20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
جی 50 تو بنا لی لیکن اس کے تھوڑی دیر اور وکٹ پر رہنے سے رن ریٹ اچھا ہوتا ابھی رن ریٹ نیچے نہ چلا جائے۔۔:(
 

سارہ خان

محفلین
جتنی دیر رہا وہ بھی غنیمت ہے ۔۔:)اس کا تو کوئی بھروسہ نہیں ہوتا پہلی بال پر بھی ہو جاتا ہے آئوٹ ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
جنوبی افریقہ کے ساتھ لڑنے والا اسکور نہیں بنایا۔

اب بات ہمارے باؤلروں پر آ جائے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
149 اسکور بس گزارے لائق اسکور ہے۔

دیکھیں ا ب ہمارے باؤلر کیا کرتے ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
ساؤتھ افریقہ تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کرے گا شروع کے اوور میں
 

سارا

محفلین
جی آخری 4 اووروں میں اسکور زیادہ ہو سکتا تھا لیکن یہ سنگلز بنانے کے چکروں میں رہے اور مصباح کی جگہ عبد الرزاق کو بھیجا گیا اگر مصباح کو بھیجا جاتا تو کوئی نہ کوئی چوکا چھکا لگا کر اسکور میں کچھ نہ کچھ اضافہ ہونے کی امید تھی
 

قمراحمد

محفلین
میرے خیال میں پاکستان نے 20 رنز کم بنائے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لئے 170 کا ٹارگٹ ہونا چاہیے تھا۔آخری 5 اوور میں پاکستانی بیسٹمین ایک چھکا تو دور کی بات ایک چوکا بھی نہیں لگا پائے۔ مصباح الحق کو بیٹنگ کرنے کا موقعہ ہی نہیں ملا۔ جس طرح کا آغاز کامران اور آفریدی نے فراہم کیا تھا۔ کم از کم 165 کا ٹارگٹ ہی دے دیتے۔ سارا کھیل پاکستانی باولنگ اور فلیڈنگ پر آگیا ہے۔ مجھے تو یہی لگا رہا ہے کے میچ جنوبی افریقہ کے ہاتھ میں ہے۔ 5-7 رنز پر اوور کا اوسط کوئی اتنا مشکل نہیں ہو گا جنوبی افریقہ کے بیسٹمینوں کے لیے۔
 

سارہ خان

محفلین
سب دعا کریں پاکستانی ٹیم کے لئے۔۔ میرے پاس تو ایس ایم ایس آ رہے ہیں دعا کے کہ آگے فارورڈ کریں ۔۔:battingeyelashes:
 

سارا

محفلین
جی سارہ میرا بھائی عمرہ کرنے کے لیے گیا ہوا ہے صبح اسے فون کر کے کہا تھا کہ وہاں دعا ضرور کرنا پاکستان کی جیت کے لیے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top