اُفففف! ایک تو محفل فارم ہی ملا ہے، جہاں ذرا سکون کیساتھ ’’تسخیر کائنات‘‘ سے متعلق علوم اپنی زبان میں پوسٹ کر سکتا ہوں ۔ مگر یہاں بھی مولوی ٹائپ لوگ آگئے ہیں۔ بھائی آپ میں سے اکثر تو اس بات پر ہی جھگڑ رہے ہیں کہ آیا زمین ساکن ہے یا متحرک!!!! خدا نے یہ نہیں فرمایا کہ قرآن پڑھ لو اور آنکھیں بند کر لو۔ بلکہ قرآن پڑھو، سمجھو، اسکی تسخیر کرو۔ نئے مطالب ڈھونڈو۔ خدا کی ذات کو پوری کائنات میںتلاش کرو۔
علم تو علم ہے۔ چاہے کافر سے آئے یا مسلمان سے۔۔۔ میں نے صرف ایک سائنسی اور تاریخی نظریہ پیش کیا ہے۔ جسنے نہیں ماننا وہ خاموش رہے!
السلام علیکم
محترم عارف کارم جی
ایسا کرتے ہیں منتظم حضرات سے اک اپیل کر کے
اردو محفل پر اک بورڈ لکھوا لیتے ہیں کہ اسلام کی بات کرنے والے (مولوی ) حضرات کا داخلہ ممنوع ہے ۔
ہمیں اسلامی علم القران و علم حدیث سے کچھ غرض نہیں ، ہمارے لیے انگلستان سے درآمد شدہ علم کافی ہے ۔
ہم پیش گوئی کو معتبر سمجھتے ہیں اور خصوصآ وہ پیش گوئی جو انگلستان کے سائنس دان پیش کرتے ہیں ۔
امید ہے مولوی حضرات کا داخلہ بند ہو جائے گا اردو محفل پر ۔
اور آپ نہایت سکون کے ساتھ تسخیر کائنات کر سکیں گے ۔
اللہ آپ پر سدا مہربان رہے آمین
نایاب