120 اہلکار محبوس لڑ رہے ہیں۔ آخر ان کی مدد کیوں نہیں کی جارہی؟

خرم

محفلین
یہ خبر پڑھی آج۔ آخر سات لاکھ کی فوج رکھنے کے باوجود ہم ان لوگوں‌کی مدد کیوں نہیں کررہے؟ ہمارے پاس پانچ ہزار سے زائد کمانڈوز ہیں، چارسو لڑاکا طیارے ہیں، اور دسیوں‌ہزار فوجی۔ ان لوگوں کو اسلحہ اور کمک پہنچنی چاہئے اور فوراَ پہنچنی چاہئے، چاہے اس کے لئے ہزار لوگ مارنے/مروانے پڑیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نیم دلی سے جنگ لڑنے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ ہو سکتا ہے کہ فوج سویلینز کے جانی نقصان کے خدشے سے بڑی کاروائی نہ کر رہی ہو۔ سنا ہے کہ طالبان نے مقامی آبادی کے افراد کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا ہوا ہے۔
 
خرم

محفلین
نبیل بھائی آپ کی بات بالکل درست ہے لیکن اگر ان لوگوں کی مدد نہ کی گئی تو پھر لڑنے والی فوج کے مورال کا اللہ حافظ۔ اور پھر آپ کو توقع بھی نہیں رکھنا ہوگی کسی سے بھی کہ وہ طالبان کے گھیرے میں آنے کے بعد ان سے لڑیں۔ کوئی بھی جنگ ہارنے کی اس سے اچھی ترکیب نہیں ہوسکتی۔
 
arifkarim

معطل
فوج کو ماریں گولی، دیکھیں عام شہریوں کیساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے۔ ہزاروں لوگ نقل مکانی کرکے مردان پہنچ رہے ہیں اور انکے پاس نہ سر پر چھت ہے نہ پیٹ میں خوراک۔ الغرض یہ فتنہ ظالمانی نہیں بلکہ انٹر نیشنل سازشی پراپیگنڈا جنگ ہے۔ جسمیں بھینسوں کی لڑائی کی طرح کھیتوں کا نقصان ہو رہا ہے!
 
خرم

محفلین
عارف یہ جو فوجی لڑ‌رہے ہیں یہ ‌پاکستان کے لئے لڑ رہے ہیں۔ پاکستان کے عوام کے لئے لڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پاکستانی عوام ہیں۔ عوام کا بلاشبہ نقصان ہورہا ہے لیکن اس نقصان سے بچنے کی کوئی تدبیر آپ ہی بتا دو؟ فی الحال تو کوشش یہ ہونی چاہئے کہ پوری دلجمعی سے اس فتنہ کا سر کچل ڈالا جائے اور پھر بعد میں ایسے اقدامات کئے جائیں کہ وطن عزیز میں اس قسم کے فتنے پیدا نہ ہو سکیں۔
 
جیسے ھمارے کرپٹ سیاستدان پیسے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ویسے ہی فوج امریکہ سے بھیک حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اپنے ہموطنوں پر بمباری، مساجد کی بے حرمتی اور اپنے لوگوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرنا وغیرہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔
عارف صاحب نے ٹھیک کہا کہ نقصان بالاخر غریب عوام کا ہی ہوتا ہے۔
 
ساجداقبال

جی ہاں ایک ملین لوگوں کیلیے دو کروڑ روپے ”منظور“ کرکے فتنے کا سر کچلا جا رہا ہے۔
 
خرم

محفلین
جیسے ھمارے کرپٹ سیاستدان پیسے کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ویسے ہی فوج امریکہ سے بھیک حاصل کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتی ہے۔ اپنے ہموطنوں پر بمباری، مساجد کی بے حرمتی اور اپنے لوگوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرنا وغیرہ اس کی واضح مثالیں ہیں۔
عارف صاحب نے ٹھیک کہا کہ نقصان بالاخر غریب عوام کا ہی ہوتا ہے۔
بھائی کیا آپ ظالمان کے زیر اثر زندگی گزارنے کے لئے تیار ہیں؟

ساجد بھائی آپ کی بات سے اتفاق ہے لیکن اس حکومتی بے حسی کا تدارک بھی عوام نے ہی کرنا ہے۔ کیا پاکستان کی سول سوسائٹی میں کوئی تحریک چل رہی ہے ان لوگوں کی مدد کی یا حکومت پردباؤ ڈالنے کی کہ جب تک آپریشن ختم نہیں ہوتا ان لوگوں کو زندگی کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں؟ کوئی ایم این اے، کوئی این جی او کوئی‌ عمران خان، کوئی نوازشریف، کوئی منور حسن کچھ کر رہے ہیں اس بابت؟ بس آپریشن ہونا چاہئے یا نہیں اور فوج کی موافقت و مخالفت میں بیانات دے کر پوائنٹ سکورنگ کر رہے ہیں۔
 
یہی میرا پوائنٹ ہے کہ جب متاثرین کو سنبھالانہیں جاتا تو آپریشن کی کیا تک ہے؟ لوگوں کو نظاموں سے پہلے روٹی، کپڑا، مکان کی فکر ہوتی ہے۔ وہ عاصمہ جہانگیر جو ناچ ناچ کے آپریشن کی حمایت کرتی تھیں اب لندن بھاگی ہوئی ہیں۔ الطاف بھائی ایک ٹرک بھجوا کر احسان عظیم کر رہے ہیں۔ سارا کام غریب عوام خود کر رہے ہیں۔ کاٹلنگ، مردان کے غریب عوام۔ وہ نہیں جو کیپیٹل ٹاک، میرے مطابق، کل تک وغیرہ میں آکر دلائل کی ہوائیاں چھوڑتے ہیں۔
 
ساجد بھائی دو الگ باتیں ہیں۔ آپریشن کا کرنا تو اس لئے لازم کہ اگر اب بھی نہ کیا جاتا تو ظالمان امریکہ اور بھارت کی مدد سے اسلام آباد پر اگلے چند ماہ تک قابض ہو سکتے تھے یا پھر یہ لڑائی ہم ٹیکسلا کے گردو نواح میں لڑ رہے ہوتے۔ متاثرین کو سنبھالنا حکومت اور فوج اور تمام معاشرہ کی ذمہ داری ہے لیکن کیا عوام اس ذمہ داری کا احساس تک بھی کر رہے ہیں؟ کیا وہ میڈیا جس کی آزادی کے بڑے قلابے ملائے جاتے ہیں، عوام سے ان متاثرین کی بحالی کی اپیلیں کر رہا ہے، امدادی پروگرام، امدادی میچ کروا رہا ہے؟ وہ سیاسی پارٹیاں‌جو عوام کے دکھ میں مگر مچھ کے آنسو بہاتی ہیں، وہ ان لوگوں‌کی کفالت کی ذمہ داری اٹھا رہی ہیں؟ پندرہ کروڑ کی آبادی میں سے چھ کروڑ لوگ بھی اگر ایک روپیہ روزانہ کا دیں تو ان متاثرین کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ مگر ایسا کرے گا کون؟ سب باتوں کے مداری ہیں۔ بیگم بتا رہی تھیں کہ امریکہ میں جائزہ رپورٹ چھپی ہے کہ اس برس مالی بدحالی کی وجہ سے لوگوں‌نے رفاہی کاموں میں گزشتہ برسوں کی نسبت دوگنا ( جی ہاں دوگنا) عطیات دئیے ہیں۔ اور میں سوچ رہا تھا کہ پھر ہم لوگ پوچھتے ہیں کہ یہ لوگ دنیا پر حکومت کیوں کرتے ہیں۔
اک وہ ہیں کہ صورت بنا آتی ہے
اک ہم ہیں کہ بگاڑ لی صورت اپنی
 
ساجداقبال

محفلین
خرم بھائی شاید آپ ابھی تک اس مغالطے میں ہیں کہ سب کچھ طالبان کا گند صاف کرنے کیلیے ہے؟ ہرگز نہیں۔ ابتک جن 700 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسمیں کم از کم 600 عام شہری مارے گئے۔ یہ محض ڈالر کماؤ پالیسی ہے اور کچھ نہیں۔ کیا زرداری کیا فوج، سب ہی اس حمام میں ننگے ہیں۔ یہ بات آپ لکھ کے رکھ لیں کہ اس نام نہاد عوام کش آپریشن کا نتیجہ بھی ڈھاک کے پات والا نکلنا ہے۔
 
زینب

محفلین
یہی میرا پوائنٹ ہے کہ جب متاثرین کو سنبھالانہیں جاتا تو آپریشن کی کیا تک ہے؟ لوگوں کو نظاموں سے پہلے روٹی، کپڑا، مکان کی فکر ہوتی ہے۔ وہ عاصمہ جہانگیر جو ناچ ناچ کے آپریشن کی حمایت کرتی تھیں اب لندن بھاگی ہوئی ہیں۔ الطاف بھائی ایک ٹرک بھجوا کر احسان عظیم کر رہے ہیں۔ سارا کام غریب عوام خود کر رہے ہیں۔ کاٹلنگ، مردان کے غریب عوام۔ وہ نہیں جو کیپیٹل ٹاک، میرے مطابق، کل تک وغیرہ میں آکر دلائل کی ہوائیاں چھوڑتے ہیں۔

لو لوگوں کو سنبھال نہین سکتے تو آپریشن کیوں کرتے ہیں لوگوں سے بندہ پوچھے اچھے بھلے ملک میں رہ کر دشمن سے مل کر ملک توڑنے کیوں چلے تھے ہر ہونےو الا کارنامہ سرحد سے کای جاتا ہے ہر ہونے والے حملے میں زمہ داری سرحد کے لوگ دھڑلے سے قبول کر لیتے ہیں جب انڈیا اور امریکہ سے مل کر افغانیوں سے مل کر اپنے ہی لوگوں کو بے گناہ لوگوں کو مارتے ہیں سینکڑوں ہنستے بستے گھروں کو اجاڑ دیتے ہیں یہی سرحد کے لوگ تو اب اگر خود مر رہے ہیں تو رونا کیسا۔۔۔۔۔۔۔؟؟کیا خود کو زیادہ درد ہو رہا ہے گولیاں لگنے سے اور جن کے دفنانے کے لیے جسم بھی نہیں ملتے ان کے درد کا کیا جو انہیں لوگوں نے خود کش حملوں میں مارے۔۔۔۔۔۔۔ایک اطل؛اع کے مطابق 10 ہزارا را کے ایجنٹ جنگ لڑ رہے ہین سرحد میں ۔کویں سپورٹ کر رہے ہیں یہ انہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برامداخ بگٹی نے کھل کر انڈیا کی مدد مانگی اب کل کو وہ بھی مارا جائے تو ظل؛م ہو گا۔۔نہیں ایسے گداروں کی سزا موت ہے ۔۔۔بے گھر ہونے والوں کا ہمیں بڑا درد اٹھ رہا ہے کہ ہائے سوات کے لوگ بھوکے مر رہے ہیں کیا انہیں کبھی اپنے بھائی بیٹوں کو سمجھایا کہ ایسے غلط ہاتھوں میں‌مت کھیلوں‌کیا طالبان پاکستانی انہیں کے بھائی بیٹے نہیں ہیں۔۔کیا وہ لوگ کبھی خود کش حملوں‌میں مارے جانے والوں‌کے غم میں اتنا تڑپے ہیں کیا انہوں‌نے کبھی کسی خود کش حملے میں‌مارے جانے والوں‌کے گھر کی مدد تو دور ترس کے دو لفظ بھی کہے ہیں۔نہیں نا۔تو بس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرنے دو انہیں دشمن کے ساتھ ساتھ یہی ان کا علاج اور سزا بھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔بڑ اد رد اٹھتا ہے سب کو سوات کا نہ دشمن کا ساتھ دیں نا مریں خلاص:cool:
 
زینب

محفلین
خرم بھائی شاید آپ ابھی تک اس مغالطے میں ہیں کہ سب کچھ طالبان کا گند صاف کرنے کیلیے ہے؟ ہرگز نہیں۔ ابتک جن 700 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسمیں کم از کم 600 عام شہری مارے گئے۔ یہ محض ڈالر کماؤ پالیسی ہے اور کچھ نہیں۔ کیا زرداری کیا فوج، سب ہی اس حمام میں ننگے ہیں۔ یہ بات آپ لکھ کے رکھ لیں کہ اس نام نہاد عوام کش آپریشن کا نتیجہ بھی ڈھاک کے پات والا نکلنا ہے۔

اچھا ڈالر کماو پالیس ہی سہی اسی پالیسی پر عمل کر کے انہیں قبائلیوں نے واہ فیکٹری میں بے گناہ مزدور مارے انہیں نے لاہور میں کئی لوگ قتل کیے کتنے ہی بے گناہوں کو خود کش حملوں میں مارا تو کیا قبائلی بھی بکے ہوئے ہیں مانتے ہیں نا اپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ انہوں نے کیا وہ بھگت رہے ہیں ۔۔۔۔ان کا مرنا ہی پاکستان کے لیے بہتر ہے ۔۔۔اگر عام شہری مارے جا رہے ہیں تو یہی شہری ان کے سپوٹر ہیں انہیں کے تو بھائی بیٹے ہیں وہ کوئی آسمان سے نہیں ٹپکے ویسے بھی یہ کوئی ایسی بات نہیں جب جنگ ہوتی ہے تو بہت سے بے گناہ مارے جاتے ہیں ۔۔۔اب یہ نا کہنا میں موجودہ حکومت کی حمایت کر رہی ہوں جتنی میں خلاف ہوں اس حکومت کے اتان کوئی ہی ہو گا۔۔۔۔:grin:
 
جواب کل دونگا۔۔۔لیکن تمہاری اردو سے کبھی کبھار مجھے شک گزرتا ہے را کی ایجنٹ ہو۔ :grin:
 
arifkarim

معطل
اچھا ڈالر کماو پالیس ہی سہی اسی پالیسی پر عمل کر کے انہیں قبائلیوں نے واہ فیکٹری میں بے گناہ مزدور مارے انہیں نے لاہور میں کئی لوگ قتل کیے کتنے ہی بے گناہوں کو خود کش حملوں میں مارا تو کیا قبائلی بھی بکے ہوئے ہیں مانتے ہیں نا اپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کچھ انہوں نے کیا وہ بھگت رہے ہیں ۔۔۔۔ان کا مرنا ہی پاکستان کے لیے بہتر ہے ۔۔۔اگر عام شہری مارے جا رہے ہیں تو یہی شہری ان کے سپوٹر ہیں انہیں کے تو بھائی بیٹے ہیں وہ کوئی آسمان سے نہیں ٹپکے ویسے بھی یہ کوئی ایسی بات نہیں جب جنگ ہوتی ہے تو بہت سے بے گناہ مارے جاتے ہیں ۔۔۔اب یہ نا کہنا میں موجودہ حکومت کی حمایت کر رہی ہوں جتنی میں خلاف ہوں اس حکومت کے اتان کوئی ہی ہو گا۔۔۔۔:grin:

توتومیں میں، سوچنے کی ضرورت ہے کہ اسقدر اختلافات کے بعد ایک ملک کے نام کیساتھ رہنے کی کیا ضرورت ہے۔؟
 
خرم

محفلین
خرم بھائی شاید آپ ابھی تک اس مغالطے میں ہیں کہ سب کچھ طالبان کا گند صاف کرنے کیلیے ہے؟ ہرگز نہیں۔ ابتک جن 700 شدت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اسمیں کم از کم 600 عام شہری مارے گئے۔ یہ محض ڈالر کماؤ پالیسی ہے اور کچھ نہیں۔ کیا زرداری کیا فوج، سب ہی اس حمام میں ننگے ہیں۔ یہ بات آپ لکھ کے رکھ لیں کہ اس نام نہاد عوام کش آپریشن کا نتیجہ بھی ڈھاک کے پات والا نکلنا ہے۔
ساجد بھیا یقیناَ عام لوگ بھی مرنے والوں‌میں شامل ہوں گے۔ جب لوگ انخلاء نہیں کریں گے تو پھر نتیجہ بہت اچھا نہیں ہوتا۔ یقیناَ عوام کا نقصان بہت کم ہونا چاہئے لیکن بہرحال یہ دلیل نہیں ہو سکتی آپریشن نہ کرنے کی۔ مجھے یہ تو یقین سے علم نہیں کہ اس آپریشن کا نتیجہ کیا ہوگا لیکن اگر اس آپریشن کے بعد بھی طالبان کا قلع قمع نہ کیا گیا تو پھر انہیں اسلام آباد تک بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔ جانی نقصان یقیناَ‌ہورہا ہے لیکن اسے برداشت کئے بغیر چارہ نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس دفعہ مطلوبہ نتائج حاصل کئے بغیر آپریشن ختم نہ کیا جائے اور کوئی امن معاہدہ وغیرہ وغیرہ نہ کیا جائے بلکہ طالبان کو جڑ سمیت اکھاڑ دیا جائے تاکہ بار بار ایسے نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اگر فوج پوری قوت کے ساتھ انہیں کچل دینے میں کامیاب ہو جائے گی تو ریاستی رٹ کی بھی ویسی ہی دہشت پیدا ہوگی جیسے "ذبح کرنے" کی دھمکی کی دہشت ہے۔ امریکہ کا مقصد یقیناَ طالبان کا خاتمہ نہیں ہے بلکہ اس کا پلان طالبان کے ہوے کو بڑا کرکے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کرنا یا انہیں ضائع کرنا ہے۔ یہ اصل مقصد ہے اور اس کے لئے طالبان امریکہ کے حریف نہیں حلیف ہیں۔
 
Top