12 ربیع الاول کوئز

سارہ خان

محفلین
مجھے تو سارا کے جوابات سب صحیح لگ رہے ہیں ۔۔ اس لئے بس ایک ہی جواب لکھا ۔۔

یہ رزلٹ کب ملے گا اس پرچے کا ۔۔:)
 

سارا

محفلین
شیبہ لقب تھا، لیکن اصل نام بھی کچھ اور تھا۔ عبدالمطب نہیں تھا۔

ویسے میں نے شیبہ بن ہاشم ہی پڑھا ہے۔۔مُطلب عبد مناف کے چھ بیٹوں میں سے سب سے بڑے اور ہاشم کے بھائی تھے۔۔انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کی پرورش کی تھی ان کے ہاں پرورش پانے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام عبد المطلب پڑا۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ویسے میں نے شیبہ بن ہاشم ہی پڑھا ہے۔۔مطلب عبد مناف کے چھ بیٹوں میں سے سب سے بڑے اور ہاشم کے بھائی تھے۔۔انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کی پرورش کی تھی ان کے ہاں پرورش پانے کی وجہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام عبد المطلب پڑا۔۔

یہ میجنٹا رنگ والی بات سمجھ نہیں آئی، کیا یہ کوئی ٹائپو ہے؟
 

سارا

محفلین
بھائی غلطی سے ایسا لکھا گیا میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا کا نام لکھنا چاہ رہی تھی۔۔ابھی ٹھیک کر دیا ہے توجہ دلانے کا شکریہ
 

ماوراء

محفلین
مجھے تو سارا کے جوابات سب صحیح لگ رہے ہیں ۔۔ اس لئے بس ایک ہی جواب لکھا ۔۔

یہ رزلٹ کب ملے گا اس پرچے کا ۔۔:)

صرف دو لوگوں نے جواب دئیے ہیں۔ رزلٹ کیا دوں:confused:

سارا کے جواب تمھیں دیکھنے کو کس نے کہا تھا۔ اوپر لکھا بھی ہے کہ سب نے اپنے جواب پوسٹ کرنے ہیں۔ باقی غلط کریں یا درست۔۔۔:(
 

رضا

معطل
12 ربیع الاول پر اجما ع امت :۔

امام قسطلانی ، علا مہ زرقانی ، علامہ محمد بن عابدین شاکی کے بھتیجے علامہ احمد بن عبد الغنی دمشقی ، علامہ یوسف نہبانی اور شیخ عبد الحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہم نے تصریح فرمائی کہ امام المغازی محمد بن اسحاق وغیرہ علماءکی تحقیق ہے کہ یوم میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول ہے ۔ علامہ ابن کثیر نے کہا یہی جمہور سے مشہور ہے اور علامہ ابن جوزی اور علامہ ابن جزار نے اس پر اجماع نقل کیا ہے ۔ اس لئےکہ سلف و خلف کا تمام شہروں میں 12 ربیع الاول کے عمل پر اتفاق ہے ۔ بالخصوص اہل مکہ اسی موقع پر جائے ولادت باسعادت پر جمع ہوتے اور اس کی زیارت کرتے ہیں ۔ ملخصاََ (زرقانی شرح مواہب جلد 1 صفحہ 132 ۔ جواہر البحار جلد 3 صفحہ 1147 ۔ماثبت من السنۃ صفحہ 57 ۔ مدارج النبوت صفحہ 14)
 

شمشاد

لائبریرین
ناظم خاص صاحبہ یہ آپ نے اردو لکھتے لکھتے انگریزی الفاظ کا تڑکا ضرور لگانا ہوتا ہے۔ (سرگوشی)
 

ماوراء

محفلین
کل اس سوال نامے کے نتیجے کا اعلان کر دیا جائے گا۔

شمشاد بھائی، میں اپنی پوری کوشش کرتی ہوں کہ اردو لکھوں۔ پتہ نہیں، رزلٹ اور اناؤنس بے خیالی میں ہی لکھتی گئی۔
 

ماوراء

محفلین
١) آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی والدہ کا تعلق قریش کے کس قبیلے سے تھا؟
قبیلہ بنو زہرہ

٢) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دادا حضرت عبدالمطلب کا اصل نام بتائیں۔
عامر اور لقب شیبہ

٣) حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے والد کی قبر کہاں ہے؟
حضرت عبداللہ کی قبر مدینہ منورہ میں ہے۔

٤) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ان چچا کا نام بتائیں، جنہوں نے آپکی ولادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کو آزاد کر دیا تھا؟
ابولہب

٥) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت کہاں اور کب ہوئی؟
مکہ ١٢ ربیع الاول بمطابق ٢٢ اپریل ٥٧١ء

٦) رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کتنی مرتبہ فریضہ حج ادا کیا تھا؟
صرف ایک مرتبہ جو کہ حجتہ الوداع کے نام سے مشہور ہے۔

٧) آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پہلی اور آخری جنگ کون سی تھی؟
پہلی ابواء، آخری جنگِ تبوک

٨) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے کل کتنے غزوات میں شرکت کی تھی؟
کل ٢٧ غزوات یعنی چھوٹے بڑے ملا کر۔

٩) حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نبی ہونے کی تصدیق سب سے پہلے کس شخص نے کی تھی؟
ورقہ بن نوفل جو کہ حضرت خدیجہ کے پھوپھی زاد بھائی تھے۔

١٠) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا پسندیدہ رنگ کون سا تھا؟
سفید
 

ماوراء

محفلین
- سارہ کے دس میں سے ساڑھے آٹھ نمبر۔
- تعبیر کے ساڑھے چھ نمبر۔
- سارہ کا آدھا جواب ٹھیک ہے۔

تو اس کوئز میں سارا پہلے نمبر پر جبکہ تعبیر دوسرے نمبر پر آئی ہیں۔ اور سارہ تیسرے نمبر پر۔:grin:

سارا =
1steq3.gif


تعبیر =
2ndus4.gif


سارہ خان =
3rdzp7.gif


 

تعبیر

محفلین
یا ہووووووووووووووو مٰن اتنی بھی نکمی نہیں ہوں۔ اگر سارا کی نقل مار لیتی تو اچھا رہتا
 
Top