“وکی پر کام کرنا“ پر تبصرہ جات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قیصرانی صاحب

بہت شکریہ کہ آپ تفصیل سے لکھ رہے ہیں ۔ ایک گذارش کی اجازت چاہوں گی متن کی طوالت کے پیشِ نظر اگر متن (اقتباسات) کے درمیان فاصلہ رکھیں تو بہت بہتر ۔

شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
قیصرانی صاحب

بہت شکریہ کہ آپ تفصیل سے لکھ رہے ہیں ۔ ایک گذارش کی اجازت چاہوں گی متن کی طوالت کے پیشِ نظر اگر متن (اقتباسات) کے درمیان فاصلہ رکھیں تو بہت بہتر ۔

شکریہ
بہت شکریہ شگفتہ صاحبہ کہ آپ نے اس کو اس قابل سمجھا۔ آپ کی رائے سر آنکھوں‌پر۔ میں نے متن میں فاصلہ کچھ بڑھا تو دیا ہے۔ اگر دیکھ کر رائے سے نوازیں تو بہت ذرہ نوازی ہوگی۔ باقی آپ کا تبصرہ بہت اچھا اور بروقت ہے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
ایک سے زائد رنگ کا استعمال بھی بڑھا دیں تو مزید شکریہ بالخصوص اصطلاحات کے بیان میں ۔
میں کلر بلائنڈ ہوں :cry: ۔ عموماً بہت ہی بھیانک غلطیاں‌کر جاتا ہوں رنگوں کے معاملے میں :lol: ۔ اگر آپ اس سلسلے میں کوئی رہنمائی کریں یا ہو سکے تو پیغام کو ایڈیٹ کر کے مناسب رنگ استعمال کر دیں‌ خود سے؟ یقین جانیئے کہ بہت خوشی ہوگی۔
بےبی ہاتھی
 

جیہ

لائبریرین
بہت خوب قیصرانی ۔ کس تفصیل سے بات بیان کی ۔ لگتا ہے آپ ٹیچر رہ چکے ہیں۔
آپ کے یہ خطوط پڑھ کر بہت کچھ سیکھا۔
 

ماوراء

محفلین
~~
واقعی منصور، بہت اچھا لکھا ہے۔ اتنا تو میں اب بالکل صحیح سمجھ گئی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ اب یہاں تک کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔ :p
~~
 

جیہ

لائبریرین
یہ تو ٹھیک ہے مگر یہ صاحب کہیں ہم سے شاگردوں والا سلوک شروع نہ کردے
 

قیصرانی

لائبریرین
:lol: بہت عمدہ فریب بھائی، باقی جیہ پریشان مت ہوں۔ میں‌ استاد تو ہوں‌مگر دوست بھی ہوں۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ جیہ۔ ویسے دوستو، کیا آپ لوگ اسے پڑھ کر ہی چھوڑ رہے ہیں یا اس پر کوئی عمل بھی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اگر عمل کر رہے ہیں تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ دوسرا یہ کہ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو اس کو بھی اس دھاگے پر، یا جن دوستوں کے پاس میرا ای میل ایڈریس ہے، وہ ای میل پر یا آئی ایم پر سوالات کر سکتے ہیں۔ جس سوال کا جواب دوسروں کے لیے مفید ہوگا، وہ بھی اصل موضوع والے دھاگےپر رکھ دیا جائے گا
بےبی ہاتھی
 
لو ابھی سب کو پتہ ہی نہیں کہ اپنے قیصرانی کتنے “استاد“ ہیں۔ :lol:

میں تو “ کمپیوٹر سوال آپ کے جواب ہمارے “ والے دھاگے میں قیصرانی کا ذہین شاگرد بنا کب سے سوال جواب کر رہا ہوں۔
 

فریب

محفلین
منصور بھائی میں نے آپکا وکی پر کام والا دھاگہ اور وکی پر موجود فارمیٹنگ والا صفحہ کاپی کر لیے ہیں‌اس کے علاوہ میں وکی بکس اور گیٹنبرگ بھی دیکھ رہا ہوں سب کو چیک کرنے کے بعد کچھ سوالات اور تجاویزات آپ کے گوش گزار کروں گا
 

الف عین

لائبریرین
اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں بولڈ سپورٹ نہیں ہے، اس لئے یہاں تو ابولڈنہیں کیا جا سکتا۔ کیا کوئی ایسی صورت ہے کہ الگ الگ صفحات میں الگ الگ فانٹ استعمال کئے جا سکیں؟ یعنی جہاں بولڈ اشد ضروری ہو، وہاں ویب نسخ استعمال کیا جا سکے؟
 
Top