20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قمراحمد

محفلین
آج کے میچ میں پاکستان کی 11 رکنی ٹیم
سلمان بٹ، احمد شہزاد، کامران اکمل، یونس خان (کپتان)، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، یاسر عرفات، عمر گل، ، محمد عامر ، سعید اجمل
 

زین

لائبریرین
ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے اسکاٹ لینڈ کوایک سو تیس رنز سے شکست دے دی۔کننگ ٹن اوول میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر افریقہ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو گیارہ رنز بنائے۔اے بی ڈیویلیئرز نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست اناسی رنز کی اننگز کھیلی۔جیک کیلس نے اڑتالیس رنز بنائے۔ڈریومونڈ اورآر حق نے دو دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم سولہ ویں اوور میں اکیاسی رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سیوٹزر تین چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ڈیرن اسٹین،بوتھا، وان ڈر مروے اور مورکل نے دو دو بیٹسمینوں کو شکار بنایا۔

ٹوئنٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دیدی ۔ تاہم اس کا یہ فیصلہ پاکستان کے لئے مفید ثابت نہ ہو سکا اور انگلینڈ کے پہلے بیٹسمینوں نے نے اس موقع پر عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ان کی بیٹنگ میں پاکستان کی خراب فیلڈنگ نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستان کے پلیئرز نے ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کا بیٹنگ پہلے انگلینڈ کو دینے کا فیصلہ پاکستان کی خراب فیلڈنگ کے باعث غلط ثابت ہو گیا۔
 

فہیم

لائبریرین
پیٹرسن اور اویس شاہ صحیح‌ دھلائی کررہے تھے۔
آؤٹ کون ہوگیا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top