! 2012ء کو قیامت آجائے گی؟!

arifkarim

معطل
بہت سے پرانے کلچرز میں 2012ء کا سال یوم القیامت کے مترادف ہے۔:eek: میں‌نے اس پر کچھ ریسرچ کی ہے اور یوٹیوب پر اس سلسلہ میں‌ کافی معلومات ڈاکمومنٹری ملی ہے:
یہ اسکا پہلا حصہ ہے۔ باقی حصے مندرجہ بالا لنک پر کلک کرکے دیکھے جا سکتے ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
بھائ جان قیامت تو اپنے وقت پر آئے گی نہ اس سے پہلے نہ اسکے بعد
مگر موت وہ چیز ہے جو کبھی بھی آسکتی ہے اور موت کے بعد آپ قیامت میں اٹھائے جائینگے
تو دراصل موت ہی قیامت ہے
 
arifkarim

معطل
بھائ جان قیامت تو اپنے وقت پر آئے گی نہ اس سے پہلے نہ اسکے بعد
مگر موت وہ چیز ہے جو کبھی بھی آسکتی ہے اور موت کے بعد آپ قیامت میں اٹھائے جائینگے
تو دراصل موت ہی قیامت ہے

بھائی لازمی نہیں کہ قیامت یک دم پوری دنیا میں ایک ساتھ آئے۔۔۔ قدرتی آفات بھی ایک قسم کی قیامت ہی ہے، ان لوگوں کیلئے جن پر یہ آتی ہیں۔ اکثر لوگوں کا خیال ہے سنہ 2012 میں کچھ ایسی آفت دنیا پر آئے گی جسے بھلایا نہیں جا سکے گا:(
 
ارشد خان

محفلین
آپ جانتے سب جانتے ہو کہ آفات کیوں آتی ہیں؟ ۔ کیوں کہ والدین اپنے اولاد کو سات سا ل کی عمر سے نماز نہیں پڑھاتے ہیں ۔ اور وہ جب جوان ہو جاتے ہیں تو ا ُ ن کی شادیا ں نہیں کرتے ہیں ۔ ا س لئے ۔۔۔ کیا خیا ل ہے آپ کا ؟؟؟ ارشد خا ن
 
جہانزیب

محفلین
ان سب پیشین گوئیوں‌ کا ماخذ مشہور فرانسیسی پیشین گو ناسٹروڈامس کی مستقبل کے بارے میں‌پیشین گوئیوں‌ سے ہے ۔ ابھی گذرے اتوار کو ہسٹری چینل پر اسی پس منظر میں نئی دستاویزی فلم بنام ناسٹروڈامس 2012 کے عنوان سے دکھائی گئی ہے، بس کسی رپر کا انتظار کریں‌ جو اسے ٹورنٹس پر چڑھا دے ۔
 
ٹورنٹس چھوڑیں، یو ٹیوب پر دیکھ لیں:
 
تعبیر

محفلین
میں نے وڈیو دیکھی تو نہیں ہے
پریہ دنیا آجکل تو بلکل جہنم بن گئی ہے اس لیے میری طرف سے قیامت کل ہی آجائے تو بہتر ہے
 
راشد احمد

محفلین
بھائی آپ علامات قیامت پڑھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ قیامت کب آئے گی کافروں کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے
 
arifkarim

معطل
بھائی آپ علامات قیامت پڑھ لیں آپ کو پتہ چل جائے گا کہ قیامت کب آئے گی کافروں کی بات پر یقین نہیں کرنا چاہئے۔ سب اللہ کے ہاتھ میں ہے

اُفففف! ایک تو محفل فارم ہی ملا ہے، جہاں ذرا سکون کیساتھ ’’تسخیر کائنات‘‘ سے متعلق علوم اپنی زبان میں پوسٹ کر سکتا ہوں ۔ مگر یہاں بھی مولوی ٹائپ لوگ آگئے ہیں۔ بھائی آپ میں سے اکثر تو اس بات پر ہی جھگڑ رہے ہیں کہ آیا زمین ساکن ہے یا متحرک!!!! خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ قرآن پڑھ لو اور آنکھیں بند کر لو۔ بلکہ قرآن پڑھو، سمجھو، اسکی تسخیر کرو۔ نئے مطالب ڈھونڈو۔ خدا کی ذات کو پوری کائنات میں‌تلاش کرو۔

علم تو علم ہے۔ چاہے کافر سے آئے یا مسلمان سے۔۔۔ میں نے صرف ایک سائنسی اور تاریخی نظریہ پیش کیا ہے۔ جسنے نہیں ماننا وہ خاموش رہے!
 
نایاب

السلام علیکم
محترم عارف کارم جی
ایسا کرتے ہیں منتظم حضرات سے اک اپیل کر کے
اردو محفل پر اک بورڈ لکھوا لیتے ہیں کہ اسلام کی بات کرنے والے (مولوی ) حضرات کا داخلہ ممنوع ہے ۔
ہمیں اسلامی علم القران و علم حدیث سے کچھ غرض نہیں ، ہمارے لیے انگلستان سے درآمد شدہ علم کافی ہے ۔
ہم پیش گوئی کو معتبر سمجھتے ہیں اور خصوصآ وہ پیش گوئی جو انگلستان کے سائنس دان پیش کرتے ہیں ۔
امید ہے مولوی حضرات کا داخلہ بند ہو جائے گا اردو محفل پر ۔
اور آپ نہایت سکون کے ساتھ تسخیر کائنات کر سکیں گے ۔
اللہ آپ پر سدا مہربان رہے آمین
نایاب
 
سمارا

محفلین
ہسٹری چینل کی وڈیو تو دیکھ لی ہے اب اس بارے میں مزید معلومات کہاں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔
 
مغزل

محفلین
مفروضہ ہے ، ابھی میرے سرکار علیہ صلوۃ ولسلام کی بتائی ہوئی کچھ نشانیوں کا ظہور باقی ہے۔اور اس میں کم سے کم بھی 40 سال درکار ہیں
 
Top