12 مئی کو کنٹینرز کس نے رکھوائے؟ میڈیا کا ایک اور ناقابل معافی پروپیگنڈہ

فرحان ، کاشفی اور مہوش نے گفتگو کے ساتھ ساتھ ستائش باہمی کی انجمن بھی سجا لی ہے کہ اس طرح دل بھی بہلتا رہے اور محفل سخن بھی جاری رہے

میرا خیال ہے ہم سب کو ایک دوسرے کو داد دے لینی چاہیے تاکہ ہم بھی تازہ دم ہو جائیں ;) آخر ہم نے کیا قصور کیا ہے کہ ہم محروم رہیں

کیوں مغل صاحب کیا خیال ہے :cool:
علوی صاحب میں آپ کو بھی داد دے رہاہوں۔
 
شکریہ۔ تو بات توقع کے مطابق وہاں پہنچی کہ حکومت متحدہ کی تھی اور انہوں نے یہ کنٹینرز رکھوائے، اسی لیے وہ 12 مئی سانحے کی مکمل ذمہ دار ہے۔

اگر متحدہ کے کسی مخالف کو اس بات سے کوئی اختلاف ہے اور کنٹینرز کے متعلق وہ کچھ اور بیان دینا چاہتا ہے تو ابھی وقت ہے کہ دے دے۔ میں بس تھوڑا سا انتظار اور کروں گی۔

تھوڑا سا انتظار کیوں ؟

کیا اس کے بعد کچن کی ذمہ داری نبھانی ہے بہنا جی
 
محمد وارث

لائبریرین
ایک طاقت کے مظاہرے (جسٹس کی آمد) پر ایک دوسرے طاقت کے مظاہرے (متحدہ کی ریلی) کا منطقی نتیجہ، اس لا اینڈ آرڈر سے محروم ملک میں، دو مخالف طاقتوں کا آپس میں ٹکراؤ تھا جس میں لوگوں کی جان، مال، عزت، وقار سب برباد ہوئے۔

اس سانحے میں شامل ہر ایک فریق اسکا ذمہ دار ہے کہ سب کے اپنے اپنے مفاد تھے، انا للہ و انا الیہ راجعون اپنے اپنے فریق کو 'حق' پر ثابت کرنے پر!
 
ریحان

محفلین
متحدہ قومی موومنٹ

اسلام و علیکم بہن

پہلی بار کسی سیاسی تحریر پر تبصرہ کر رہا ہو یہاں ۔۔ آپ نے ایک تحریر لکھی پھر دلائیل تبصرات میں دیے ۔۔ آپ نے اتنا زیادہ لکھا پر ثابت کیا ہوا ؟

میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہر جماعت عوام کا بھلا ہی چاہ رہی ہے سب کے سب جماعت والوں کے ڈیو رائیٹس ہیں ۔۔ اور سندہ و کراچی کی سب سے بڑی اور مانی ہوئی جماعت ہے ایم کیو ایم ۔۔۔ اور ہمیشہ بڑی ایک جماعت کا رسوخ و طاقت کمزور کرنے کے لیے بُری طاقتیں سرگدوں رہتی ہیں ۔۔ یاد رہے کہ پھر کالی بھیڑیں ہر جگاہ ہیں ۔

اب جو میں لکھنے جا رہا ہو وہ میرا ناقص علم ہے ۔۔ گر غلط ہو تو مزید دلائیل سے تصحیح ضرور کیجئیگا گر ضروری سمجھیں تو ۔

ایم کیو ایم کراچی کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اس بات سے تو انکار ممکن نہیں ۔۔ اب بہن کراچی کبھی آیا نہیں پر خبروں اور دوست احباب کے حوالات سے جانتا ہو کہ کراچی میں بہت سارے گینگس ہیں ۔۔ جو اصلح رکھتے ہیں جن کا رسوخ ہے ۔۔ اب ہر گینگ کو ہمشہ پھل پھولنے کے لیے علاقہ کی منسٹری کے ساتھ گھڈ بنڈ تو رکھنی ہوتی ہے ۔۔ سو ۔۔ سب سے بڑی جماعت ایم کیو ایم گینگس کو پراٹیکشن نا صحیح پر اپنی پارٹی میں شامل ہوجانے کو ترجیح تو دیتی ہے ۔

اخبرات و میڈیا سے ہی ملک کا پتا چلتا ہے ۔۔ جیسے آپ لکھ رہے ہو ۔۔ یہ بھی میڈیا ہے نا آپ نے لکھا ۔۔ اور آپ کی تحریر سے مکمل اظہار اسی امر کا ہوتا ہے کہ آپ اس وقت ایک طرفہ سیاسی فرد ہیں ۔۔ آپ ایم کیو ایم کو سپورٹ کر رہے ہو ۔

ایم کیو ایم کے سپورٹرز کی پھر زماداری ہے کہ وہ اپنے شہر کے زمادار ہوتے ہوے وہاں موجود غنڈہ پارٹیس کو حوالہ پولیس کریں ۔۔ جڑ ختم کریں نا کے ان کو پارٹی میں سپورٹرز کو طور پر شامل کریں ۔۔ میں ایم کیو ایم کو برا نہیں کہ رہا ۔۔ پر ایم کیو ایم واحد بڑی پارٹی ہے وہاں اور وہاں گینگس نے اب کسی نا کسی کو جوئن کرنا ہے ۔۔ گینگز وغیرہ کا کام ہے سارا جو اصلح کی نمائیش کرتے ہیں ۔

طالوت

محفلین
مہوش بہن ، ہم لاجواب ہوگئے آپ کے دلائل سے ، اب ذرا عدالت بھی چلی جائیں‌، یا متحدہ کو یہ ’’ ثبوت ‘‘‌دے دیجیے تاکہ وہ اپنے داغ دھو سکیں ، یہ نہ 18 سال بعد یا د آئے ۔ میں پھر وہی بات کروں گا کہ میں اپنے مراسلوں کی بات کرتا ہوں ، آپ نے میرے ’’ ثبوت ‘‘ پر کچھ کیوں نہیں فرمایا جو ایم کیو ایم کے خلاف موجود ہیں، یہ وضاحت دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے کہ میرے نزدیک کوئی دودھ کو دھلا نہیں ، باقی ، اللہ آپ کو اجر عطافرمائے ، آمین
اصل نقطہ یہ ہے مگر بعض اراکین کے ساتھ مسئلہ کچھ اور ہے ۔ اس کی مثال یوں ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ کسی دوسرے طریقے سے نبٹنے کی بات کی جائے تو وہ انھیں بھی طالبان سمجھنے لگتے ہیں (مثال کو مثال تک رکھا جائے) جیسا کہ عمران خان کے بارے میں یہ رائے رکھی جاتی ہے ۔
اسی لئے میں کہتا ہوں کہ ہم اچھے کی بات نہیں کر رہے ہوتے بلکہ کم برے کی بات کر رہے ہوتے ہیں ۔
وسلام
 
مہوش علی

لائبریرین
تھوڑا سا انتظار کیوں ؟
کیا اس کے بعد کچن کی ذمہ داری نبھانی ہے بہنا جی

یہ انتظار اس لیے تھا کہ ان پر میں اتمام حجت مکمل کر دوں اور جو کچھ الزامات یہ لگاتے آئیں ہیں، اسکی یہ پھر سے تصدیق کر دیں۔

کیا متحدہ نے افتخار چوہدری کی ریلی پر "پلاننگ" کے تحت حملہ کیا؟

اللہ تعالی کی طرف سے بنی نوع انسان کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے "عقل"۔ یہ عقل ہے جو انسان کو حیوان سے ممتاز کرتی ہے۔

میڈیا اور متحدہ کے مخالفین نے متحدہ کے خلاف پلاننگ کر کے حملے کرنے کے الزامات لگائے کہ:

1۔ متحدہ پہلے روز سے ہی افتخار حسین کی ریلی پر حملہ کر کے انہیں مزہ چکھانا چاہتی تھی۔
2۔ اس لیے متحدہ نے پلاننگ کے تحت ایئر پورٹ اور کراچی کی سڑکوں پر کنٹینز کھڑے کر راستے بلاک کر دیے [جھوٹ]
3۔ پھر تاثر یہ دیا کہ متحدہ نے افتخار چوہدری کی ریلی پر پلاننگ کے تحت حملہ کیا اور فائرنگ کر کے چالیس پینتالیس لوگوں کو قتل کر دیا۔

جو لوگ عقل رکھتے ہیں، اور ساتھ میں اہل انصاف بھی ہیں، انکے اذہان عالیہ سے اپیل ہے کہ وہ ان حقائق پر توجہ دیں کہ:

1۔ پلاننگ کے تحت ریلی پر حملہ کرنا اور بات ہے، مگر کراچی کی سڑکوں پر دونوں فریقین کے مابین فسادات کا پھوٹ پڑنا اور اس میں دونوں طرفین کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کا ایک دوسرے پر فائرنگ کرنا اور بات۔

2۔ اور حقیقت یہ ہے کہ افتخار چوہدری کی تو کوئی ریلی ہی برآمد نہیں ہوئی۔ وہ صاحب تو کراچی ایئر پورٹ پر چند گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لاہور اڑان کر گئے۔

3۔ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں صرف ایک یہ خبر پہنچ سکی کہ افتخار چوہدری نہیں آ سکے اور اسکے بعد اے این پی اور دیگر مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر ہو جانا چاہیے تھا۔ مگر اس وقت سب سے پہلے متحدہ کی ریلی پر فائرنگ کھول دی گئی [اس احمقانہ قیاس آرائی پر مجھے کوئی تبصرہ نہیں کرنا کہ جب متحدہ مخالفین بغیر ثبوت کے الزام لگا رہے ہوتے ہیں کہ متحدہ نے اپنے اوپر یہ فائرنگ خود کروائی]

4۔ متحدہ کی اس ریلی پر فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ ہوئی اور اب اس دو طرفہ فائرنگ سے کراچی کی سڑکوں پر فسادات پھوٹ پڑے جہاں بغیر کسی پلاننگ کے فریقین کے چھوٹے چھوٹے گروہ ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔

5۔ اسی لیے اس دن جو لوگ مارے گئے، وہ کسی ایک جگہ نہیں مارے گئے، بلکہ پورے کراچی میں مختلف مقامات پر فسادات و لڑائی کے دوران مارے گئے [متحدہ مخالفین کے دعؤوں کے برعکس، اگر متحدہ کسی پلان کے تحت حملہ کرتی تو کسی ایک جگہ پر ہی تمام لوگ مارے جاتے]

6 اور یہ فسادات ہی تھے جس کی وجہ سے متحدہ کے اپنے ساتھی اُس دن کراچی کی سڑکوں پر مارے گئے اور متحدہ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے ان تمام ساتھیوں کی باقاعدہ لسٹ بنائی اور ہر ہر میڈیا والوں اور اخبارات کو پیش کی۔
جب متحدہ مخالفین کو یہ مارے جانے والے متحدہ کے ساتھیوں کی لسٹ دکھائی جاتی ہے تو وہ تو اسے ماننے کے لیے تیار ہی نہیں کیونکہ انکے نزدیک تو متحدہ کا پلاننگ کے تحت کیا گیا حملہ تھا توپھر کیسے ممکن ہے کہ اس میں انکے اپنے بندے مر جاتے۔ چنانچہ متحدہ مخالفین پھر اگلا الزام لگاتے ہیں کہ متحدہ کے پلان میں یہ بھی شامل تھا کہ اپنی ریلی پر فائرنگ کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے ان بندوں کو بھی مروا دیا جائے۔ اب بتلائیے اس الزام کا کیا جواب ہو سکتا ہے کہ جس کا کوئی ثبوت ہے نا کوئی دلیل، اور بس فقط متحدہ کے خلاف زہر بھرے دلوں کے قیاسی جھوٹے الزامات ہیں؟

اب آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ 12 مئی کو جو قتل عام ہوا کہ واقعی متحدہ مخالفین کا دعوی درست ہے کہ اسکی فقط ذمہ دار متحدہ ہے جس نے پلاننگ کےتحت حملے کروائے، اور حملے بھی نہ صرف افتخار چوہدری کی ریلی پر کروائے، بلکہ اپنی ریلی پر بھی کروا کر اپنے بھی بندے مروائے۔

یا پھر آپ کی عقل کو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ فسادات بنا کسی پلاننگ کے تحت شہر کے کئی حصوں میں پھوٹ پڑے جس میں چھوٹے چھوٹے مسلح گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں یہ قتل و غارت ہوا اور اس لیے فقط متحدہ ہی نہیں بلکہ دونوں اسلحے سے لیس فریقین اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں اور دونوں ہی کی مذمت ہونی چاہیے؟
 
فخرنوید

جب عدلیہ بچاو تحریک نے 12 مئی کو کراچی میں احتجاج کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان کیا تو اس ہی وقت ایم کیو ایم کے قائد کو کیا پیٹ درد اٹھا کہ اس نے بھی اسی دن ریلی نکالنے کا پروگرام بنا لیا۔وہ کس بات پر احتجاج کرنا چاہ رہے تھے۔

ریلی تو ہوتی ہی احتجاج کے لئے اس نے اس کے خلاف احتجاج کرنا تھا کہ عدلیہ آزاد نہ ہو کہیں ان کے لیڈروں کو نہ دھر لیا جائے یا نا کی اتحادی حکومت گر جانے سے وہ بھی حکومت کے مزے لوٹنے سے قاصر رہیں گے۔

اگر اس روز ایم کیو ایم ریلی نا نکالتی اور چپ چاپ گھر پر بیٹھتی اور باقی جماعتوں کو ریلی نکالنے دیتی تو کیوں ایم کیو ایم یا دوسروں کے ارکان مارے جاتے۔

طاہری بات ہے جب ایم کیو ایم کے ارکان فائرنگ کریں گے تو جواب میں دوسری پارٹیاں انہیں سینہ دیتیں کہ لو گولی مار لو جوابی کاروائی بھی تو ہونی ہی تھی نا۔

اس دن کوئی لگ بھگ 45 لوگ مارے گئے جن میں سے ایم کیو ایم کے شاید 4 یا 5 تھے۔

یعنی اتنے لوگوں کو مارنے کے لئے آپ لوگوں کی اتنی کثیر قربانی دینا پڑ گئی۔

سارے ملک میں احتجاجی ریلیاں نکلیں ۔ صرف کراچی میں اس وقت کی ایم کیو ایم حکومت نے ق لیگ کے ساتھ ملکر کھیل ، کھیلا،۔۔۔۔۔۔ ق لیگ تو ہے ہی نعمانی معصوم اس نے آخر وزارتیں دی ہیں ۔ ایم کیو ایم کو تو ان سے کام بھی تو نکلوانا تھا نا ۔ اس لئے اس نے ایم کیو ایم کی لسانی تنظیم کو استعمال کیا اور شہر بھر میں جنگ چھیڑ دی۔

خیر جو بھی ہے ۔ ایم کیو ایم کو اب بچگانہ حرکتوں سے نکل کر مثبت سوچ لے کر سیاسی پارٹی ہونے کا تا ثر دینا چاہیے نہ کہ وہ یہ ظاہر کرے کہ غنڈہ گردی سے لاکھوں کے مارجن سے الیکشن جیت لیا جائے۔

ایک حلقہ میں اتنے ووٹرز کی تعداد نہیں تھی ۔ جتنے سے وہاں سے ایم کیو ایم کے رکن صاحب اکثریت سے جیت گئے تھے۔

جبکہ وہاں پر ٹرن اوور صرف 42 فی صد تھا۔

اللہ ان لسانی جماعتوں ۔۔۔۔ غنڈہ گردوں۔۔۔۔۔ قوم پرستوں ۔۔۔۔۔ کو ہدایت دے اور انہیں ملکی مفاد پرست بنائے آمین
 
ظفری

لائبریرین
میں ایم کیو ایم سے متعلق کسی بھی بحث میں حصہ لینے سے گریز کرتا ہوں ۔ اس کی ایک خاص وجہ ہے ۔ جس کا ذکر کرنا میں مناسب نہیں سمجھتا ۔ مگراس حوالے سے بعض اوقات میرے سامنےکچھ ایسے مواد اور تبصرہ جات آتے ہیں کہ میں سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہوں کہ تعصب بھی کیا چیز ہے کہ جس کے زیر ِ اثر آکر لوگ سطحی اور عامیانہ تبصرہ جات اور رویئے اختیار کرنے سے بھی نہیں چوکتے ۔ ایم کیو ایم پر دہشت گردی کا الزام پرانا ہوگا مگر اس الزام سے پہلے اس پارٹی کو جس الزام کا سامنا کرنا پڑا تھا وہ یہ تھا کہ یہ ایک اردو بولنے والی قوم ہے ۔ جس کا تعلق دو صوبوں پر بننے والے پاکستان سے نہیں ہے ۔ ایم کیو ایم کی تخلیق سے پہلے کراچی میں اردو بولنے والی قوم کو جو حیثیت ملک کے دیگر حصوں میں حاصل تھی ۔ اس سے ہر وہ شخص واقف ہوگا ۔ جس کی عمر 30 سال یا اس سے زائد ہے ۔ اس کم عمر لوگ ( جو ایم کیو ایم کے خلاف اپنا رویہ ظاہر کرتے ہیں ) ان کی عمر اور ایم کیو ایم کی عمر کم و بیش ایک ہی ہے ۔ لہذا اگر وہ آج ایم کیو ایم کے موجودہ حیثیت کو سامنے رکھتے ہوئے تبصرہ جات کرتے ہیں تو وہ نظرانداز کیئے جاسکتے ہیں کہ ان کو اصل پس منظر کا علم ہی نہیں ہے ۔ یہ بات بہت ہی قابلِ توجہ ہے کہ جب بھی ملک کے دیگر حصوں سے ایم کیو ایم کے خلاف کسی قسم کا رویہ سامنے آتا ہے تو اس میں ایم کیو ایم کی ذاتی حیثیت سے زیادہ اردو اسپینگ قوم کے خلاف تعصب موجود ہوتا ہے اور ہم اس تعصب کو کمالِ ہوشیاری سے ایم کیو ایم کیساتھ منسلک کردیتے ہیں ۔ پنجاب میں " مٹروے " اور سندھ میں بھی ایک خاص نام سے ( تلفظ یاد نہیں ) اردو بولنے والوں کی شناخت تھی اور آج بھی ہے ۔
اس بحث سے قطعہِ نظر کہ ایم کیو ایم دہشت گرد تنظیم ہے ۔ فی الحال میں ابھی اس کو اپنی بات کا موضوع بنانا نہیں چاہتا ۔ مگر اس تنظیم کے وجود میں آنے سے پہلے میرا اس بات کی طرف اشارہ کرنا مقصود تھا کہ " زیادہ تر " لوگ ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ کیوں بناتے ہیں ۔ اس کی ایک سب سے بڑی وجہ " قومیت اور زبان " ہے ۔ اب اس حقیقت کو کوئی لاکھ جھٹلانا چاہے ۔ اس سے یہ زمینی حقائق بدل نہیں سکتے ۔ ایم کیو ایم کی اب کیا حیثیت ہے ۔ اس کے لیڈر ملک سے باہر ہیں ۔ دہشت گردی ، بھتہ خوری میں ملوث ہے ۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ یہ سب بعد کی باتیں ہیں ۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کی حیثیت اور ملک کے دیگر پارٹیوں کے مابین ایک تقابلی جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ ایم کیو ایم کیساتھ اور کون کون سی جماعتیں مشابہت رکھتیں ہیں ۔ میرا خیال ہے شاید کوئی ہی جماعت اس ملک میں ہو ۔ جو یہ صفات نہ رکھنے کا اعزاز رکھتی ہو ۔ اگر ایسا ہے تو صرف ایم کیو ایم کو ہی اس تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے کہ تشدد پر مائل یہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ اس کی وجہ وہی تعصب ہے جس کا میں ذکر کرچکا ہوں ۔ یہاں ٹارچر سیلز کی بات ہوئی تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ سندھ میں وڈیروں کی اپنی کتنی ذاتی جیلیں ہیں ۔پنجاب میں رہنے والوں کو معلوم ہے کہ چودھریوں اور بڑے بڑے زمینداروں کے اپنے کتنے عقوبت خانے ہیں جہاں مزارعوں کیساتھ عورتیں بھی تشدد کا نشانہ بنتیں ہیں ۔ ( حال ہی میں ایک شخص کو گجرنوالہ کے ایک بااثر شخص کی ذاتی جیل سے برآمد کیا گیا ۔ جہاں اسے جانوروں کیساتھ باندھ کر رکھا گیا تھا ) ۔ سندھ میں بھتہ خوری وڈیرے ڈاکوؤں کے ذریعے کرتے ہیں ۔ یہی کام پنجاب میں بھی غنڈہ گردی کے نام پر موجود ہے ۔ جس کی پشت پناہی پر یہی زمیندار اور چوہدری موجود ہوتے ہیں ۔ یہ بات واضع رہے کہ یہی وڈیرے ، زمیندار اور چوہدری لوگ براہِ راست یا بالوسطہ سیاست میں بھی ملوث ہیں اور اپنی پارٹیوں میں بڑے سیاسی لیڈرز کے نام سے بھی پہچانے جاتے ہیں ۔ اگر کراچی میں ٹارگٹ کلینگ اور بھتہ خوری کے واقعات عام ہیں ۔ تو مجھے سندھ اور پنجاب میں کوئی ایسی جگہ بتادیں ۔ جہاں کوئی قتل نہ ہوتا ہو ۔ اور نہ ہی کوئی بدمعاش غنڈہ ٹیکس وصول کرتا ہو ۔ اور ان کے پیچھے یہ بڑے سیاسی لوگ نہ موجود ہوتے ہوں ۔ لہذا صرف ایم کیو ایم کو ہی رگیدنا ہی کیا معنی رکھتا ہے ۔ ؟ ایم کیو ایم نے مہاجر قومی موومنٹ سے متحدہ قومی موومنٹ تک جو سفر کیا ہے ۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ملک کے کسی بھی طبقے یا پارٹی نے اس کو کبھی نہیں سراہا ۔ بلکہ جب بھی اس پارٹی کو دیکھا تو ہمیشہ تعصب کی نظر سے دیکھا ۔ جس کی وجہ سے ایم کیو ایم نے کئی دفعہ پیچھے کی طرف سفر کیا ۔ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس پارٹی کے لوگ محبِ وطن ہیں تو ان کو قومی دھارے میں کیوں شامل نہیں کرتے ۔ اور اگر ہم ان کو محبِ وطن نہیں سمجھتے تو ملک کی دو بڑی سیاسی پارٹیاں جن کو آپ لوگ اپنا ووٹ دیکر ایوانوں میں بٹھا کر ملک کی سلامتی کا ضامن بناتے ہیں ، ہر بار وہ ان کیساتھ ملکر اپنی حکومت کیوں بناتے ہیں ۔ ؟ یہ تو کھلی منافقت ہوئی ۔
میں سمجھتا ہوں کہ جب تک ہمارا نصب العین کا ماخذ صوبہ ، ذات ، زبان ، شخصیت اور فرقہ و مسلک ہے ۔ اس وقت تک ہم محبِ وطن گردانے نہیں جاسکتے ۔ قوم کی اس مجموعی رویئے کی وجہ سے آج بلوچستان میں قوم پرست تحریک کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں ۔ سرحد میں اپنی شریعت کے نفاذ کی جنگ جاری ہے ۔ جنوبی پنجاب کو اپنی شناخت درکار ہے ۔ سندھ میں " پاکستان کھپے نہ " کے نعرے آج بھی گونج رہے ہیں ۔ کیا اس سارے منظر میں ایم کیو ایم ہی واحد جماعت ہے جس کو اس درجہ تنقید کا نشانہ بنایا جائے ۔ :idontknow:
 
ظفری

لائبریرین
ہاہااہاہہاہاہا، ناکام جبری جمہوری نظام۔ کرپشن صرف جمہوریت میں ممکن ہے!

آج تک ان موصوف کی میری سمجھ میں نہیں آئی کہ یہ " جہموریت " کس کو کہہ رہے ہیں ۔ اگر ان کی مراد جس ملک میں یہ سانس لے رہے ہیں ۔ وہ جہموریت جبری ہے ۔؟ یا امریکہ اور دیگر مغربی ممالک ، جہاں جہموری نظام قائم ہے ۔ اس کی بات کر رہے ہیں ۔ یا مشرقی بعید میں جہموریت کے خلاف ہیں ۔ یا پھر پاکستان کی جہموریت کی بات کررہے ہیں ۔ چونکہ یہ لفظ " جہموریت " استعمال کرتے ہیں تو ا سکا مطلب یہ ہے کہ ان کی مراد " جہموری نظام " سے ہے ۔ اگر ایسا ہے تو ہمیشہ پاکستان کی جہموریت پر ہی ان کی آواز کیوں نکلتی ہے ۔ وہ دنیا کے تمام ممالک میں رائج اس نظام کی مخالف میں کچھ کیوں نہیں کہتے ۔ اگر جہموریت اتنی ہی بری ہے تو جس ملک میں یہ اپنی جسمانی اور ذہنی نشو ونما کر رہے ہیں ۔ سب سے پہلے وہاں کی جہموری نظام کی برائی کی نشان دہی کریں تو شاید پھر ان سے کوئی کام کی بات ہوسکے ۔
 
ملائکہ

محفلین
ظفری صاحب آپ کے نزدیک یہ بات زیادہ اہم ہوگی کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو اردو اسپیکنگ قوم کے ساتھ کیا ہوا اور ایم کیو ایم کس طرح وجود میں آئی یقینا" یہ بات صحیح ہے کہ اس وقت ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس زیادتی کے عوض ہم انھیں ملک تو توڑنے، گندہ گردی کرنے ، ملک کے محسنوں کو قتل کرنے کی اجازت دے دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج میرے لئے جو کہ 17 سال کی لڑکی ہے کراچی میں پیدا ہوئی کراچی سے بہت محبت کرتی ہے یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آج کے کراچی میں کیا ہورہا ہے جب ایک انسان اپنی آنکھوں سے حقیقت کو دیکھے تو پھر جھوٹے دلائل جتنے بھی اسکے سامنے پیش کئے جائیں وہ یقین نہیں کرے گا کم سے کم میں تو نہیں۔

12 مئی کو جو کچھ ہوا سب لوگ و ہ جانتے ہیں میرے نزدیک یہ ایک بیکار کی بحث ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بہت خوب ظفری بھائی بہت شاندار تجزیہ کیا ہے ۔

آج کل جہاں ملک میں یہ اشو اچانک اٹھایا گیا ہے وہیں محفل پر آئے دن کوئی نہ کوئی تھریڈ اس سے متعلق نظر آ ہی‌ جاتا ہے۔ میں ایک عام سی سوچ رکھنے والی عورت ہوں، لیکن جب یہ سب کچھ دیکھتی ہوں تو مجھے بھی حیرت ہوتی ہے کہ ہم لوگ تعصب کی ایک ایسی آگ میں چل رہے ہیں جس کا انجام بہرحال بھیانک ہی ہوگا۔ یہان پر تبصرہ کرنے والے یقیننا کسی نہ کسی جماعت کے لئے نرم گوشہ ضرور رکھتے ہیں۔ اس سے غرض نہیں کہ کون کیا ہے مگر حقائق کو مسخ کرکے جس طرح تبصرے کئے جاتے ہیں وہ واقعی حیرت انگیز ہیں۔

میری ہمدردی ایم کیو ایم کے ساتھ تو ہرگز ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ میرا فیملی بیک گراؤنڈ بہرحال سیاست سے نہیں ہے۔ اور جہاں میں رہتی ہوں وہاں "امن کی فاختہ" راج کرتی ہے تو مجھے تو ابھی فائرنگ ، ڈاکہ زنی، چوری وغیرہ سے واسطہ پڑا ہی‌ نہیں ہے

لیکن اگر صاف اور سچی بات کی جائے تو ایم کیو ایم پر الزام واقعی کافی حد مبالغہ آمیز ہوا کرتے ہیں۔

دیکھئے !

صوبہ سرحد کی بات کرتے ہیں۔ وہاں آج کیا ہورہا ہے ؟ کیا دنیا کی تاریخ کے بد ترین جرائم کا وہاں ارتکاب نہیں ہو رہا ہے۔ اور اگر ہو رہا ہے تو کیا وہاں کے مقامی لوگ شامل نہیں ہیں ؟ اور اگر ہیں تو ان سے بڑا اس ملک کی تاریخ کا مجرم کون ہے ؟ سب کو پتہ ہے کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش کیا ہے، ہیروئن اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس آمدنی سے متعلق گوشوارے اور تحقیقی مواد ہے تو ضرور شیئر کرے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ نے 1988 میں ضیاءالحق کے طیارے کے حادثے کے بعد پاکستانی صوبوں سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی تھی۔ اور انتہائی باریک بینی سے اس میں جائزہ لیا تھا۔

"صوبہ سرحد ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت کم ترین آمدنی والا صوبہ ہے۔ مقام حیرت ہے کہ وہاں کے لوگ تمام ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور ملک کی ٹرانسپورٹ‌کا مکمل نظام یا نوے فیصد نظام انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ لوگ بے انتہا دولت مند ہیں اور انکا ذریعہ معاش زیادہ تر اسلحہ کی غیر قانونی صنعت اور منشیات کی اسمگلنگ (بالواسطہ یا بلا واسطہ) پر مبنی ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی دقت و عار محسوس نہیں ہوتا ہے کہ ہم یورپ کے بسنے والے اور امریکہ کی چند اہم سرکاری تنظیمیں ان لوگوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔ کیونکہ شاید مستقبل میں یہی لوگ پاکستان میں "گیٹ وے ٹو پاکستان" فراہم کریں۔ اس امید پر ہم لوگ یہ نہیں سوچتے کہ جب تک ہمیں "گیٹ وے" ملے گا ہماری ایک نسل منشیات کی عادی ہو چکی ہوگی۔ مجھے اس پالیسی سے شدید اختلاف ہے کہ جنرل ضیاالحق کو اتنے زیادہ اختیارات دیئے گئے اور انتہائی غلط طریقے سے ان کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ اب شاید ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہم ایک خواب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں"

یہ رپورٹ کافی طویل تھی۔ اس میں ہمارے ملک کے بڑے بڑے شعبدے بازوں کا تذکرہ تھا۔ فوری رد عمل کے طور اس رپورٹ کو منظر سے ہٹھا دیا گیا مگر کسی طرح یہ رپورٹ ایک ایرانی طالبعلم کے ہاتھ لگ گئی تو اس کے کچھ پہلو منظر پر آگئے اور یہ رپورٹ اس کے پذیرائی حاصل نہ کرسکی کیونکہ بہرحال یہ ایک تحقیق سے متعلق طالبعلم کی رپورٹ تھی۔

تو جناب اگر ہم ایم کیو ایم کو دہشت گردی میں ملوث قرار پاتے ہیں تو پھر یہ بھی سوچئے کہ اسلحہ چلنے سے پہلے کہیں نہ کہیں تو دستیاب ہوتا ہی ہوگا۔ جب ایک صوبہ آزادانہ اسلحہ بنا بھی رہا ہو، اور اس کی ترسیل کے لئے اس کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ بھی ہو تو ؟

دیکھئے ! اگر ملک دشمنی کی بات آتی ہے تو ہم کسی ایک تنظیم کو مورد الزام نہیں ٹہرا سکتے ہیں۔ اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ غفار خان، ولی خان تو وہ لوگ ہیں جن کو بخار کی گولی بھی ہندوستان سے آتی ہیں یہ لوگ علاج کے لئے انڈیا جایا کرتے تھے۔ تو اصل ملک دشمن آپ کس کو گردانیں گے ؟

ابھی بلوچستان کے لیڈران باہر بیٹھ کر پاکستان توڑنے سے متعلق جو کھلے عام بیانات دے رہے ہیں اس پر کسی نے بھی اتنا بڑا اشو نہیں بنایا وہ تو کھلے عام یہ کہہ رہے ہیں کہ "وہ بلوچ ہی نہیں جس نے ایک فوجی نہ مارا"۔ ۔ تو کسی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ بڑھ کے اتنا لکھ سکے کہ بلوچ غدار ہیں۔ ان کو انڈیا سپورٹ کر رہا ہے ؟

اگر ایک بات الظاف حسین نے غلط کہی ہے تو پوری اردو اسپیکنگ طبقے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس پر مجھے حیرت ہوتی ہے۔ دوسروں کی بات تو چھوڑیئے میرے اپنے شوہر میری ان باتوں کو سن کر کہتے ہیں کہ تمہاری عقل ابھی اتنی نہیں ہے اتنے بڑے معاملات کو سوچو۔ لیکن میں ان زمینی حقائق کا کیا کروں جو میرے سامنے بچپن سے آج تک ہیں۔

جنرل ایوب خان سے جنرل مشرف تک فوج نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی نظیر نہیں ملتی جہاں کوئی جمہوری پنپنے لگتی ہے کوئی نہ کوئی جرنیل منظر سے ہٹا دییتا ہے۔ تو اصل ملک دشمن تو یہ جنریل ہوئے اور جنریل بہرحال فوجی ہی ہیں ان کو کوئی ملک دشمن نہیں کہتا ہے ؟ کیوں ؟

سوالات تو بہت ہیں مگر سننے اور اس پر قوم کے فلاح کے حوالے سے بحث کرنے کا حوصلہ مجھ سمیت ہم میں نہیں ہے۔ کاش ہم اب بھی اپنے ملک کی بہتری کے لئے بہترین انداز میں سوچ سکیں

اللہ پاک ہمارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب آپ کے نزدیک یہ بات زیادہ اہم ہوگی کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو اردو اسپیکنگ قوم کے ساتھ کیا ہوا اور ایم کیو ایم کس طرح وجود میں آئی یقینا" یہ بات صحیح ہے کہ اس وقت ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس زیادتی کے عوض ہم انھیں ملک تو توڑنے، گندہ گردی کرنے ، ملک کے محسنوں کو قتل کرنے کی اجازت دے دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج میرے لئے جو کہ 17 سال کی لڑکی ہے کراچی میں پیدا ہوئی کراچی سے بہت محبت کرتی ہے یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آج کے کراچی میں کیا ہورہا ہے جب ایک انسان اپنی آنکھوں سے حقیقت کو دیکھے تو پھر جھوٹے دلائل جتنے بھی اسکے سامنے پیش کئے جائیں وہ یقین نہیں کرے گا کم سے کم میں تو نہیں۔

12 مئی کو جو کچھ ہوا سب لوگ و ہ جانتے ہیں میرے نزدیک یہ ایک بیکار کی بحث ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بی بی ۔۔۔ آپ ایک پھر میری پوسٹ غور سے پڑھیں ۔ میں نے اس پر بحث نہیں ‌کی ہے کہ ایم کیو ایم نے کیا اچھا اور کیا برا کیا ہے ۔ یا اس کو ملک توڑنے وغیرہ ۔۔۔ جو بھی آپ نے اوپر لکھا ہے ۔ اس کی اجازت دینے کی بات کہی ہے ۔ پہلے آپ پوسٹ کے سیاق و سباق میں میری بات سمجھنے کی کوشش کریں کہ میں ایک قومی وحدت کی بات کررہا ہوں ۔ جو اسی صورت میں ممکن ہے ۔ جب آپ تمام فریقوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ اگر کہیں‌ آگ لگی ہوئی ہو تو اس کو مذید ہوا دینے سے گریز کیا جائے ۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں کوئی خاص بات نہیں کہی ہے ۔ جس پر کوئی بات ہوسکے ۔ ویسے میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ " یہ بیکار کی بحث ہے " ۔ اور ہاں اپنی عمر بتانے کا شکریہ ۔ ;)
 
مجھے تو سیاست سے کوئی خاص دلچسپی نہیں مگر میرے ذہن میں جو بات تھی لکھ دی کسی کا متفق ہونا بھی ضروری نہیں:battingeyelashes::battingeyelashes:

:party: :party:
 
ظفری

لائبریرین
ثمینہ بہن ۔۔۔۔ ( اتفاق سے میری بہن کا بھی یہی نام ہے ) ۔ آپ نے بلکل صحیح مرض کی تشخیص کی ہے ۔ اور جو حوالاجات دیئے ہیں وہ بھی مُسّلم ہیں ۔ بات بہت واضع ہے کہ اگر ایم کیو ایم کو ہم جن خطوط پر ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں ۔ تھوڑی دیر کے لیئے اگر ہم تعصب کی عینک اتار دیں اور کراچی سے پشاور تک ، بلکہ اس سے بھی اُوپر کی طرف سفر کریں تو ایم کیو ایم جیسی سینکڑوں تنظیمیں مل جائیں گی ۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم لوگوں کی جین میں کوئی ایسا عنصر ہے جو ہمیں حقائق سے پردہ پوشی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے ، قومی وحدت سے دور رکھنے کی کوشش کرتا ہے ۔ جب قومی سطح پر کوئی اُفتاد پڑتی ہے تو ہوش آجاتا ہے ۔ مگر پھر کچھ ہی عرصہ میں دوبارہ ہم اپنے اصل کی طرف لوٹتے ہوئے ایک دوسرے کو رگیدنا شروع کردیتے ہیں‌ ۔
 
مغزل

محفلین
فرحان بھائی، شکریہ ادا کریں آپ شہر لاہور کے فرزند لقمان مبشر صاحب کا جنہوں نے یہ ساری حقیقت واضح کی اور
جھوٹ کے ان پلندوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے میڈیا اور وکلاء کا اصل چہرہ دکھایا ۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے خود بخود دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلتی ہیں۔

جی شکریہ مہوش بہن ، آخر کو لقمان نے حقِ نمک بھی ادا کرنا ہے ، آج کا کالم دیکھا آپ نے ، سبحان اللہ سبحا ن اللہ ،
محب بھائی اور دیگر دوست بھی ملاحظہ کیجیے ۔ حوالہ روزنامہ ایکسپریس مورخہ 28اگست 2009 بروز جمعہ

کالم کا متن ملاحظہ کیجے ۔ جس سے معلوم ہوجائے گا کہ ’’ فرزند ِ لاہور ‘‘ دراصل ’’ فرخندِ الطاف ‘‘ ہے

1100702723-1.jpg

1100702723-2.gif
 
Top