مرا جنونِ وفا ہے زوال آمادہ شکست ہوگیا تیرا فسوانِ زیبائی
شمشاد لائبریرین جولائی 18، 2008 #262 ہم نے جن کے لئیے راہوں میں بچھایا تھا لہو ہم سے کہتے ہیں وہی، عہدِ وفا یاد نہیں (ساغر صدیقی)
شمشاد لائبریرین جولائی 18، 2008 #263 ہم نے جن کے لئیے راہوں میں بچھایا تھا لہو ہم سے کہتے ہیں وہی، عہدِ وفا یاد نہیں (ساغر صدیقی)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 19، 2008 #264 تمہارے عہدِ وفا کو میں عہد کیا سمجھوں مجھے خود اپنی محبت پہ اعتبار نہیں ساحر
شمشاد لائبریرین جولائی 19، 2008 #265 میں نے یہ کب کہا تھا محبت میں ہے نجات میں نے یہ کب کہا تھا وفادار ہی رہو (جون ایلیا)
ہما محفلین جولائی 22، 2008 #266 دردِ دل پاس وفا جذبہ ء ایماں ہونا آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا نو گرفتار ِ بلا طرزِ فُغان کیا جانے کوئی ناشاد سکھا دے انہیں نالاں ہونا برج نارائین چکبست
دردِ دل پاس وفا جذبہ ء ایماں ہونا آدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا نو گرفتار ِ بلا طرزِ فُغان کیا جانے کوئی ناشاد سکھا دے انہیں نالاں ہونا برج نارائین چکبست
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 22، 2008 #267 تم اپنے حسن کی رعنائیوں پہ رحم کرو وفا فریب ہے، طول ہوس ہے کچھ بھی نہیں
نوید صادق محفلین فروری 5، 2009 #268 میں بعدِ مرگ بھی بزمِ وفا میں زندہ ہوں تلاش کر مری محفل، مرا مزار نہ پوچھ شاعر: سیماب اکبر آبادی
ر راجہ صاحب محفلین فروری 8، 2009 #269 تنگ آ ک۔۔۔ر بیچنے نکلے وف۔۔ا ف۔۔۔۔راز لوگوں نے پھر خلوص کے بھاؤ گرا دئیے
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2010 #270 ہاں، جو جفا بھی آپ نے کی قاعدے سے کی! ہاں، ہم ہی کاربندِ اصولِ وفا نہ تھے (فیض)
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #272 وفا نہیں نہ سہی، رسم و راہ کیا کم ہے تری نظر کا مگر اعتبار بھی تو نہیں (ناصر کاظمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #273 اب کے سوچا ہے برگ حنا پر لکھیں گے دل کی بات تاکہ لگتے لگتے لگے اس بے وفا کے ہاتھ
شمشاد لائبریرین جون 23، 2011 #274 ہمیں بھی آپڑا ہے دوستوں سے کام کچھ، یعنی ہمارے دوستوں کے بے وفا ہونے کا وقت آیا (ہری چند اختر)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #275 غم سے مرتا ہوں کہ اتنا نہیں دنیا میں کوئی کہ کرے تعزیتِ مہر و وفا میرے بعد غالب
شمشاد لائبریرین جون 27، 2011 #276 وفا کے باب میں کارِ سخن تمام ہوا مری زمیں پہ اک معرکہ لہو کا بھی ہو (افتخار عارف)
ر راجہ صاحب محفلین جون 29، 2011 #277 ہے یہی فرقہِ احبابِ وفا کا مقسوم یہ پریشانیِ حالات نئی بات نہیں سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں سیف الدین سیف
ہے یہی فرقہِ احبابِ وفا کا مقسوم یہ پریشانیِ حالات نئی بات نہیں سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں سیف الدین سیف
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #278 تمہیں نہیں ہے سرِ رشتۂ وفا کا خیال ہمارے ہاتھ میں کچھ ہے ، مگر ہے کیا؟ کہیے! (غالب)
ر راجہ صاحب محفلین جون 30، 2011 #279 یہ عشق بھی ہے عجب امتحاںِ عہدِ وفا وہ آزمائے مجھے اور میں آزماؤں اسے حمایت علی
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #280 فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں فرض کرو یہ دونوں باتیں جھوٹی ہوں افسانے ہوں (ابن انشاء)