20 / 20 ورلڈ کپ 2009 پر آراء!

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سارا لیکن ابھی آج ایک میچ دیکھنا ہے۔ اس کے لیے کون 50 ڈالر خرچ کرے گا۔ پھر کبھی سہی۔
 
سارا

محفلین
lol بات تو آپ کی‌صحیح ہے لیکن کرنے والے کر بھی لیتے ہیں اس کا فائدہ یہ ہے کہ ایک سال تک آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور آئندہ ہونے والے میچ بھی دیکھے جا سکتے ہیں ہم نے تو صرف 20 ڈالرز میں بلیو کروایا تھا ایک سال کے لیے لیکن مقصد میچ دیکھنا نہیں ہے بلکہ ہم نے اسلامی استعمال کیلئے کروایا تھا۔۔( میں اسی سے پاکستان کا کبھی کبھار میچ بھی دیکھ لیتی ہوں )
 
ماوراء

محفلین
اس بار اے آر وائی والے دکھا ہی نہیں رہے۔۔کوئی بھی میچ نہیں دیکھ سکی۔ فائنل میچ نیٹ پر ہی دیکھنا پڑے گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرے ایک عزیز کے دوست نے tvnsports پر t20 سیریز کی ممبر شپ لی تھی۔ اسی پر دیکھ لیں گے۔
 
سارا

محفلین
اگر پھر بھی نہ دیکھ سکے تو مجھے بتائیے گا آپ دونوں میں سے‌صرف ایک کو میچ دیکھنے میں مدد کر سکتی ہوں۔۔۔
 
سارا

محفلین
lol میں کسی کو نہیں دکھا رہی سب خود دیکھیں گے انشا اللہ۔۔۔
ماوراء اور شمشاد بھائی کو کہا ہے کہ اگر وہ کسی وجہ سے نہ دیکھ سکے تو صرف ایک کو میں پال ٹالک پر دکھا سکتی ہوں۔۔۔ہو سکتا ہے صبح تک کوئی اور بھی حل نکل آئے۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سارا۔

میرے پاس crictime، webcric اور TVNSports کی آپشنز ہیں اور ایک لیپ ٹاپ لیکر آیا ہوں اور ایک الگ سے ڈی ایس ایل کا کنکشن لیا ہے۔ یہ لیپ ٹاپ اور کنکشن صرف میچ کے لیے ہو گا۔ :) تو ماوراء آپ کی توجہ کی حقدار ہو گی۔ اور ویسے بھی ہر گیند کے بعد کوئی نہ کوئی تو یہاں لکھتا ہی رہے گا۔
 
قمراحمد

محفلین
انگلینڈ کی ٹیم نے خواتین کا پہلا ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔ فائنل میں انگینڈ نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 86 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ جو کہ انگینڈ نے آسانی سے 17 اوور میں حاصل کر لیا۔ یہ فائنل لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
 
105128.jpg
 
قمراحمد

محفلین
سری لنکا نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آغاز تو پاکستان کا اچھا نہیں ہے۔ ٹاس بہت اہم تھا۔۔۔ خیر اللہ سے دعا ہے کے جو بھی ہو آج کا فائنل پاکستان ہی جیتے۔ آمین
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
سری لنکا نے ٹاس جیت لیا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آغاز تو پاکستان کا اچھا نہیں ہے۔ ٹاس بہت اہم تھا۔۔۔ خیر اللہ سے دعا ہے کے جو بھی ہو آج کا فائنل پاکستان ہی جیتے۔ آمین

اللہ خیر کرے گا انشاءاللہ پاکستان جیت جائے گا انشاءاللہ پاکستان زندہ باد
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top