کل کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ کیونکہ سیمی فائنل یا فائنل میں دوسری باری میں ٹارگٹ کو حاصل کرنے کے لئے دباؤ بہت ہوتا ہے۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی2007 کے فائنل میں پاکستان دوسری باری کرتے ہوئے ٹارگٹ حاصل نہیں کر پایا تھا۔ اور آج بھی جنوبی افریقہ جو سیمی فائنل تک تمام میچز جیتی چلی آرہی تھی۔ ٹارگٹ کے دباؤ میں آ گئی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ سے میچ %65 آپ کے ہاتھوں میں آ جاتا ہے۔ آپ پر پریشر نہیں ہوتا۔ آپ اپنی مرضی سے ٹارگٹ سیٹ کر سکتے ہیں۔ اور آج کے میچ میں یہی ہوا۔ پاکستان اب تک جو 2 میچ ہارا ہے وہ دونوں میچوں میں دوسری باری میں ٹارگٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ایک بات اور جب آپ دوسری باری میں فلیڈنگ کر رہے ہوتے ہیں تو ٹیم کر تمام کھلاڑی مخالف ٹیم پر اپنا دباؤ قائم رکھتے ہیں۔ اِس لئے وکٹ پر موجود 2 بیسٹمینوں کو 11 کھلاڑیوں کے پریشر کا سامنا ہوتا ہے۔ اور ہر گزرتے اوور کے ساتھ ساتھ مطلوبہ رن اوسط کے بڑھنے کا قوی امکان ہوتا ہے۔پریشر میں سیٹ ہوا بیسٹمین بھی اپنی وکٹ کھو دیتا ہے۔ جیسے آج کیلس کے ساتھ ہوا۔ جو کے آوٹ ہونے سے پہلے 60 سے اوپر کی اننگز کھیل چکا تھا۔
سری لنکا نے بھی ابھی تک اپنے 5 میں سے 4 میچ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیتے ہیں۔ اِس لئے کل دوسرے سمیی فائنل میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے بہت زیادہ امکان ہے۔ ٹاس بہت اہم ہے۔