پہلے ہی ماورا تھی اب ممتاز بھی ہوگئی سمجھ نہیں آرہا مبارکباد کس چیز کی دوں ماورا سے ممتاز بننے کی یا دس ہزار کا سنگ میل عبور کرنے کی۔ مجھے شتونگڑے ڈالنے نہیں آرہے ورنہ رنگین سے ایک میل کرتا۔
ویسے شمشاد اور قیصرانی کے ساتھ جب ممتاز لگا دیکھتا تھا تو مجھے ان دونوں پر بڑا شک ہوتا تھا شکر ہے کہ یہ قیصرانی ، شمشاد ہیں کہ ممتاز ۔ شکر ہے صحیح صنف کے ساتھ صحیح عہدہ جڑا ہے۔ ویسے مجھے شروع سے یقین تھا تم اپنی گپ شپ کے ملکہ کے زور پر اس عہدے تک جلد ہی پہنچ جاؤں گی۔ میں نے شروع میں کوشش کی کہ میں بھی تمہارے قریب قریب رہوں پر اتنی باتیں اب میں بھلا کہاں کر سکتا ہوں (شتونگڑوں کی بڑی کمی محسوس ہو رہی ہے (۔
ویسے تم مجھے بہت باتونی کہتی ہو مگر اپنی پوسٹس دیکھو اور پھر کچھ کہا کرو ، توبہ دس ہزار ، پوسٹس ہیں کہ خطوط کی موسلادھار بارش جو ہوتی ہی جاتی ہے۔ ویسے میری بھی دس ہزار پوسٹس ہونے والی ہیں
نصف جس کا پانچ ہزار ہوتا ہے اور جس کے بعد باقی پانچ بھی ہو جاتی ہیں کسی نہ کسی دن۔
ممتاز بننے کے بعد پرانے دوستوں کو بھول نہ جانا سمجھی اور ہاں اس کے بعد تو عہدے دینا ہی چھوڑ دیا ہے انتظامیہ نے حالانکہ 20000 اور 25000 پر بھی ایک عہدہ ہونا چاہیے۔
ایک تفصیلی پوسٹ اور کروں گا تمہاری دس ہزار پوسٹس پر ۔ (پھر کوئی سمائیلی نہیں ملا (
ماوراء تو میرا نام ہے نا۔ اور ممتاز عہدہ ہے۔ دو مبارکیں دو نہ۔ دس ہزار پوسٹس اور عہدہ کی بھی۔
ہاہاہا۔ چلو آج یہ بھی پتہ چل گیا کہ تم میرے قریب کیوں رہتے تھے۔پوسٹس بڑھانے کے چکر میں۔lol۔ اور گپ شپ کی ملکہ کہہ کر بدنام تو نہ کرو۔ لائبریری میں اتنا کام بھی تو کیا ہے۔ ورنہ میں اور کام۔۔۔۔دو الگ باتیں ہیں۔
میں تمھیں باتونی کہتی ہوں۔۔۔؟؟؟ میں تو تمھیں کہتی ہوں کہ باتیں بناتے بہت ہو۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں باتیں کرتی ہوں، بناتی نہیں۔
ہاہاہا۔ تمھاری تو ابھی پانچ ہزار بھی نہیں ہوئیں، اور اتنے اونچے خواب۔۔
تم یہ کہنا چاہ رہے ہو کہ نیا عہدہ ملنے پر پرانے دوستوں کو بھول جاؤں گی؟۔lol۔ اب نئے دوست بھی تو بنانے ہوتے ہیں نا۔ پرانوں کو بھولنا ہی پڑتا ہے۔ ورنہ اتنے دوستوں کو کون سنبھالتا پھرے۔
مبارک تو تم نے خیر دی ہی نہیں۔ مجھے تمھاری تفصیلی پوسٹ کا انتظار رہے گا۔lol