میں نے اپنے نو سالہ بیٹے کو صرف اور صرف اس "اوکٹوپس" کی وجہ سے میچ نہیں دیکھنے دیا حالانکہ وہ جاگنے کیلیے تیار تھا۔ اس نے خبروں میں جب اوکٹوپس کی پیش گوئی سنی تو مجھ سے اس بارے میں کئی سوال پوچھے اور میں نے یہ کہہ کہ جان چھڑائی کہ بیٹا، جانور بھلا کیا بتا سکتا ہے۔
جتنا وہ متجسس تھا اس سے مجھے علم ہو گیا کہ اگر اس نے میچ دیکھا اور اسپین جیت گیا تو اس کے ذہن میں ہمیشہ کیلیے 'اوکٹوپس' اور پیشن گوئیوں کا غلط خیال بیٹھ جائے گا، لاحول و لا قوۃ
بقولِ اقبال
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گا
وہ خود فراخیِ افلاک میں ہے خوار و زبوں
لیکن سب سے بڑا افسوس یہ ہے کہ میری فیورٹ ٹیم جرمنی ہار گئی، ہائے ہائے