14 اگست کوئز

ماوراء

محفلین
جشنِ آزادی کے موقع پر ایک چھوٹا سا کوئز بنایا ہے۔ جو آپ نیچے دئیے گئے لنک سے دیکھ سکتے ہیں۔ کوئز ختم ہونے کی آخری تاریخ 13 اگست ہے۔

کوئز میں حصہ لینے کے لیے یہاں کلک کریں۔
 

ابوشامل

محفلین
بہت اعلٰی ماورا۔ کوئز دیکھ کر جتنی خوشی مجھے ہوئی ہے اس کا اندازہ آپ کو ضرور ہوگا۔ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے ہفتہ وار یا ماہانہ بنیادوں پر تو مزا آئے گا۔
 

وجی

لائبریرین
Fatal error:

* وجی has chosen not to receive private messages or may not be allowed to receive private messages. Therefore you may not send your message to him/her.

If you are trying to send this message to multiple recipients, remove وجی from the recipient list and send the message again.

Unable to proceed with save while $errors array is not empty in class vb_datamanager_pm in [path]/includes/class_dm.php on line 810

میں جب بھی کوئز مکمل کرکے بھیجتا ہوں تو یہ پہغام ملتا ہے کوئی مدد کرےگا کیا ؟؟
 

ماوراء

محفلین
شکریہ ابو شامل۔ میں نے 23 مارچ پر بھی بنایا تھا اور ایک اور بھی تھا۔ وہ یاد نہیں کس موقع پر تھا۔ ابھی رمضان آنے والا ہے اس کا بھی بناتی ہوں۔

عمار، گوگل پر سرچ کرو۔۔۔سب کے جواب مل جائیں گے۔:grin:

وجی آپ کے مسئلے کا حل تو زکریا یا نبیل بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔:(
 

زیک

مسافر
وجی اس کوئز سسٹم میں کوئز مکمل کرنے پر آپ کو ایک ذاتی پیغام بھیجا جاتا ہے۔ چونکہ آپ نے ذاتی پیغامات کو محدود کیا ہوا ہے اس لئے یہ ایرر آ رہا ہے۔ کوئز شروع کرنے سے پہلے تمام ارکان کی طرف سے ذاتی پیغامات وصول کرنے کو فعال کر دیں۔ پھر کوئز مکمل کر کے بے‌شک واپس پہلے والی سیٹنگ پر لے آئیں۔
 

خرم

محفلین
ملتان لاہور سے قدیم کیسے ہوا؟ لاہور تو چند روایات کے مطابق راجہ رام چندر جی کے بیٹے لوہو نے بسایا تھا اور ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق بھی اس شہر کی تاریخ قبل از تاریخ عہد کی ہے۔
 

ماوراء

محفلین
خرم بھیا، اس طرح تو نہ لکھیں۔۔ جنہوں نے جواب نہیں دیا۔۔ ان کو جواب مل جائے گا۔
وکی پیڈیا پر دونوں شہروں کی تاریخ کو پڑھیں۔ میں بھی دیکھتی ہوں۔ اور پھر کوئز ختم ہونے کے بعد اس کو ڈسکس کرتے ہیں۔ ابھی سب کو جواب پتہ چل جائے گا۔ :(
 

ابوشامل

محفلین
شکریہ ابو شامل۔ میں نے 23 مارچ پر بھی بنایا تھا اور ایک اور بھی تھا۔ وہ یاد نہیں کس موقع پر تھا۔ ابھی رمضان آنے والا ہے اس کا بھی بناتی ہوں۔

عمار، گوگل پر سرچ کرو۔۔۔سب کے جواب مل جائیں گے۔:grin:

وجی آپ کے مسئلے کا حل تو زکریا یا نبیل بھائی ہی بتا سکتے ہیں۔:(

ارے ماوراء! یہ کیا کر رہی ہیں، بچے کو نقل کے طریقے بتا رہی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
کوئز کے ریپلائے کے بعد میرے پاس پی ایم آیا ۔۔ 15 میں سے 12 جواب درست ۔۔۔ :eek:۔۔۔ آپ کا سکور: 80%۔۔:hatoff:۔۔جو پانچ تکے لگائے تھے ان میں سے ہی تین غلط ہوئے ۔۔ :cool:
 

ماوراء

محفلین
کوئز بند ہونے میں 2 دن باقی ہیں۔ اگر کوئی حصہ لینا چاہتا ہے تو ان دو دنوں میں جوابات دے دے۔
 

تعبیر

محفلین
اوہ ٹائم ختم

میری طرف کچھ بھی نہیں کھل رہا

میں نے بھی ایک کوئز تیار کیا ہے پاکستان کے حوالے سے ۔۔۔اسے کہاں پوسٹ کروں ؟؟؟
 

ماوراء

محفلین
رزلٹ اناؤنس زکریا کریں گے۔ کہ مجھے اب رزلٹ دکھائی ہی نہیں دے رہا۔:(

درست جوابات۔

پاکستان کا قومی ترانہ ریڈیو پاکستان سے پہلی بار کب نشر ہوا تھا؟

13اگست 1954

پاکستان کا قومی پرچم اپنی موجود شکل میں کس شہر میں منظور ہوا تھا؟

کراچی


١٤ اگست ١٩٤٧ کو قمری سال کی کیا تاریخ تھی؟

٢٧ رمضان المبارک ١٣٦٦

پاکستان کا قومی پرچم (پاکستان کے علاوہ) کس ملک میں سب سے پہلے لہرایا گیا تھا؟

فرانس

پاکستان کا قومی جانور کون سا ہے؟

مارخور

پاکستان میں پہلی بار مارشل لاء کب نافذ ہوا تھا؟

٧ اکتوبر ١٩٥٨


پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلحاظ رقبہ کونسا ہے؟

بلوچستان


پاکستان کا سب سے قدیم شہر کون سا ہے؟

ملتان

قیامِ پاکستان کی تجویز سب سے پہلے کس نے دی؟

علامہ اقبال

پاکستان کو سب سے پہلے کس اسلامی ملک نے تسلیم کیا؟

ایران

پاکستان کا سب سے پہلے جاری ہونے والا اخبار کون سا تھا؟

روزنامہ امروز لاہور

پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز کا نام بتائیے؟

نشانِ پاکستان

پاکستان کا معیاری وقت کب مقرر کیا گیا؟

١٩٥١

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے وزیراعظم کتنے عرصے تک رہے؟

١٤ اگست ١٩٧٣ تا ٦ جولائی ١٩٧٧

پاکستان کا تیسرا بڑا پہاڑ کون سا ہے؟

Gasherbrum-I
 

ابوشامل

محفلین
ویسے بغیر cheating کے میرے 80 فیصد نمببر آئے اور آپ کو حیرت ہوگی کہ میرے وہی جوابات غلط ہوئے جو میرے شعبے اور میری دلچسپیوں سے متعلق ہیں جیسے پاکستان کا سب سے پہلے جاری ہونے والا اخبار، پاکستان کا معیاری وقت کب مقرر کیا گیا اور پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا پہاڑ۔ اس کے علاوہ تمام جوابات درست رہے۔
اگلا کوئز کب لا رہی ہیں؟؟؟؟ اور تعبیر صاحبہ والے کوئز کا کیا بنا؟؟
 

ماوراء

محفلین
بالکل۔۔ آپ کے اور کسی ایک اور کے بھی 80 فیصد تھے۔ اور آپ کا پہاڑ والا غلط جواب دیکھ کر مجھے بھی حیرت ہوئی تھی۔

ہمم۔۔ اگلا رمضان کا بنانے کی کوشش کرتی ہوں۔ اگر کوئی اور بھی بنانا چاہے تو بنا سکتا ہے۔
 
Top