زیک
مسافر
گوگل بھی رائٹ ونگ سے متاثر ہوگیا ہے
باسم اردوویب کے کس صفحے پر جانے سے یہ میسج آتا ہے؟ اور کس براؤزر میں؟
گوگل بھی رائٹ ونگ سے متاثر ہوگیا ہے
علوی صاحب میں آپ کو بھی داد دے رہاہوں۔فرحان ، کاشفی اور مہوش نے گفتگو کے ساتھ ساتھ ستائش باہمی کی انجمن بھی سجا لی ہے کہ اس طرح دل بھی بہلتا رہے اور محفل سخن بھی جاری رہے
میرا خیال ہے ہم سب کو ایک دوسرے کو داد دے لینی چاہیے تاکہ ہم بھی تازہ دم ہو جائیں آخر ہم نے کیا قصور کیا ہے کہ ہم محروم رہیں
کیوں مغل صاحب کیا خیال ہے
اسی موضوع کے پہلے صفحہ پر گوگل کروم میں اب بھی آیا ہےباسم اردوویب کے کس صفحے پر جانے سے یہ میسج آتا ہے؟ اور کس براؤزر میں؟
اسی موضوع کے پہلے صفحہ پر گوگل کروم میں
شکریہ۔ تو بات توقع کے مطابق وہاں پہنچی کہ حکومت متحدہ کی تھی اور انہوں نے یہ کنٹینرز رکھوائے، اسی لیے وہ 12 مئی سانحے کی مکمل ذمہ دار ہے۔
اگر متحدہ کے کسی مخالف کو اس بات سے کوئی اختلاف ہے اور کنٹینرز کے متعلق وہ کچھ اور بیان دینا چاہتا ہے تو ابھی وقت ہے کہ دے دے۔ میں بس تھوڑا سا انتظار اور کروں گی۔
اصل نقطہ یہ ہے مگر بعض اراکین کے ساتھ مسئلہ کچھ اور ہے ۔ اس کی مثال یوں ہے کہ اگر طالبان کے ساتھ کسی دوسرے طریقے سے نبٹنے کی بات کی جائے تو وہ انھیں بھی طالبان سمجھنے لگتے ہیں (مثال کو مثال تک رکھا جائے) جیسا کہ عمران خان کے بارے میں یہ رائے رکھی جاتی ہے ۔مہوش بہن ، ہم لاجواب ہوگئے آپ کے دلائل سے ، اب ذرا عدالت بھی چلی جائیں، یا متحدہ کو یہ ’’ ثبوت ‘‘دے دیجیے تاکہ وہ اپنے داغ دھو سکیں ، یہ نہ 18 سال بعد یا د آئے ۔ میں پھر وہی بات کروں گا کہ میں اپنے مراسلوں کی بات کرتا ہوں ، آپ نے میرے ’’ ثبوت ‘‘ پر کچھ کیوں نہیں فرمایا جو ایم کیو ایم کے خلاف موجود ہیں، یہ وضاحت دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے کہ میرے نزدیک کوئی دودھ کو دھلا نہیں ، باقی ، اللہ آپ کو اجر عطافرمائے ، آمین
تھوڑا سا انتظار کیوں ؟
کیا اس کے بعد کچن کی ذمہ داری نبھانی ہے بہنا جی
یہ انتظار اس لیے تھا کہ ان پر میں اتمام حجت مکمل کر دوں اور جو کچھ الزامات یہ لگاتے آئیں ہیں، اسکی یہ پھر سے تصدیق کر دیں۔
کیا متحدہ نے افتخار چوہدری کی ریلی پر "پلاننگ" کے تحت حملہ کیا؟
اللہ تعالی کی طرف سے بنی نوع انسان کے لیے سب سے بڑی نعمت ہے "عقل"۔ یہ عقل ہے جو انسان کو حیوان سے ممتاز کرتی ہے۔
میڈیا اور متحدہ کے مخالفین نے متحدہ کے خلاف پلاننگ کر کے حملے کرنے کے الزامات لگائے کہ:
1۔ متحدہ پہلے روز سے ہی افتخار حسین کی ریلی پر حملہ کر کے انہیں مزہ چکھانا چاہتی تھی۔
2۔ اس لیے متحدہ نے پلاننگ کے تحت ایئر پورٹ اور کراچی کی سڑکوں پر کنٹینز کھڑے کر راستے بلاک کر دیے [جھوٹ]
3۔ پھر تاثر یہ دیا کہ متحدہ نے افتخار چوہدری کی ریلی پر پلاننگ کے تحت حملہ کیا اور فائرنگ کر کے چالیس پینتالیس لوگوں کو قتل کر دیا۔
جو لوگ عقل رکھتے ہیں، اور ساتھ میں اہل انصاف بھی ہیں، انکے اذہان عالیہ سے اپیل ہے کہ وہ ان حقائق پر توجہ دیں کہ:
1۔ پلاننگ کے تحت ریلی پر حملہ کرنا اور بات ہے، مگر کراچی کی سڑکوں پر دونوں فریقین کے مابین فسادات کا پھوٹ پڑنا اور اس میں دونوں طرفین کے چھوٹے چھوٹے گروہوں کا ایک دوسرے پر فائرنگ کرنا اور بات۔
2۔ اور حقیقت یہ ہے کہ افتخار چوہدری کی تو کوئی ریلی ہی برآمد نہیں ہوئی۔ وہ صاحب تو کراچی ایئر پورٹ پر چند گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لاہور اڑان کر گئے۔
3۔ حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں صرف ایک یہ خبر پہنچ سکی کہ افتخار چوہدری نہیں آ سکے اور اسکے بعد اے این پی اور دیگر مظاہرین کو پر امن طور پر منتشر ہو جانا چاہیے تھا۔ مگر اس وقت سب سے پہلے متحدہ کی ریلی پر فائرنگ کھول دی گئی [اس احمقانہ قیاس آرائی پر مجھے کوئی تبصرہ نہیں کرنا کہ جب متحدہ مخالفین بغیر ثبوت کے الزام لگا رہے ہوتے ہیں کہ متحدہ نے اپنے اوپر یہ فائرنگ خود کروائی]
4۔ متحدہ کی اس ریلی پر فائرنگ کے بعد جوابی فائرنگ ہوئی اور اب اس دو طرفہ فائرنگ سے کراچی کی سڑکوں پر فسادات پھوٹ پڑے جہاں بغیر کسی پلاننگ کے فریقین کے چھوٹے چھوٹے گروہ ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے۔
5۔ اسی لیے اس دن جو لوگ مارے گئے، وہ کسی ایک جگہ نہیں مارے گئے، بلکہ پورے کراچی میں مختلف مقامات پر فسادات و لڑائی کے دوران مارے گئے [متحدہ مخالفین کے دعؤوں کے برعکس، اگر متحدہ کسی پلان کے تحت حملہ کرتی تو کسی ایک جگہ پر ہی تمام لوگ مارے جاتے]
6 اور یہ فسادات ہی تھے جس کی وجہ سے متحدہ کے اپنے ساتھی اُس دن کراچی کی سڑکوں پر مارے گئے اور متحدہ وہ واحد جماعت ہے جس نے اپنے ان تمام ساتھیوں کی باقاعدہ لسٹ بنائی اور ہر ہر میڈیا والوں اور اخبارات کو پیش کی۔
جب متحدہ مخالفین کو یہ مارے جانے والے متحدہ کے ساتھیوں کی لسٹ دکھائی جاتی ہے تو وہ تو اسے ماننے کے لیے تیار ہی نہیں کیونکہ انکے نزدیک تو متحدہ کا پلاننگ کے تحت کیا گیا حملہ تھا توپھر کیسے ممکن ہے کہ اس میں انکے اپنے بندے مر جاتے۔ چنانچہ متحدہ مخالفین پھر اگلا الزام لگاتے ہیں کہ متحدہ کے پلان میں یہ بھی شامل تھا کہ اپنی ریلی پر فائرنگ کروانے کے ساتھ ساتھ اپنے ان بندوں کو بھی مروا دیا جائے۔ اب بتلائیے اس الزام کا کیا جواب ہو سکتا ہے کہ جس کا کوئی ثبوت ہے نا کوئی دلیل، اور بس فقط متحدہ کے خلاف زہر بھرے دلوں کے قیاسی جھوٹے الزامات ہیں؟
اب آپ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ 12 مئی کو جو قتل عام ہوا کہ واقعی متحدہ مخالفین کا دعوی درست ہے کہ اسکی فقط ذمہ دار متحدہ ہے جس نے پلاننگ کےتحت حملے کروائے، اور حملے بھی نہ صرف افتخار چوہدری کی ریلی پر کروائے، بلکہ اپنی ریلی پر بھی کروا کر اپنے بھی بندے مروائے۔
یا پھر آپ کی عقل کو یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ یہ فسادات بنا کسی پلاننگ کے تحت شہر کے کئی حصوں میں پھوٹ پڑے جس میں چھوٹے چھوٹے مسلح گروہوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں یہ قتل و غارت ہوا اور اس لیے فقط متحدہ ہی نہیں بلکہ دونوں اسلحے سے لیس فریقین اس سانحہ کے ذمہ دار ہیں اور دونوں ہی کی مذمت ہونی چاہیے؟
ہاہااہاہہاہاہا، ناکام جبری جمہوری نظام۔ کرپشن صرف جمہوریت میں ممکن ہے!
ظفری صاحب آپ کے نزدیک یہ بات زیادہ اہم ہوگی کہ جب پاکستان وجود میں آیا تو اردو اسپیکنگ قوم کے ساتھ کیا ہوا اور ایم کیو ایم کس طرح وجود میں آئی یقینا" یہ بات صحیح ہے کہ اس وقت ان لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اس زیادتی کے عوض ہم انھیں ملک تو توڑنے، گندہ گردی کرنے ، ملک کے محسنوں کو قتل کرنے کی اجازت دے دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج میرے لئے جو کہ 17 سال کی لڑکی ہے کراچی میں پیدا ہوئی کراچی سے بہت محبت کرتی ہے یہ بات زیادہ اہم ہے کہ آج کے کراچی میں کیا ہورہا ہے جب ایک انسان اپنی آنکھوں سے حقیقت کو دیکھے تو پھر جھوٹے دلائل جتنے بھی اسکے سامنے پیش کئے جائیں وہ یقین نہیں کرے گا کم سے کم میں تو نہیں۔
12 مئی کو جو کچھ ہوا سب لوگ و ہ جانتے ہیں میرے نزدیک یہ ایک بیکار کی بحث ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بی بی ۔۔۔ آپ ایک پھر میری پوسٹ غور سے پڑھیں ۔ میں نے اس پر بحث نہیں کی ہے کہ ایم کیو ایم نے کیا اچھا اور کیا برا کیا ہے ۔ یا اس کو ملک توڑنے وغیرہ ۔۔۔ جو بھی آپ نے اوپر لکھا ہے ۔ اس کی اجازت دینے کی بات کہی ہے ۔ پہلے آپ پوسٹ کے سیاق و سباق میں میری بات سمجھنے کی کوشش کریں کہ میں ایک قومی وحدت کی بات کررہا ہوں ۔ جو اسی صورت میں ممکن ہے ۔ جب آپ تمام فریقوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔ اگر کہیں آگ لگی ہوئی ہو تو اس کو مذید ہوا دینے سے گریز کیا جائے ۔ آپ نے اپنی پوسٹ میں کوئی خاص بات نہیں کہی ہے ۔ جس پر کوئی بات ہوسکے ۔ ویسے میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ " یہ بیکار کی بحث ہے " ۔ اور ہاں اپنی عمر بتانے کا شکریہ ۔
فرحان بھائی، شکریہ ادا کریں آپ شہر لاہور کے فرزند لقمان مبشر صاحب کا جنہوں نے یہ ساری حقیقت واضح کی اور
جھوٹ کے ان پلندوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے میڈیا اور وکلاء کا اصل چہرہ دکھایا ۔یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے خود بخود دل کی گہرائیوں سے دعائیں نکلتی ہیں۔