12 مئی کو کنٹینرز کس نے رکھوائے؟ میڈیا کا ایک اور ناقابل معافی پروپیگنڈہ

مغزل

محفلین
فرحان ، کاشفی اور مہوش نے گفتگو کے ساتھ ساتھ ستائش باہمی کی انجمن بھی سجا لی ہے کہ اس طرح دل بھی بہلتا رہے اور محفل سخن بھی جاری رہے

میرا خیال ہے ہم سب کو ایک دوسرے کو داد دے لینی چاہیے تاکہ ہم بھی تازہ دم ہو جائیں ;) آخر ہم نے کیا قصور کیا ہے کہ ہم محروم رہیں

کیوں مغل صاحب کیا خیال ہے :cool:

جی جناب ، ایسا کرتے ہیں کہ تازہ دم دستے اگلی صفوں میں بھیجنے پڑیں گے ، ہاہہاہہاہا
 

عسکری

معطل
تازہ دم دستے تو پھر مجھے بھیجنے پڑیں گے اوکے میں کسی کیولری سے نکالتا ہوں کنجائش لیکن یہ آرمڈ دستے ہوں گے ایسا نا ہو مہوش بہنا کاشفی بھائی اور دانش بھائی ان کو دیکھتے ہی بھاگ لیں

اس وقت تو میں اکیلا ہی آیا ہوں یہ لیں۔:grin:

pakistan-army.jpg
 

مہوش علی

لائبریرین
تازہ دم دستے تو پھر مجھے بھیجنے پڑیں گے اوکے میں کسی کیولری سے نکالتا ہوں کنجائش لیکن یہ آرمڈ دستے ہوں گے ایسا نا ہو مہوش بہنا کاشفی بھائی اور دانش بھائی ان کو دیکھتے ہی بھاگ لیں

اس وقت تو میں اکیلا ہی آیا ہوں یہ لیں۔:grin:

pakistan-army.jpg

عبداللہ بھائی صاحب، آپ تو پاکستانی فوج سے پاکستانی پولیس ہو گئے۔ جب معاملہ تقریبا مُک گیا تو آپ ہیلی کاپٹر سے تشریف لا رہے ہیں :)
 

عسکری

معطل
میں تو وہاں پولیس کو سیدھا کرنے گیا تھا پر انہوں نے میری عادتیں بھی خراب کر دی مجھے سیگریٹ پینا رشوت لینا کام چوری اور اور وزن بڑھانا سکھا رہے تھے:( کہ مجھے فوج میں واپس بلا لیا گیا ہے میرے کرنل صاحب نے کہا ہے بیٹے یہ پولیس ہے اس کو سیدھا کرنا کے ٹو ک پہاڑ کو اٹھانے جیسا ہے:shameonyou: ۔اب میں دوبارہ مشقوں میں ہوں اپنے اکلوتے بیل اے ایچ یو ایچ کے ہیلی کے ساتھ:grin:
 

مہوش علی

لائبریرین
میں تو وہاں پولیس کو سیدھا کرنے گیا تھا پر انہوں نے میری عادتیں بھی خراب کر دی مجھے سیگریٹ پینا رشوت لینا کام چوری اور اور وزن بڑھانا سکھا رہے تھے:( کہ مجھے فوج میں واپس بلا لیا گیا ہے میرے کرنل صاحب نے کہا ہے بیٹے یہ پولیس ہے اس کو سیدھا کرنا کے ٹو ک پہاڑ کو اٹھانے جیسا ہے:shameonyou: ۔اب میں دوبارہ مشقوں میں ہوں اپنے اکلوتے بیل اے ایچ یو ایچ کے ہیلی کے ساتھ:grin:

اردو لائبریری کے اراکین سے درخواست ہے وہ سب مل کر عبداللہ بھائی صاحب کو پکڑ لیں۔ یہ اتنے عرصے تک پاکستان کی فضاوؤں میں اڑتے رہے اور ایک مرتبہ بھی انہوں نے اردو ویب اور اردو لائبریری کے پوسٹر فضا سے کراچی میں نہیں لہرائے۔:)
 

عسکری

معطل
پہلے کرچی میں لہرانے کی کمی تھی کیا کراچی کی ہر چیز لہرا رہی ہے ویسے بھی مشقیں سونمیانی فائر رینج میں ہو رہی ہین کراچی سے 600 کلو میٹر دور۔:whistle:
کراچی میں جگہ جگہ پان تھوکنے والوں کی وجہ سے میں پچھلے 10 سال سے کراچی نہیں گیا۔مجھے سرکاری دورے کی دعوت اس وقت دینا جب کراچی پان گٹکا سے پاک ہو ہیلی کاپٹر سے کراچی سرخ لگتا ہے:rollingonthefloor:
 

گرائیں

محفلین
بہت خوب ظفری بھائی بہت شاندار تجزیہ کیا ہے ۔

آج کل جہاں ملک میں یہ اشو اچانک اٹھایا گیا ہے وہیں محفل پر آئے دن کوئی نہ کوئی تھریڈ اس سے متعلق نظر آ ہی‌ جاتا ہے۔ میں ایک عام سی سوچ رکھنے والی عورت ہوں، لیکن جب یہ سب کچھ دیکھتی ہوں تو مجھے بھی حیرت ہوتی ہے کہ ہم لوگ تعصب کی ایک ایسی آگ میں چل رہے ہیں جس کا انجام بہرحال بھیانک ہی ہوگا۔ یہان پر تبصرہ کرنے والے یقیننا کسی نہ کسی جماعت کے لئے نرم گوشہ ضرور رکھتے ہیں۔ اس سے غرض نہیں کہ کون کیا ہے مگر حقائق کو مسخ کرکے جس طرح تبصرے کئے جاتے ہیں وہ واقعی حیرت انگیز ہیں۔

میری ہمدردی ایم کیو ایم کے ساتھ تو ہرگز ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ میرا فیملی بیک گراؤنڈ بہرحال سیاست سے نہیں ہے۔ اور جہاں میں رہتی ہوں وہاں "امن کی فاختہ" راج کرتی ہے تو مجھے تو ابھی فائرنگ ، ڈاکہ زنی، چوری وغیرہ سے واسطہ پڑا ہی‌ نہیں ہے

لیکن اگر صاف اور سچی بات کی جائے تو ایم کیو ایم پر الزام واقعی کافی حد مبالغہ آمیز ہوا کرتے ہیں۔

دیکھئے !

صوبہ سرحد کی بات کرتے ہیں۔ وہاں آج کیا ہورہا ہے ؟ کیا دنیا کی تاریخ کے بد ترین جرائم کا وہاں ارتکاب نہیں ہو رہا ہے۔ اور اگر ہو رہا ہے تو کیا وہاں کے مقامی لوگ شامل نہیں ہیں ؟ اور اگر ہیں تو ان سے بڑا اس ملک کی تاریخ کا مجرم کون ہے ؟ سب کو پتہ ہے کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش کیا ہے، ہیروئن اور اسلحہ کی اسمگلنگ کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ اگر کسی کے پاس آمدنی سے متعلق گوشوارے اور تحقیقی مواد ہے تو ضرور شیئر کرے ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ نے 1988 میں ضیاءالحق کے طیارے کے حادثے کے بعد پاکستانی صوبوں سے متعلق ایک رپورٹ مرتب کی تھی۔ اور انتہائی باریک بینی سے اس میں جائزہ لیا تھا۔

"صوبہ سرحد ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت کم ترین آمدنی والا صوبہ ہے۔ مقام حیرت ہے کہ وہاں کے لوگ تمام ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور ملک کی ٹرانسپورٹ‌کا مکمل نظام یا نوے فیصد نظام انہی کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ لوگ بے انتہا دولت مند ہیں اور انکا ذریعہ معاش زیادہ تر اسلحہ کی غیر قانونی صنعت اور منشیات کی اسمگلنگ (بالواسطہ یا بلا واسطہ) پر مبنی ہے۔ مجھے یہ کہنے میں کوئی دقت و عار محسوس نہیں ہوتا ہے کہ ہم یورپ کے بسنے والے اور امریکہ کی چند اہم سرکاری تنظیمیں ان لوگوں کو سپورٹ کرتی ہیں۔ کیونکہ شاید مستقبل میں یہی لوگ پاکستان میں "گیٹ وے ٹو پاکستان" فراہم کریں۔ اس امید پر ہم لوگ یہ نہیں سوچتے کہ جب تک ہمیں "گیٹ وے" ملے گا ہماری ایک نسل منشیات کی عادی ہو چکی ہوگی۔ مجھے اس پالیسی سے شدید اختلاف ہے کہ جنرل ضیاالحق کو اتنے زیادہ اختیارات دیئے گئے اور انتہائی غلط طریقے سے ان کو راستے سے ہٹا دیا گیا۔ اب شاید ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے ہم ایک خواب کے پیچھے بھاگ رہے ہیں"

یہ رپورٹ کافی طویل تھی۔ اس میں ہمارے ملک کے بڑے بڑے شعبدے بازوں کا تذکرہ تھا۔ فوری رد عمل کے طور اس رپورٹ کو منظر سے ہٹھا دیا گیا مگر کسی طرح یہ رپورٹ ایک ایرانی طالبعلم کے ہاتھ لگ گئی تو اس کے کچھ پہلو منظر پر آگئے اور یہ رپورٹ اس کے پذیرائی حاصل نہ کرسکی کیونکہ بہرحال یہ ایک تحقیق سے متعلق طالبعلم کی رپورٹ تھی۔

تو جناب اگر ہم ایم کیو ایم کو دہشت گردی میں ملوث قرار پاتے ہیں تو پھر یہ بھی سوچئے کہ اسلحہ چلنے سے پہلے کہیں نہ کہیں تو دستیاب ہوتا ہی ہوگا۔ جب ایک صوبہ آزادانہ اسلحہ بنا بھی رہا ہو، اور اس کی ترسیل کے لئے اس کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ بھی ہو تو ؟

دیکھئے ! اگر ملک دشمنی کی بات آتی ہے تو ہم کسی ایک تنظیم کو مورد الزام نہیں ٹہرا سکتے ہیں۔ اس میں سب برابر کے شریک ہیں۔ غفار خان، ولی خان تو وہ لوگ ہیں جن کو بخار کی گولی بھی ہندوستان سے آتی ہیں یہ لوگ علاج کے لئے انڈیا جایا کرتے تھے۔ تو اصل ملک دشمن آپ کس کو گردانیں گے ؟

ابھی بلوچستان کے لیڈران باہر بیٹھ کر پاکستان توڑنے سے متعلق جو کھلے عام بیانات دے رہے ہیں اس پر کسی نے بھی اتنا بڑا اشو نہیں بنایا وہ تو کھلے عام یہ کہہ رہے ہیں کہ "وہ بلوچ ہی نہیں جس نے ایک فوجی نہ مارا"۔ ۔ تو کسی میں اتنی اخلاقی جرات نہیں ہے کہ وہ بڑھ کے اتنا لکھ سکے کہ بلوچ غدار ہیں۔ ان کو انڈیا سپورٹ کر رہا ہے ؟

اگر ایک بات الظاف حسین نے غلط کہی ہے تو پوری اردو اسپیکنگ طبقے کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اس پر مجھے حیرت ہوتی ہے۔ دوسروں کی بات تو چھوڑیئے میرے اپنے شوہر میری ان باتوں کو سن کر کہتے ہیں کہ تمہاری عقل ابھی اتنی نہیں ہے اتنے بڑے معاملات کو سوچو۔ لیکن میں ان زمینی حقائق کا کیا کروں جو میرے سامنے بچپن سے آج تک ہیں۔

جنرل ایوب خان سے جنرل مشرف تک فوج نے ملک کو جتنا نقصان پہنچایا اس کی نظیر نہیں ملتی جہاں کوئی جمہوری پنپنے لگتی ہے کوئی نہ کوئی جرنیل منظر سے ہٹا دییتا ہے۔ تو اصل ملک دشمن تو یہ جنریل ہوئے اور جنریل بہرحال فوجی ہی ہیں ان کو کوئی ملک دشمن نہیں کہتا ہے ؟ کیوں ؟

سوالات تو بہت ہیں مگر سننے اور اس پر قوم کے فلاح کے حوالے سے بحث کرنے کا حوصلہ مجھ سمیت ہم میں نہیں ہے۔ کاش ہم اب بھی اپنے ملک کی بہتری کے لئے بہترین انداز میں سوچ سکیں

اللہ پاک ہمارے ملک کو ہمیشہ سلامت رکھے آمین

ثمینہ معیز صاحبہ کی خدمت میں:

آپ کے مراسلے پڑھنے کو ملے تو ایک خوشگوار حیرانی ہوئی کہ اس محفل میں ایک ایسی نئی سوچ اور انداز فکر پڑھنے کو مل رہا ہے جس کی آنکھوں پر تعصب کی پٹیاں نہیں بندھی ہوئی ہیں۔ میں تو بہت خوش تھا کہ مہوش علی کی موجودگی سے جو عدم توازن تھا آپ کی موجودگی سے ختم ہو جائے گا، مگر آج مجھے آپ کے افکار پڑھ کر حیرانی ہوئی۔ ہمیں تو یہ طعنہ دیا جاتا ہے کہ ہم لوگ کراچی سے دور بیٹھے کراچی اور اہل کراچی کے بارے میں لاف زنی کرتے ہیں ، اور یہ کہ ہم سب ہی ایک لگے بندھے منصوبے کے تحت اہل کراچی سے بالعموم اور ایم کیو ایم سے بالخصوص نفرت کرتے ہیں، اور یہ بھی کہ ہم نے دوسروں پر کبھی تنقید نہیں کی جیسے کہ ہم ایم کیو ایم پر کرتے ہیں، جیسے کہ ظفری کے بعض مراسلوں سے لگا، مگر آج آپ کے مراسلے سے لگا کہ خیر، ہم نہیں اور لوگ بھی ہیں جو کچھ سٹیریو ٹائپس کے تحت سوچتے ہیں۔
صوبہ سرحد کے لوگوں کے بارے میں سٹیریوٹائپس جو بنے ہیں ان میں سے کچھ کا ذکر آپ نے کیا، مثلا منشیات کا حوالہ دیا، صوبہ کی کم آمدنی کا حوالہ دیا ، میرا خیل ہے اس سے آپ ہر فرد کی آمدنی یعنی پر کیپیٹل انکم کا ذکر کر رہی ہوں گی اور پھر آپ نے خصوصی طور پر ٹرانسپورٹ کا حوالہ دیا۔

میری قارئین سے درخوست ہے کہ نشان زد جملوں کو غور سے پڑھیں، حال آنکہ یہ جملے مبینہ طور پر ایک رپورٹ کا اقتباس ہیں، مگر جس انداز سے ان جملوں کا متن پیش کیا گیا ہے کیا اس سے نیک نیتی جھلکتی ہے؟
ان جملوں سے لگتا ہے کہ صوبے کے لوگ باقاعدہ طور پر ایک منصوبے کے تحت پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں، یعنی ان کا کو ئی غلط مقصد ہے۔ کیا پاکستان کے شہری ہونے کے ناتے سے یہ لوگ کہیں نہیں جا سکتے؟ اور اگر چلے بھی گئے ہیں تو اس میں حیران ہونے کی کیا بات ہے؟

میں آپ کو بتاتا ہوں یہ لوگ پورے ملک میں کیا کرتے ہیں:
پورے ملک میں جب آپ کو تعمیراتی کام کے لئے دیہاڑی پر مزدوروں کی ضرورت پڑے گی تو یہ لوگ اکثریت میں دستیاب ہوں گے۔
گلی محلوں ، گھروں کی چوکیداری کے فرائض میں ان کو ترجیح دی جاتی ہے۔
گلی کے نکڑ پر بیٹھے ہوئے موچی سے اپ پوچھیں کہاں کا رہنے والا ہے، تو اس کا تعلق صوبہ سرحد یا قبائلی علاقے سے نکلے گا۔
بہت کم آپ کو ایسے ملیں گے جو کوئی " اچھی" نوکری یا کام کرتے ہوں گے۔

ٹرانسپورٹ کا کام بھی محنت والا کام ہے، جو اس کام سے متعلق ہیں ان سے پوچھئے کتنی خواری ہوتی ہے اس کام میں۔
یہی پٹھان جب بیرون ملک جاتے ہیں تو ٹرانسپورٹ کا کام اس لئے سنبھالتے ہیں کہ یہ لوگ اور کوئی کام کر نہیں سکتے، خلیجی ممالک میں ڈرائیوروں کی اکثریت کا تعلق صوبہ سرحد سے ہے، کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ یہ لوگ ایک سازش کے تحت وہاں یہ کام سنبھالے ہوئے ہیں، اور کیا اس کا یہ مطلب لیا جائے کہ کہ انھوں نے منظم طور پر کسی اور کو یہ کام سنبھالنے کی اجازت نہیں دی ہے؟ اور میں سمجھتا ہوں اس کی بنیادی وجہ ان کا کلچر ہے جس میں تعلیم پر شائد اب تک اتنا زور نہیں دیا گیا۔

میں مانتا ہوں کہ منشیات کی پیداوار صوبہ سرحد میں ہوتی ہے، مگر اس کے بڑے سمگلر کہاں بیٹھے ہوئے ہیں؟ بڑے شہروں میں۔

رہ گئی اسلحہ کی بات تو شائد آپ کبھی صوبہ سرحد نہیں آئیں۔ یہاں کے کلچر میں انفرادیت پر بہت زور دیا جتا ہے، یہ انفرادیت غیرت یا پختونولی کے نام سے ہر پہلو میں ظاہر ہوتی ہے، اور اس کے دفاع کے لئے کبھی متشدد ہونا پڑتا ہے، بالکل اسی طرح جس طریقے کی وکالت ایک محترم ممبر نے کی ہے۔ اور اس کے لئے اسلحہ ضروری ہے۔

ثمینہ صاحبہ آپ کی تحریر کا یہ حصہ کہتا ہے :
یہ لوگ بے انتہا دولت مند ہیں اور انکا ذریعہ معاش زیادہ تر اسلحہ کی غیر قانونی صنعت اور منشیات کی اسمگلنگ (بالواسطہ یا بلا واسطہ) پر مبنی ہے۔


میں آپ کو صوبہ سرحد آنے کی دعوت دیتا ہوں ، تاکہ آپ خود اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں کہ صوبے کی گلیوں میں ان لوگوں کی امارت کتنی چھلک رہی ہے، یہ لوگ اپنی بے پناہ دولت سنبھالنے میں اتنے مصروف رہتے ہیں کہ اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دلا سکتے، یہ لوگ اتنے مصروف رہتے ہیں اپنے اکاؤنٹس کا حساب رکھنے میں کہ کھانے کا وقت جب آتا ہے تو اکثریت روٹی کے ساتھ پیاز کھاتی ہے، بڑے گھرانے سالن میں پانی ملا کر اہل خانہ کی ضروریات پوری کرتے ہیں، تاکہ اپنی دولت محفوظ رکھ سکیں اور دوسرے صوبوں کے رہنے والوں پر اپنی بے پناہ امارت کا رعب ڈال سکیں۔

میں آپ کو ایسے کنجوس لوگ بھی دکھاؤں گا جو کھانے کے وقت گھاس تو کھا لیں گے مگر یہ پیسہ خرچ نہیں کریں گے۔ شائد آپ کے خیال میں صوبے کے ہر دوسرے گھرانے میں منشیات اور اسلحے کا غیر قانونی کام ہو رہا ہے۔ :mad::mad:

مجھے امید ہے میری یہ وضاحت آپ کی طبیعت پر گراں نہیں گزری ہوگی۔
 

arifkarim

معطل
آج تک ان موصوف کی میری سمجھ میں نہیں آئی کہ یہ " جہموریت " کس کو کہہ رہے ہیں ۔ اگر ان کی مراد جس ملک میں یہ سانس لے رہے ہیں ۔ وہ جہموریت جبری ہے ۔؟ یا امریکہ اور دیگر مغربی ممالک ، جہاں جہموری نظام قائم ہے ۔ اس کی بات کر رہے ہیں ۔ یا مشرقی بعید میں جہموریت کے خلاف ہیں ۔ یا پھر پاکستان کی جہموریت کی بات کررہے ہیں ۔ چونکہ یہ لفظ " جہموریت " استعمال کرتے ہیں تو ا سکا مطلب یہ ہے کہ ان کی مراد " جہموری نظام " سے ہے ۔ اگر ایسا ہے تو ہمیشہ پاکستان کی جہموریت پر ہی ان کی آواز کیوں نکلتی ہے ۔ وہ دنیا کے تمام ممالک میں رائج اس نظام کی مخالف میں کچھ کیوں نہیں کہتے ۔ اگر جہموریت اتنی ہی بری ہے تو جس ملک میں یہ اپنی جسمانی اور ذہنی نشو ونما کر رہے ہیں ۔ سب سے پہلے وہاں کی جہموری نظام کی برائی کی نشان دہی کریں تو شاید پھر ان سے کوئی کام کی بات ہوسکے ۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ جہموریت نہیں جمہوریت ہوتا ہے! :grin:
دوئم : میں صرف پاکستان کی جمہوری کرپشن نہیں بلکہ پوری دنیا کی نام نہاد " جمہوری" پارٹیوں کیخلاف ہوں۔ اگر آپکو ناروے کی مثال چاہئے تو دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یہاں پر اکثریت کیساتھ حکومت کرنے والی لیبر پارٹی کے پرانے "خفیہ" معاہدے جو اسکے سابق سیاست دانوں نے اسوقت کی "باقی" پارٹیوں کئے تھے، کی کاپیاں بھیج سکتا ہوں۔ ان معاہدوں کے تحت لیبر پارٹی کے ممبران بری از زمہ ہوں گے اگر وہ ناروے کے قومی آئین کی خلاف ورزی کریں! :grin:
یہ معاہدے پارلیمنٹ میں تمام دروازے بن کر کے گئے اور آج تک نارویجن عوام کی اکثریت ان سے بے خبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر الیکشن میں یہاں سے سیاست دان بڑے بڑےوعدوں کیساتھ حکومت بناتے ہیں اور حکومت میں جاتے ہی انکو یہ پرانی ڈیلز جکڑ دیتی ہیں۔ احتجاج کی صورت میں "قدرتی" موت ایک یقینی عمل ہے اور کئی نارویجن خود مختار سیاست دان پچھلے پچاس سالوں میں ہارٹ اٹیکس اور برین ہیمرجز کا شکار ہوچکے ہیں۔ بعض‌کو سیدھا زہر دے کر مروایا گیا۔ یہ معاہدے 1970 کی دہائی میں نارویجن بینک ڈائرکٹر اور IMF کے سربراہ Erik Brofoss نے بحری جہاز رانی کرنے والے انتہائی امیر مالکان اور لیبر پارٹی کے درمیان کروائے تھے۔ جسکے نتیجہ میں ان سے حاصل ہونے والا منافہ ملکی ریکارڈ میں نہیں آتا بلکہ سیدھا سؤٹزلینڈ کے بنکوں میں جاتا ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اسوقت کئی سو بلین ڈالرز کا غیر قانونی منافع وہاں دفن ہے لیکن نارویجن حکومت یہ سب جانتے ہوئے بھی کچھ نہیں کر سکتی: جسکی لاٹھی اسکی بھینس! :rollingonthefloor: یاد رہے کہ ناروے کی تاریخ میں سب سے بڑی اس کرپشن کو Norway Scheme کا نام دیا گیا ہے!
اب آتے ہیں آپکے ہمدرد اور درد دل امریکہ کی ’’جمہوریت‘‘ کی جانب:
سنہ ۲۰۰۰ کے الیکشن میں Bush کے مد مقابل پر Al Gore نے زیادہ ووٹس حاصل کئے تھے۔ اسکے باوجود سب سے پہلے فاکس ٹی وی اور پھر باقی میڈیا نے بش کو صدر ثابت کر دیا۔ اب چونکہ حقیقت میں زیادہ ووٹس الگور کو ہی ملے تھے اس طرح بش نے اپنا الیکشن کانگریس میں جیت لیا۔ تفصیل کیلئے دیکھو مائکل مور کی فلم: fahrenheit 9/11 نیز یہ ذیل کا لنک بھی کار آمد ثابت ہوگا:
http://answers.yahoo.com/question/index?qid=20080925125227AA1tsTU
مزید اب یہ بات بھی کئی بار ثابت ہو چکی ہے کہ تمام سیاسی پارٹیز کو مختلف سرمایہ کارانہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد یا کوورپریشنز فائنسس کرتی ہیں۔ یوں درحقیقت الیکشن امریکی عوام کیلئے نہیں بلکہ امرا کے انٹرسٹ کے فیور میں ہوتا ہے۔ امریکہ کے سابق وائس صدر Dick Cheney کا تعلق بش کی آئل کمپنی Halliburton سے تھا نیز انکے پاس اسلحہ بنانے والی کمپنیوں کے وافر شئیرز بھی موجود تھے۔ یوں جنگ افغانستان و عراق کے ذریعہ جتنا منافع بش اور چینی نے بنایا ہے، اتنا شاید ہی کسی اور نے کیا ہو۔ ساتھ میں NWO کے ایجنٹس کیلئے مشرق وسطیٰ آپریشنز کی راہ بھی ہموار کر دی گئی۔ :)
پس ثابت ہوا کہ جمہوریت چاہے وہ کسی بھی ملک کی ہو، اسکا اصل مقصد سرمایہ دار برادری اور بینکینگ توپوں کیلئے کام کرنا ہے۔ ۹/11 کے جعلی واقعہ کو بنیاد بنا کر امریکیوں کے تمام تر آزادانہ حقوق پامال کرنے کا پلین صرف جمہوری نظام ہی میں ممکن ہے۔ اور حال میں سوائن فلو کا ڈرامہ اور پھر اسکے ذریعہ خطرناک ویکسین لوگوں کو زبردستی دینا، یہ بھی صرف اور صرف جمہوری بیروکرسی میں ممکن ہے! :devil:
 

طالوت

محفلین
ظفری ،
ہم نے تو بہت شروع میں کہا تھا کہ کراچی میں کتا بھی مر جاتا تو اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ۔ اور یہ بھی درست ہے کہ پنجاب اور خصوصا سندھ میں نجی جیلیں موجود تھیں اور ہیں اور ان کے خلاف آپریش بھی ہوئے ۔ اور لوگ بر آمد بھی ہوئے ۔ مگر گزارش یہ ہے کہ اول تو یہ دھاگہ ایم کیو ایم سے متعلق ہے اسی لئے اسی پر بات ہو رہی ہے ۔ دوسرا ان وڈیروں کی ایسی وکالت کوئی نہیں کرتا جیسی کے ایم کیو ایم کی مہوش کرتیں ہیں مثلا ان کا حالیہ بیان کہ "کراچی کی سڑکوں پر کنٹینزر چیف جسٹس یا ان کے وکلاء نے رکھوائے تھے' ایسے شرمناک تبصروں ، "دلیلوں" یا "ثبوتوں" کی موجودگی میں افراد زیادہ رد عمل کا سامنا کرتے ہیں ۔ ہمت علی جب زرداری کی اسی قسم کی حمایت کرتے تھے تو انھیں بھی ایسی ہی "مزاحمت" کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ آج کوئی دھاگہ شروع کرے نواز شریف کی بےجا حمایت میں تو اس کے بھی ایسے ہی لتے لئے جائیں گے ۔ لہذا یہ درست نہیں کہ صرف ایم کیو ایم کو لتاڑا جاتا ہے ۔
مگر بہرحال کراچی میں مقیم لوگ زیادہ بہتر ترجمان ہیں ۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
ظفری ،
ہم نے تو بہت شروع میں کہا تھا کہ کراچی میں کتا بھی مر جاتا تو اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا جاتا ۔ اور یہ بھی درست ہے کہ پنجاب اور خصوصا سندھ میں نجی جیلیں موجود تھیں اور ہیں اور ان کے خلاف آپریش بھی ہوئے ۔ اور لوگ بر آمد بھی ہوئے ۔ مگر گزارش یہ ہے کہ اول تو یہ دھاگہ ایم کیو ایم سے متعلق ہے اسی لئے اسی پر بات ہو رہی ہے ۔ دوسرا ان وڈیروں کی ایسی وکالت کوئی نہیں کرتا جیسی کے ایم کیو ایم کی مہوش کرتیں ہیں مثلا ان کا حالیہ بیان کہ "کراچی کی سڑکوں پر کنٹینزر چیف جسٹس یا ان کے وکلاء نے رکھوائے تھے' ایسے شرمناک تبصروں ، "دلیلوں" یا "ثبوتوں" کی موجودگی میں افراد زیادہ رد عمل کا سامنا کرتے ہیں ۔ ہمت علی جب زرداری کی اسی قسم کی حمایت کرتے تھے تو انھیں بھی ایسی ہی "مزاحمت" کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ آج کوئی دھاگہ شروع کرے نواز شریف کی بےجا حمایت میں تو اس کے بھی ایسے ہی لتے لئے جائیں گے ۔ لہذا یہ درست نہیں کہ صرف ایم کیو ایم کو لتاڑا جاتا ہے ۔
مگر بہرحال کراچی میں مقیم لوگ زیادہ بہتر ترجمان ہیں ۔
وسلام

پتا نہیں یہ صاحب ثبوتوں سے ایسے الرجک کیوں ہیں کہ جب کوئی راہ فرار نہیں ملتی تو انہیں ہانسے لگنے لگ جاتے ہیں اور ایسی اوٹ پٹانگ باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
۔ اللہ کا شکر ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں یہ ثبوت پیش ہو چکے ہیں۔
۔ متحدہ کا ان کنٹینرز سے کوئی تعلق نہیں جیسا کہ ان کا نان سٹاپ جھوٹا پروپیگنڈہ تھا۔
۔ یہ کنٹیرز وکلاء بار کے کہنے پر رکھے گئے، اور اس کے بعد جب جھوٹا الزام متحدہ پر لگا کہ اس نے پلاننگ کے تحت افتخار چوہدری کی ریلی روکنے کے لیے سڑکیں کنٹینرز رکھ کر بلاک کر دی ہیں تو یہی سازشی وکلاء خاموش کھڑے تماشے دیکھتے رہے۔

یہ وہ ثبوت ہیں جو ان متحدہ پر جھوٹ کے طومار باندھنے والوں کو ہضم ہونے والے نہیں۔ یہ اچھلیں گے، کودیں گے، چلائیں گے، مگر یہ ہڈی ان کے حلق میں ایسی پھنسی ہے کہ نگلی جائے گی نہ اگلی۔ جوابا دلیل اور ثبوت لانے سے یہ قاصر ہیں، لہذا اب جواب میں اب انہیں ہانسے لگنے ہیں یا پھر آئیں بائیں شائیں کرنا انکا مقدر ٹہرا۔
 

طالوت

محفلین
مہوش بی بی کو اگرچہ سچ بولنے کا بڑا دعوی ہے جس کے لئے وہ عموما ایسے الفاظ بھی استعمال کرتی نظر آتی ہیں کہ جیسے دنیا میں یہ ذمہ داری خصوصی طور پر انھی کو دی گئی ہے مگر ان کا سچ ہمیشہ آدھا ہوتا ہے ۔
ایم کیو ایم کے پر امن کارکنان "لائنسس یافتہ" پھولوں کے گلدستوں کے ساتھ ۔
mqm.jpg

اس کی مزید تشریح کے لئے یو ٹیوب پر "اٹیک آن آج ٹی وی" سرچ کر کے دیکھیں ۔
اگرچہ موضوع سے متعلق نہیں مگر قابل توجہ ضرور ہے ۔
mqm_lies-full.jpg


اے این پی کے "مجاہدین"
2483281734_77907f2de7.jpg


اور جس قوم کی مجموعی نفسیات ایسی ہو جائے وہاں کوئی کیا بات کرے ؟
Karachi-vigilante-2.jpg

میرے خیال میں احباب کے پاس مجھ سے بہتر چیزیں ہوں گی ، بہر حال ۔۔۔۔۔
نتیجہ: اس حمام میں سب ننگے ہیں سب گندے ہیں ۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
Karachi-vigilante-2.jpg

یہ ثبوت کافی ہے یہ ثابت کرنے کیلئے ہم پاکستانی نہیں ہیں۔ ہم پارٹی باز، متعصب، فرقہ وارانہ درندے ہیں۔
 

عسکری

معطل
یہ تصویر مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے 2 ڈاکوؤں کو جلانے کی ہیں جن کو ڈاکہ زنی کے دوران شہریوں نے پکڑ کر جلایا تھا شاید میں غلط بھی ہو سکتا ہوں ۔
 

arifkarim

معطل
یہ تصویر مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے 2 ڈاکوؤں کو جلانے کی ہیں جن کو ڈاکہ زنی کے دوران شہریوں نے پکڑ کر جلایا تھا شاید میں غلط بھی ہو سکتا ہوں ۔

جو بھی ہو، قانون کو اپنے ہاتھ میں لیکر زندہ جلانا اور پھر اسپر تماشہ دیکھنا کسی مذہب، دین و انسانیت میں‌جائز نہیں ہے!
ہاں البتہ پاکستان میں بالکل جائز ہے۔
میں‌یقین سے کہہ سکتا ہوں‌کہ یہ سب تماشائی اس واقعہ کے بعد مسجد میں نماز پڑھنے ضرور گئے ہوں گے! :)
 

عسکری

معطل
یار پاکستان کو دوسری دنیا کے ساتھ ملانا زیادتی ہے لوگ شغل میلہ لگا لگا رہے ہیں تو اس میں کیا ہے یہ کراچی ہے موبائل کے لیے 2 بندے مارے جا سکتے ہیں جہاں پولیں 2 روپے رشوت بھی لے لیتی ہے وہاں یہ سب تو کچھ بھی نہیں
 

arifkarim

معطل
ہاں‌جب آبادی بے تکی کیساتھ انتہا پر ہو تو انسانی جان کی کوئی قدر باقی نہیں رہتی۔
 

عسکری

معطل
انسان کس نے کہا لو سنو جی ہم کراچی کی بات کر رہے ہیں کراچی کی یار کچھ سوچو جب موبائل کے لیے گولی چل سکتی ہے تو لیپ ٹاپ کے لیے راکٹ لانچر بھی چلانے سے گریز نہیں کریں گے وہ لوگ اور تم ہو کہ انسانیت کا سبق پڑھا رہے ہو ان کو
 

arifkarim

معطل
انسان کس نے کہا لو سنو جی ہم کراچی کی بات کر رہے ہیں کراچی کی یار کچھ سوچو جب موبائل کے لیے گولی چل سکتی ہے تو لیپ ٹاپ کے لیے راکٹ لانچر بھی چلانے سے گریز نہیں کریں گے وہ لوگ اور تم ہو کہ انسانیت کا سبق پڑھا رہے ہو ان کو

کراچی میں رہنے والے بھی انسان ہی ہیں۔ وہ الگ بات ہے کہ ایم کیو ایم نے انکو چھو کر "باولا" کر دیا ہے-:yawn:
 
Top