2010 فیفا ورلڈکپ جبوبی افریقہ

طالوت

محفلین
یہ تو اچھی خبر نہیں ۔ آج گوگل پر کافی مغز ماری کی مگر کوئی ربط نہیں ملا ۔
وسلام
 

قمراحمد

محفلین
فٹ بال ورلڈکپ جنوبی افریقہ 2010
ٹاپ 16 ناک آوٹ مرحلہ


26 جون ---- ہفتہ ---- یوروگوئے بمقابلہ جنوبی کوریا ---- پاکستانی وقت 7 بجے شام
26 جون ---- ہفتہ ---- امریکہ بمقابہ گھانا ---- پاکستانی وقت 11:30 رات

27 جون ---- اتوار ---- جرمنی بمقابلہ انگینڈ ---- پاکستانی وقت 7 بجے شام
27 جون ---- اتوار ---- ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو ---- پاکستانی وقت 11:30 رات

28 جون ---- پیر ---- ہالینڈ بمقابلہ سلواکیہ ---- پاکستانی وقت 7 بجے شام
28 جون ---- پیر ---- برازیل بمقابلہ چلی ---- پاکستانی وقت 11:30 بجے رات

29 جون ---- منگل ---- پیرا گوئے بمقابلہ جاپان ---- پاکستانی وقت 7 بجے شام
29 جون ---- منگل ---- سپین بمقابلہ پرتگال ---- پاکستانی وقت 11:30 بجے رات


(مرتب کردہ:- قمر احمد)
 

وجی

لائبریرین
افریقی ممالک میں شاید صرف گھانا ہی اگلے مرحلے میں آیا ہے
اتوار کو جرمنی اور برطانیا کا میچ دیکھنے والا ہوگا
اس کے علاوہ اسپین اور پرتگال کا میچ بھی دیکھنے والا ہوگا
دنیائے فٹبال میں ان دونوں ممالک کا مقابلہ اسی طرح کانٹےدار سمجھا جاتا ہے
جس طرح کرکٹ میں پاکستان و بھارت کا کوئی بھی میچ ہو کانٹے دار ہی سمجھا جاتا ہے
یہ دونوں بھی پروسی ممالک ہیں
ویسے ابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ کون ورلڈکپ جیتے گا
 

وجی

لائبریرین
اور گھانا مزید آگے بڑھ گیا کل امریکہ کو ہرا کر
گھانا بہت اچھا کھیلا
آج ایک میچ کا تو فیصلہ ہوگیا جرمنی میچ جیت گیا اور بہت سے لوگوں نے یہی کہا تھا کہ جرمنی جیت جائے گا
برطانیا بہت برا کھیلا صاف لگ رہا تھا کہ تمام کھیلاڑی تھکے ہوئے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
گو کی میکسیکو کی ٹیم بھی تگڑی ہے لیکن ارجنٹائن کی ٹیم اس سے بھی تگڑی ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم جیت جائے گی۔
 

طالوت

محفلین
تگڑے تو دونوں ہی ہیں ، ارجنٹائن کے اپنے کھیل میں میکسیکن اپنے مزاج کے ۔ میدان اور میدان سے باہر ، ہر دو جگہ جم کر مقابلہ ہو رہا ہے ،
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
اب اگلا میچ جرمنی کا غالباً ارجنٹائن سے ہے۔ اب مشکل ہے جیتنا۔

اگر یہاں جرمنی جیت گیا تو اس بین الاقوامی مقابلے کا بہت بڑا اپ سیٹ ہو گا۔
 

قمراحمد

محفلین
فٹ بال ورلڈکپ جنوبی افریقہ 2010
کوارٹر فائنلز

2 جولائی ----- جمعہ ----- ہالینڈ بمقابلہ برازیل ----- پاکستانی وقت 7 بجے شام

2 جولائی ----- جمعہ ----- یوروگوئے بمقابلہ گھانا ----- پاکستانی وقت 11:30 رات

3 جولائی ----- ہفتہ ----- ارجنٹائن بمقابلہ جرمنی ----- پاکستانی وقت 7 بجے شام

3 جولائی ----- ہفتہ ----- پیرا گوئے بمقابلہ سپین ----- پاکستانی وقت 11:30 رات
 
Top