تعارف “ صاحب “ کو خوش آمدید

صاحب

محفلین
جاویداقبال نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،

یہ ناچیزبھی صاحب کواس محفل میں خوش آمدیدکہتاہے اوردعاگوہوں کہ یہ محفل کے لئے ایک اثاثہ ثابت ہوں۔(آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال

بہت بہت شکریہ جاوید صاحب۔ آپ بہت اچھے انسان ہیں۔

ہم کہاں اور اثاثہ کہاں۔ ہم تو عام سے بندے ہیں۔ بہر حال ایک بار پھر شکریہ
 
بدتمیز

محفلین
پہلا شیر دیکھا ہے جو اتنی دندیاں نکال رہا ہے۔
ویسے آپ نے کہیں تعارف کروایا ہے :?: نہیں تو ذرا تعارف کروا دیں۔

نوٹ: بدلے میں سوال پوچھنے سختی سے منع ہیں۔ باقی سب سے پوچھنے کی کھلی چھٹی ہے۔ وزارت صحت حکومت پاکستان۔
 
صاحب

محفلین
کیا کریں ۔ محفل کے لسٹ بس یہی ایک شیر تھا :cry:

تعارف کیا کروں۔۔ بس یہی کہ

پاکستان کےشمالی علاقاجات سے تعلق ہے۔ چھوٹا موٹا بزنس ہے۔ ااردو ادب اور شعر و شاعری سے لگاؤ ہے مگر مطالعہ اتنا نہیں۔ جیسے باقی اراکین محفل کا ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
صاحب نے کہا:

شمالی علاقہ جات میں کہاں سے تعلق ہے؟ (تاکہ میں محفل کے لوگوں کا ان کی شمالی علاقہ جات کی سیر پر آپ کے بزنس پر بوجھ بننے کا بندوبست کر سکوں۔)
اردو ادب اور شعر و شاعری ویسے تصویر دیکھ کر تو لگتا ہے "شیر" و شیری سے دلچسپی ہے۔
خیر خوش ہو لیں اردو ادب اور شعر و شاعری میں آپ سے نیچے بھی کچھ لوگ ہیں مثال کے طور پر میں اس معاملے میں بالکل کورا ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ کورا ہوں :twisted:
 
صاحب

محفلین
بد تمیز صاحب آپ تو بہت دلچسپ انسان ہیں۔ مزہ آگیا آپ کے انداز بیان کا

میرا تعلق سوات سے ہے۔
 
بدتمیز

محفلین
صاحب نے کہا:
بد تمیز صاحب آپ تو بہت دلچسپ انسان ہیں۔ مزہ آگیا آپ کے انداز بیان کا

میرا تعلق سوات سے ہے۔

تب تو پھر جان لیں کہ آپ برے پھنسے ہیں میرے بارے میں عوامی رائے یہی ہے کہ میں حد درجہ بدتمیز ہوں لہذا اب سے آپ خواص میں شامل ہو گئے ہیں کہ جو کوئی غلطی سے میری تھوڑی سی تعریف کرے۔ لوگ اس کو خواص میں شامل کر دیتے ہیں۔ یہاں خواص ذرا خالص اسلامی حیثیت کے ہوتے ہیں جو کہ خواص ہو کر بھی خادم ہوتے ہیں۔

سوات۔ ہمم بس پھر تو اپنی خیر منائیے سیزن آنے ہی والا ہے۔ ویسے کیا اب بھی سوات سے اوپر کا علاقہ سال میں 3٫4 ماہ کے لیے کھلتا ہے یا گرمی وہاں تک بھی پہنچ گئی ہے؟
 
اجنبی

محفلین
صاحب بدتمیز کی باتوں پر نہ جائیے ، یہ اتنا زیادہ بدتمیز ہے کہ اس کے لیے بدتمیز کا لفظ بھی نامناسب ہو گیا ہے ۔ اس کی عقل محدود اور بدتمیزیاں لامحدود ہیں ۔ یہ مہا بدتمیز ہے :lol:

صاحب میں نے بھی شمالی علاقہ جات میں تین ماہ گزارے ہیں ، گلگت ، سکردو اور ہنزہ میں ۔
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید صاحب۔
ان کے اوتار سے تو ڈر لگتا ہے کہ ان سے تو صاحب سلامت دور کی اچھی!!
قدیر اور بد تمیز، یہاں بھی آپس کی یہ حرکتیں نہ کرو تو بہتر ہے۔۔
بوچھی، اپنا نِک بدل لو کہ بد تمیز نہ بن جاؤ۔
شکر ہے کہ میرا نام ’ب‘ سے شروع نہہیں ہوتا۔
 
صاحب

محفلین
بدتمیز نے کہا:
صاحب نے کہا:
بد تمیز صاحب آپ تو بہت دلچسپ انسان ہیں۔ مزہ آگیا آپ کے انداز بیان کا

میرا تعلق سوات سے ہے۔
سوات۔ ہمم بس پھر تو اپنی خیر منائیے سیزن آنے ہی والا ہے۔ ویسے کیا اب بھی سوات سے اوپر کا علاقہ سال میں 3٫4 ماہ کے لیے کھلتا ہے یا گرمی وہاں تک بھی پہنچ گئی ہے؟

سوات کے 90 فیصد علاقے سال بھر کھلے رہتے ہیں۔
 
بدتمیز

محفلین
مجھے اس علاقے کا نام بھول گیا ہے۔ (یاداشت کا یہ حال :shock: باداموں‌ کی ضرورت ہے ذرا تازہ تازہ بھجوا دیں اور بل قدیر کے پتہ پر بھیجیں ظفر سے بھی وصول کر سکتے ہیں لیکن ان کو ڈبل کر کے بھیجیں )

خیر یہ وہ جگہ تھی جہاں سے جیپوں میں بیٹھ کر 2 ڈھائی گھنٹے سفر کے بعد گلیشئیر تک جاتے ہیں۔ وہاں سڑک کے سیدھے ہاتھ دریائے سوات ہے جہاں سے پانی کے گزرنے کی آواز رات کو دور ہوٹل کے کمروں کے اندر تک آتی ہے۔ مجموعی طور پر یہ علاقہ مجھے بے حد پسند تھا۔ ہاں لوگ ضرورت سے زیادہ تھے۔ واقعی آبادی بڑھ گئی ہے۔
 
شاید آپ کالام اور اوشو کا ذکر کر رہے ہیں
 
بدتمیز

محفلین
صاحب نے کہا:
شاید آپ کالام اور اوشو کا ذکر کر رہے ہیں

جی۔ بالکل۔ یہ کالام ہی تھا۔ اور وہی سال تھا جس سال میں نے جانے کی غلطی کر لی اور اسی سال سب لوگ ناران کاغان نہیں گئے۔ باقی ہر سال جاتے رہے۔ لیکن بےحد پیاری جگہ تھی۔ آگے تو اس سے بھی زیادہ اچھی ہو گی۔
 
صاحب

محفلین
جی جناب۔ کالام سے آگے آپ مہو ڈنڈ ( ایک قدرتی جھیل) ، گبرال (جہاں ایک سرکاری ریسٹ ہاوس کے علاوہ کوئ اور قیام گاہ نہیں ہے) اور ملٹتان جا سکتے ہیں۔ گبرال سے آگے 1 دن کے پیدل سفر کے بعد آپ کنڈولو جھیل جاسکتے ہیں۔ یہ جھیل بلامبالغہ جھیل سیف الملوک سے زیادہ خوبصورت جھیل ہے۔
 
Top