:(:(:(:(:(:(

ہاں جیا میں اس واقعے کا چشم دید گوا ہ ہوں۔۔
کل شام میں مارٹن روڈ ہی تھا ۔۔ تو مجھے یہ واقعہ
یاد آگیا ۔۔

لعنت نہیں ہے ہم محسن کشوں پر !! کہ پھر ، عذر تراشتے پھرتے ہیں۔۔
تبھی تو من حیث القوم ضلالت کے اسیر ہیں
 
بے شک۔۔۔۔ !! :mad::mad:
 
طالوت

محفلین
قائد اور ان کی ہمشیرہ بلا شک و شبہ ہمارے لیے نعمت تھے ۔۔ اور ان کے ساتھ روا رکھا گیا شرمناک سلوک شاید صدیوں تک ہمیں شرمندہ کرتا رہے گا ۔۔۔ ان کے نواسے کو ہی کیا ہر ایک مظلوم کے ساتھ ظلم ، ظلم اور ظلم ۔۔۔۔۔ ظلم تو ظلم ہے چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو اس کو حسب نسب سے کیا تعلق ؟ ؟
وسلام
 
تیلے شاہ

محفلین
روزنامہ جنگ میں ممتاز سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے “سحر ہونے تک” کے نام سے روزنامہ جنگ میں کالم لکھنا شروع کر دیا۔ کافی سارے اشعار سے مزین انکا پہلا کالم یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹرخان کے چاہنے والوں کیلیے ایک اچھی خبر۔

ڈاکٹر صاب کی باتیں ٹھیک ہوں گی مگر جو کام انہوں نے ذلیل مشرف کے کہنے پر کیا وہ ٹھیک نہیں تھا
اب اسے ایف اے پاس کہہ رہے ہیں تب کہا ہوتا تو کوئی بات بھی تھی
 
مغزل

محفلین
قائد اور ان کی ہمشیرہ بلا شک و شبہ ہمارے لیے نعمت تھے ۔۔ اور ان کے ساتھ روا رکھا گیا شرمناک سلوک شاید صدیوں تک ہمیں شرمندہ کرتا رہے گا ۔۔۔ ان کے نواسے کو ہی کیا ہر ایک مظلوم کے ساتھ ظلم ، ظلم اور ظلم ۔۔۔۔۔ ظلم تو ظلم ہے چاہے کسی کے ساتھ بھی ہو اس کو حسب نسب سے کیا تعلق ؟ ؟
وسلام

جناب یقینا ظلم ظلم ہے مگر جب بات خصوصی طور پر ایک کالم کی ذیل میں کہی گئی ہے ، تو یہ تخصیص ہی رکھی جائے گی نا۔۔
شکریہ
 
arifkarim

معطل
آپ قائد اعظم کی اولاد کی بات کرتے ہیں؟ خود قائد اعظم کیساتھ ہمنے کیا کیا؟ میں نے تو یہاں تک سنا ہے کہ جب زیارت میں قیام کے دوران آپ کی طبیعت ناساز ہوئی تو ایمر جنسی کی حالت میں آپ کو کراچی ہسپتال لانا پڑا، مگر جس گاڑی میں آپ کو لایا جا رہا تھا، اسکا پٹرول آدھے راستے ہی میں‌ختم ہو گیا۔!!!
 
طالوت

محفلین
جی تخصیص ضرور رکھیے مگر اس سے یہ نہ لگے کہ گویا کسی بڑے آدمی کے عزیزوں کے ساتھ کوئی مخصوص معاملہ ہونا چاہیے ۔۔ جو کہ ہمارے یہاں کی ریت ہے ۔۔۔ وسلام
 
طالوت

محفلین
پہلے تو آپ نے شعر کا تیہ پانچہ کر دیا دوسرا "کوفی" کی تعریف خاصا مشکل کام ہے ۔۔ کیونکہ "دونوں پارٹیاں" ایک دوسرے کو کوفی ٹھہراتی ہیں ۔۔۔وسلام
 
مغزل

محفلین
طالوت صاحب ،
لگتا ہے آپ کی معلومات محض زرائعِ ابلاغ تک ہی محدود ہیں۔
خبر میں نہاں خبر بھی کوئی چیز ہوتی ہے ۔ اور یہ فن آپ کو کوئی
صحافی ہی بتا سکتا ہے۔۔
 
مغزل

محفلین
میرا مطلب یہ ہے کہ ۔۔ خبر اور اس کا ماخذ خود کھوجیے، نہ کہ استفادہ سے ماحصل ۔۔
میں اخبار میں سب سے پہلے کالم پڑھتا ہوں، پھر باقی خبریں اور اس کے بعد خبر تلاش کرتا ہوں۔
محض کسی کی رائے سے اپنی رائے نہیں بناتا اور نہ ہی بدلتا ہوں۔۔ پھر یہ کہ اس ذیل میں دیگر
تمام موضوعات کی چھان پھٹک ۔۔۔ (امید ہے آپ پر میرا نکتہ نظر واضح ہوچلا ہوگا)
 
طالوت

محفلین
شکریہ مغل !
ترتیب تو کچھ میری بھی ایسی ہے ، لیکن کچھ مصروفیت اور زیادہ سستی کے باعث اتنی تفصیلات میں جانا ممکن نہیں ہوتا ۔۔ اسی لیے یہی گزارش ہوتی ہے کہ جہاں غلطی کروں وہاں ٹوکیے ! اچھے اور بہتر الفاظ میں تنبہیہ یا ٹوکنا مجھے بالکل برا نہیں لگتا ، ۔۔۔۔۔۔
تاہم قائد کے نواسے کی بحث میں میرا مقصد محض اتنا تھا کہ کسی سے کوئی تعلق کوئی اہمیت نہیں رکھتا ، ہر شخص اپنی حرکات و سکنات کا خود ذمہ دار ہوتا ہے۔۔۔ اس لیے قوم کو یہ الزام دینا کہ ہم نے قائد کے عزیزوں کے ساتھ یہ سلوک کیا مناسب نہیں بلکہ اسے ایک عام پاکستانی شہری کی حیثیت کی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے اور ہمارے گلی کوچوں میں اس طرح کی بے شمار کہانیاں بکھری پڑی ہیں ۔۔۔
وسلام
 
mfdarvesh

محفلین
معذرت کے ساتھ ہم من حیث القوم کرپٹ، بے ایمان اور مردہ ہیں ۔ صرف اور صرف امریکی امداد ہماری بقا ہے
 
Top