20 ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پاکستان سے واپسی

x boy

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکہ ميں يہودی تنظيميں اور مختلف گروپ نظام کے اندر رہتے ہوئے امريکی حکومت کے پاليسی ميکرز اور قانون کے ماہرين کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہيں اور انہيں قائل کرنے کی کوشش کرتے ہيں۔ ليکن يہ کسی خفيہ سازشی عمل کا حصہ نہيں ہے۔ يہ آزادی تمام سماجی اور مذہبی تنظيميوں کو يکساں حاصل ہے۔ يہ ہی امريکی جمہوری نظام کی سب سے بڑی خوبی ہے۔ اور يہ کوئ ڈھکی چھپی بات نہيں ہے۔ پاکستانی میڈيا ميں اسی بات کو "یہودی لابی کی سازشيں" جيسے ليبل لگا کر ايک دوسرے انداز ميں پيش کيا جاتا ہے۔ 300 ملين کی آبادی والے ملک ميں کسی ايک گروپ کے ليے يہ ممکن نہيں کہ وہ تمام تر پاليسيوں کو کنٹرول کرے۔ امريکی آئين دانستہ اس طريقے سے تيار کيا گيا ہے کہ طاقت کا منبہ کسی ايک گروہ کے ہاتھوں ميں نہ رہے۔ اہم بات يہ ہے کہ جن فورمز کو يہودی تنظيميں استعمال کرتی ہيں وہ عرب کے مسلمانوں سميت سب کو ميسر ہيں۔

يہ کوئ ڈھکی چپھی يا خفيہ حقيقت نہيں ہے کہ بہت سے يہودی امريکی حکومت کے مختلف عہدوں پر کام کر رہے ہيں۔ ليکن يہ بھی ايک حقیقت ہے کہ بہت سے مذہبی عقائد اور رنگ ونسل کے افراد کو امريکی حکومت کے مختلف عہدوں پر فرائض کی انجام دہی کے ليے مساوی مواقع فراہم کيے جاتے ہیں۔

امريکی حکومت ميں اہم عہدوں پر تقرری کے ليے نہ تو کوئ کوٹہ سسٹم ہوتا ہے اور نہ کسی کے مذہبی اور نسلی پس منظر کی وجہ سے کسی دوسرے پر فوقيت دی جاتی ہے۔ کيا يہ حقيقت اس بات سے ثابت نہيں ہوتی کہ آپ اور ميں امريکی حکومت ميں شامل کسی بھی عہديدار کے کوائف اور اس کی نسلی وابستگی کے بارے ميں معلومات آسانی سے نہ صرف حاصل کر سکتے ہيں بلکہ اس موضوع پر کسی بھی پبلک فورم پر آزادانہ بحث بھی کر سکتے ہيں۔ يہ آزادی اس صورت ميں ممکن نہ ہوتی اگر يہ تقريرياں کسی خفيہ چينل يا کسی مخصوص ذرائع سے عمل ميں آتيں۔

امريکی حکومت ميں مختلف عہدوں پر تقرريوں کا عمل انتہائ شفاف، آزادانہ اور منصفانہ ہوتا ہے۔ اس ضمن ميں اميدواروں کی قابليت واہليت اور تجربے کو ہر لحاظ سے ملحوظ رکھا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پاليسی ساز اداروں ميں تقرری کے ليے امريکی صدر کے مقاصد اور ان کی سوچ سے مطابقت ہونا ضروری تصور ہوتا ہے۔

اہم نقطہ يہ نہيں ہے کہ امريکی معاشرے اور حکومتی حلقوں ميں کتنے يہودی، مسلمان يا ہندو کام کر رہے ہيں بلکہ قابل توجہ امر وہ قواعد و ضوابط، قوانين اور سسٹم ہے جو تمام مکتبہ فکر کے افراد کو زندگی کے ہر شعبے ميں يکساں مواقع فراہم کرتا ہے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
یہ کیا ڈیجیٹل فواد صاحب
http://rt.com/usa/us-congress-government-shutdown-568
http://rt.com/usa/us-congress-government-shutdown-568۔
http://abilityone.gov/documents/ShutdownPlan2013.pdf۔
 
Fawad -

محفلین

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں نے کبھی يہ دعوی نہيں کيا کہ امريکہ لامتناہی وسائل اور طاقت سے بھرپور ايک ايسا ملک ہے جہاں کوئ مسائل ہی نہيں ہيں۔ کسی بھی ملک اور طرز حکومت کی طرح يہاں پر بھی نقائص اور کمزورياں ہيں۔ ليکن دلچسپ امر يہ ہے کہ امريکہ کے معاشی مسائل اور "شکست و ريخ کا شکار سلطنت" پر مشتمل منظر کشی اس وقت يکسر نظرانداز کر دی جاتی ہے جب پوری دنيا پر امريکہ کے اثرو رسوخ کے حوالے سے بے بنياد اور مضحکہ خيز سازشی کہانيوں کا پرچار کيا جاتا ہے۔

يہ ايک غير منطقی سوچ ہے کہ ايک طرف تو آپ امريکہ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کمزور معاشرہ قرار ديں اور دوسری طرف اسے تمام تر وسائل سے مزين ايک ايسی قوت قرار ديں جو ہزاروں ميل دور کسی بھی ملک کے معاشی، سياسی يا معاشرتی نظام کو تبديل کرنے کی صلاحيت رکھتا ہے۔ يہ دونوں مفروضے بيک وقت درست نہيں ہو سکتے۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
قیصرانی

لائبریرین

جیتے رہیں۔ بہت دن بعد عقل کی بات کی :)
 
Top