2011 امریکہ 6 حصوں میں تقسیم: روسی تجزیہ کار

فاتح

لائبریرین
بالکل،سب سے پہلے تو اپنے علماء کیلئے دعا کریں کہ اللہ انکو سیدھی راہ دکھائے۔ اسکے بعد اپنے غدار سیاست دانوں اور لیڈروں کیلئے کہ اللہ عضجل ان کو ہدایت نصیب کرے۔ جب یہاں تک دعا قبول ہو جائے، اسکے بعد امریکہ کے ٹوٹنے کیلئے بد دعا کریں۔ یاد رکھیں! آنحضور صللہعلیہسلم پہلے ہدایت کی دعا کرتے تھے، اسکے بعد آخری حربہ لعنت ہی رہ جاتا ہے۔

اللہ عزّ و جل
صلی اللہ علیہ و سلم
 
arifkarim

معطل
اللہ عزّ و جل
صلی اللہ علیہ و سلم

میری غلطیاں ٹھیک کرنے سے بہتر ہے کہ جمیل نوری کے نئے ورژن کا انتظار کر لیں :)
b131.gif
 
فاتح

لائبریرین
علاوہ ازیں جمیل نوری نستعلیق کے نئے ورژن کو بھی سٹینڈرڈ الفاظ استعمال کرنے چاہییں۔۔۔ یعنی اس میں لکھی ہوئی تحریر کو کسی بھی فونٹ میں درست پڑھا جا سکے۔۔۔ یہ کیا بات ہوئی کہ جمیل نوری میں تو "اللہ عزّ و جل" اور "صلی اللہ علیہ و سلم" لکھا اور پڑھا جا رہا ہے جب کہ باقی فونٹ میں "عضجل " اور "صللہعلیہسلم "
یہ انتہائی عاجزانہ سی گذارش ہے اسے توہین محمول کر کے دل پر مت لے جائیے گا۔:grin:
 
یونیکوڈ میں القابات قدروں کی کمی کے باعث یہ قدم اٹھانا پڑا۔ ہم ان لگیچرز کیساتھ ساتھ یونیکوڈ کے pua کیریکٹر سیٹ میں بھی انکو شامل کر دیں گے۔ تاکہ احباب خود سے کیبورڈز بنا کر انکو استعمال کر سکیں۔ بغیر کیبورڈ والے لگیچرز والا طریقہ ہی استعمال کر سکتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
زینب بہن! پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار "میں" ہوں اور "آپ" ہیں بلکہ ہمارے ساتھ ہر وہ شخص شامل ہے جو صرف زبان سے حب الوطنی کے دعوے کرتا ہے۔
امریکا کے ساتھ ساتھ اگر ساری دنیا کے ممالک بھی ٹوٹ جائیں تب بھی ہماری حالت پر کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔

رہنے دیں بھائی جی اب اتنی بھی مبغالطہ آرائی نا کریں ۔اگر امریکہ پاکستان میں‌مداخلت اور اپنی من مانی کرنا ختم کر دے تو 50 فیصد حالات درست سمت میں چل پڑیں گے
 
زینب

محفلین
تب تک ہو جائے گی نا پا جی میں نے کوئی ہمیشہ اسی عمر کا رہنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ساجد

محفلین
اگر امریکہ کچھ حصوں میں بٹ جاتا ہے تو یہ کوئی انہونی بات نہیں ہو گی ۔ دنیا اول دن سے مختلف خطوں اور مماللک کے درمیان جگہ بدلتی لکیروں کے اندر ہی مقید ہے۔
"دشمن کی توپوں میں کیڑے پڑنے" کی کہاوت شاید ہم لوگوں کی بے بسی کی عملی منظر کشی کے لئیے ہی وجود میں لائی گئی ہو گی۔
سوال یہ ہے کہ سوویت یونین ٹوٹا تو ہم مسلمانوں نے کون سا میدان مار لیا۔ "روس نے بازی ہاری ہے امریکہ تیری باری ہے" کا نعرہ بھی گونج رہا ہے ۔ لیکن یہ نعرہ تو صدیوں سے ایک حقیقت کے روپ میں اس دنیا میں موجود ہے اور اپنے وجود کا عملی مظاہرہ بھی کر چکا ہے ، صرف اُس حملہ آور یا طاقت کے نام کے ہجے تبدیل ہوتے رہے جس نے بھی یہ مہم سر کرنے کی کوشش کی کہ سکندرِ اعظم سے لے کر آج تک دنیا کی ہر اس طاقت کا غرور اسی سرزمین پر ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا جس نے بھی اس خطے پر اپنا تسلط جمانا چاہا۔مسلمان اور پاکستانی ہونے کے ناطے بغلیں بجانے کی بھی ضرورت نہیں کہ دنیا میں اسلام کے ظہور سے پہلے بھی یہ علاقہ کسی کو ہضم نہ ہو سکا تھا۔
امریکہ تقسیم ہو یا تفریق یہ خارج از بحث ہے ۔ دیکھنا تو یہ ہے کہ قرآن کی آیت " فاعتبرو یا اولی الابصار" کا مطلب ہم نے کبھی سمجھا؟؟؟ دوسروں کے ٹوٹنے کی خوشخبریاں سننے کے منتظر ہم نادانوں نے کبھی اپنی جمعیت کے تحفظ پر توجہ دی؟؟؟ ہم عبرت حاصل کرنے سے عاری لوگ آدھا پاکستان گنوا کر باقی آدھا داؤ پر لگائے بیٹھے ہیں اور قرآن کی آواز پھر پکار رہی ہے" فاعتبرو یا اولی الابصار"۔ یاد رکھئیے کہ قرآن کا پیغام صرف ایک قوم کے لئیے نہیں ہے یہ سارے انسانوں کو مخاطب کرتا ہے۔
پاکستان کی فکر کیجئیے ، امریکہ کی فکر کرنا امریکہ والوں کا کام ہے۔
اس سے انکار نہیں ہے کہ معاشی بدحالی ممالک کی سرحدیں بدلنے میں بنیادی عنصر بنا کرتی ہے اور امریکہ اس وقت بہت بڑے مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ نیز اس کی افغانستان اور عراق میں جاری جارحیت کے لئیے کھربوں ڈالر کا اضافی بوجھ برداشت کرنا اب دن بہ دن مشکل تر امر بنتا جا رہا ہے۔ عوام اس بوجھ پر اب چیخ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس ان پر خرچ کرنے کی بجائے انسانی قتال پر کئیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں روسی پروفیسر کی مبینہ پیشین گوئی کوئی الہام کا درجہ بھی نہیں رکھتی کہ ان کا ملک خود افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے۔ اور امریکی انتظامیہ حالات کو سمجھنے کی بجائے مزید فوج افغانستان بھیج رہی ہے یعنی مزید کروڑوں ڈالر امریکی ٹیکس دہندگان سے وصول کر کے توسیع پسندی کی عیاشی کی نذر کئیے جائیں گے۔ ایسے میں روسی پروفیسر کا دعوی اپنے اندر کچھ وزن تو رکھتا ہے۔
"ان الانسان لفی خسر"۔
 
فاتح

لائبریرین
جب تک زینب چالیس کی ہوں تب تک شمشاد بھائی "کو چیئر مین" یا نگران وزیر اعظم بن جائیں;)
 
زینب

محفلین
پورا چیئرمین نہیں فاتح بھائی کیا‌غضب کرنے چلے ہیں اپ ۔۔۔بس کو چیئر مین بنا دیں میں راضی ہوں‌۔

ویسے فاتح بھائی کہیں‌آپ کی نظر صدارت کی کرسی پے تو نہیں‌۔ِِِ؟؟
 
فاتح

لائبریرین
"کو چیئر مین" ہی لکھا ہے۔ ہمارے ہاں "کو چیئر مین" صدر بن جاتا ہے اور اصلی والا ولایت کی میموں کے ساتھ گھومتا ہے۔;)
 
فاتح

لائبریرین
نہیں شمشاد بھائی! میں تو سوچ رہا ہوں کہ امریکا کی بننے والی 6 ریاستوں‌میں سے کسی ایک کا صدر بن جاؤں۔ بقول زینب پاکستان کا صدر تو ماتحت ہی ہو گا نا پھر بھی۔:grin:
 
فاتح

لائبریرین
اور زینب نے تو کبھی بھی چالیس کی نہیں ہونا لہٰذا تا دمِ مرگ ہماری سیٹیں پکی ہیں
 
arifkarim

معطل
اس سے انکار نہیں ہے کہ معاشی بدحالی ممالک کی سرحدیں بدلنے میں بنیادی عنصر بنا کرتی ہے اور امریکہ اس وقت بہت بڑے مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ نیز اس کی افغانستان اور عراق میں جاری جارحیت کے لئیے کھربوں ڈالر کا اضافی بوجھ برداشت کرنا اب دن بہ دن مشکل تر امر بنتا جا رہا ہے۔ عوام اس بوجھ پر اب چیخ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس ان پر خرچ کرنے کی بجائے انسانی قتال پر کئیے جا رہے ہیں۔ ایسے میں روسی پروفیسر کی مبینہ پیشین گوئی کوئی الہام کا درجہ بھی نہیں رکھتی کہ ان کا ملک خود افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے۔ اور امریکی انتظامیہ حالات کو سمجھنے کی بجائے مزید فوج افغانستان بھیج رہی ہے یعنی مزید کروڑوں ڈالر امریکی ٹیکس دہندگان سے وصول کر کے توسیع پسندی کی عیاشی کی نذر کئیے جائیں گے۔ ایسے میں روسی پروفیسر کا دعوی اپنے اندر کچھ وزن تو رکھتا ہے۔
"ان الانسان لفی خسر"۔

میرا خیال ہے کہ کوئی بھی صدر، حکمران صرف کھیل تماشے کیلئے اپنے ملک کا سرمایہ جنگ کی‌صورت میں‌دوسرے ممالک میں‌نہیں لگا سکتا، جبتک وہاں سے مزید منافع کی امید نہ ہو۔ عراق کو امریکہ نے اپنے زیر اثر کالونی بنانے کیلئے حملہ کیا تھا۔ جیسے سلطنت برطانیہ ہمارے اوپر کر چکی ہے!
اب تیل پر انکی حکومت ہے اور امریکی فوج اپنے اڈے ایران کے گرد لگا چکے ہیں۔ ایران پر حملہ: افغانستان، عراق، بلوچستان اور خلیج کی سرحدوں سے کیا جائے گا!

اب صرف ایک چیز درکار ہے یہودی لابی کو اور وہ ہے جنگ کی وجہ، تو وہ امریکہ باآسانی اپنا کوئی جہاز ایران میں گروا کر گھڑ لے گا۔
 
Top