دعا 20 جولائی رات سے دل کی تکلیف

ایم اے راجا

محفلین
السلام علیکم. بہت عرصے بعد محفل میں حاضری ہوئی ہے. 20 جولائی 2017 کو رات سوتے میں سینے میں درد ہوا RIC گیا کچھ دن بعد ETT پازیٹو آیا کل انجیوگرافی ہوئی مگر انجیو پلاسٹی ممکن نہیں کیونکہ 3 شریانیں مختلف جگہ سے تنگ ہیں اور اتنی جگہ سٹنٹ نہیں ڈل سکتے سو سرجری تجویز کی گئی ہے.
آپ احباب سے دعائوں کی گزارش ہے...
 

ہادیہ

محفلین
وعلیکم السلام۔ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے صدقے آپ کو اپنی رحمت اور کرم خاص سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطافرمائے۔آمین یارب العالمین
 

یوسف سلطان

محفلین
وعلیکم السلام
اللہ پاک آپ پر اپنی خاص نظرِ کرم فرمائے اور جلد صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بھائی!
کئی بار آپ یاد آئے اور آپ کے لئے دعا بھی کی۔خاص طور پہ آپ کی صحت کے لئے۔مجھے تو آپ کی شوگر یاد تھی بس۔بلکہ کئی بار سوچا کہ آپ محفل پہ نجانے کیوں نہیں آتے۔اللہ خیر کرے۔
اللہ تعالی ہر چیز پہ قادر ہے اور انتہائی مہربان ہے۔
اللہ آپ کو صحت کامل اور آسانیاں عطا فرمائے۔ہر بری بیماری اور بری تقدیر سے پناہ دے۔اپنے حفظ و امان میں رکھے۔آمین!ثم آمین!
 
دل وجان سے صحت و سلامتی کی دعا ہے ، الله تبارك وتعالى عافیت کا معاملہ فرمائے، ایمان و اعضا کی سلامتی کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے
 

محمد وارث

لائبریرین
افسوس ہوا یہ جان کر راجا صاحب، اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عاجلہ عطا فرمائیں۔

جہاں تک مجھے یاد ہے آپ کو ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض تھے، یہ انہی کی کارستانی لگتی ہے۔ دل کے امراض پاکستان اور دنیا میں انہی وجوہات کی وجہ سے پھیل رہے ہیں، اللہ تعالیٰ جلد از جلد شفا دیں، آمین۔
 
السلام علیکم. بہت عرصے بعد محفل میں حاضری ہوئی ہے. 20 جولائی 2017 کو رات سوتے میں سینے میں درد ہوا RIC گیا کچھ دن بعد ETT پازیٹو آیا کل انجیوگرافی ہوئی مگر انجیو پلاسٹی ممکن نہیں کیونکہ 3 شریانیں مختلف جگہ سے تنگ ہیں اور اتنی جگہ سٹنٹ نہیں ڈل سکتے سو سرجری تجویز کی گئی ہے.
آپ احباب سے دعائوں کی گزارش ہے...
کیا آپ نے اس پر کسی دوسرے ہارٹ سپیشلسٹ سے بھی مشورہ لیا ہے؟
 

ٹرومین

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ کلیہ دائمہ عطا فرمائے آمین
اذهب الباس رب الناس واشف انت الشاف لا شفاء الا شفاءك شفاء لا يغادر سقما​
 
Top