محمد احمد رضا ایڈووکیٹ
محفلین
قبلہ کیا قرآن کے مطابق مزاح غلط ہے ؟؟؟؟ چلیں اس پر گفتگو ہو گی، مجھے زمرہ جات سلیکٹ کرنے کی ترکیب کے فوٹو شوٹ بنا کر ای میل کر دیں، اس پر بھی تحریر ارسال کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ
آمین۔اچھا ہے موضوع مگرمتفرقات میں؟
پچھلے سال ارادہ کیا تھا اچھی متوازن مثبت سوچ کو اپنانا ہے جس میں کافی حد تک کامیاب ہوں ۔ اس سال اِرادہ ہے کہ کچھ ایسا کام کرسکوں جس سے مجھے خود پر فخر نصیب ہو ۔ شاید کسی کی خدمت ، یا ایسی نیکی جس کی توفیق ہے ۔عملی میدان میں ترقی کی خواہش رکھی ہے ۔ آگے کی جستجو ہی زندہ رکھتی ہے ۔ اللہ مجھے کامیاب کرے ! آمین ۔
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے یہ سال مبارک ثابت کرے۔ آمینوَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ
ہم دنوں کو لوگوں کے درمیان پھیرتے رہتے ہیں (القرآن)۔
سب سے پہلے تمام احباب کو سال نو مبارک ہو۔ آج آنکھ کھلی موبائل پر نظر پڑی تو حسب توقع سال نو کی مباکباد اور دعاؤں کے پیغامات منتظر تھے۔ ہمارے ہاں سال نو کا آغاز اسی طرح ہوتا ہے۔ پہلے زبانی کلامی، پھر فون کا دور آیا تو کسی کو فون کھڑکا دیا، موبائل آیا تو پیغامات اور اب سوشل میڈیا پر تصاویر دعاؤں اور سو طریقوں سے سال نو کی مبارکباد دی جاتی ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر سال کا بدلنا کچھ ایسا خاص نہیں ہوتا۔ یہ ایک معمول کا دن ہوتا ہے۔ جب سال گزشتہ کا سورج غروب ہوتا ہے، رات ڈھلتی ہے، ہم سوجاتے ہیں۔ اگلے دن تاریخ بدل کر نیا سال شروع ہوجاتا ہے۔ ہمارے معمولات جوں کے توں ہی ہوتے ہیں۔ پنجابی مقولے کا مفہوم ہے "وہی کلہاڑی اور وہی اسی کی ہتھی"۔ بڑے شہروں میں اب باقی دنیا کی طرز پر بحریہ ٹاؤن والے کچھ احباب کی تفریح کے لیے کچھ شغل کرتے ہیں جس سے انہیں نئے سال کے شروع ہونے کی نوید ملتی ہے۔
پیغامات کی بات کی جائے تو ملتے جلتے مبارکبادی اور دعائیہ پیغامات میں کچھ دلچسپ پیغام بھی ملے۔ جیسے ایک انگریزی پیغام تھا " ایک چھوٹی سی یاد دہانی۔ نئے سال کے آغاز پر بہت زیادہ پرجوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیلینڈر بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں بدلے گا، وہی بیوی، باس، تنخواہ، نوکری اور اس کے ٹارگٹس ہوں گے"۔
کچھ کے نزدیک یہ غیر اسلامی سال ہے اور اس کی مبارکباد دینا بھی درست نہیں۔ کسی نے کہا آپ کی مبارکباد پرانی ہوچکی ہمارا سال تین ماہ پہلے شروع ہو چکا ہے۔ یہ تجربہ پیغامات سے ہٹ کر حقیقت میں پچھلے سال ہوا جب دفتر میں احباب کو نئے سال کی مبارکباد دی تو اس قسم کے جواب ملے۔ فقیر کی گزارش یہ ہے کہ کیا سال اور دن بھی مسلمان اور غیر مسلم ہوتے ہیں؟ حد ہوگئی بھئی۔ یہ شمسی اور قمری سال ہیں۔ پیمائش کے لیے ایک کا پیمانہ حضرت عیسی علیہ السلام کی پیدائیش اور دوسرے کا ہجرت نبوی ہے۔ کیا اسلام سے پہلے یہ دن اور مہینے نہیں تھے؟ یہودی دس محرم کا روزہ رکھتے تھے، حرمت کے مہینے تھے۔ یہاں تک کہ پیارے آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی پیدائش 12 ربیع الاول اور معراج کی تاریخ 27 رجب کسی طرح شمار کی گئیں؟
خیر قطع نظر اس بحث سے۔ آتے ہیں مدعا کی طرف۔ پچھلے سال ایک نئی بدعت دیکھی تھی۔ "میری نئے سال کی قرارداد"۔ جس میں لوگوں کو اپنے ٹارگٹ، وعدے اور بہت سے پختہ ارادے کرتے دیکھا گیا۔ عرض کی ہم جیسے نیستوں کے لیے یہ کیلنڈر بدلنے سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا۔ اور ہم نے زندگی میں آج تک ایسا کوئی کارنامہ سرانجام دیا ہے کہ مزید کا ارادہ کریں۔ لہذا کیا کھویا کیا پایا کے تحت۔ 2015 کے اختتام پر ہم دفتر سے لوٹے، کمرے میں اوندھے منہ لیٹے، اگلی صبح جاگے تو 2016 تھا۔ "وہی کلہاڑی اور وہی ہتھی" کے مقولے کے تحت بستہ پکڑ دفتر کی راہ لی، یہ تھا آغاز۔ اس کے علاوہ کچھ خاص کرنے کی ٹھانی نہیں تھی سو نہیں کیا۔ کچھ نئے دوست ملے جن سے مل کر خوب ہلہ گلہ کیا۔ ایک خواہش جس کے تحت مزارات گھومنے کا عزم کیا تھا، ملتان، اچ شریف، بہاولپور، پاکپتن اور بابا بلھے شاہ کا قصور دیکھا۔ 2016 میں لاہور سے نوکری چھوڑ کر گھر کو پلٹے۔ نئی نوکری شروع کی۔ اور پھر حسب عادت کچھ نیا کرنے کے چکر میں سال کے ختم ہونے سے پہلے نوکری گئی۔
محفل کی نسبت گزشتہ سال کے حوالے سے کچھ کہا جائے تو دسمبر 2015 میں ہم یہاں وارد ہوئے۔ لیکن ورود کے ساتھ ہی غیابت عمل میں آئی۔ جب پلٹے تو جون 2016 رمضان کا مہینہ تھا۔ لہذا 2016 میں ہم اس فورم سے، یہ ہم سے آشنا ہوا۔ محفل پر شب و روز اک ہنگامہ رہتا ہے۔ کوئی آ رہا ہے کوئی جارہا ہے۔ کسی کے پاس نئی خبر ہے تو کسی کے پاس نثر و شاعری۔ کسی کے پاس اس کی تصویریں اور کسی کے پاس بونگیاں۔ لہذا خوب چہل پہل رہتی ہے۔ ہمارے لیے محفل پر دو مواقع بہت اہم تھے۔ جو مدتوں یاد رہیں گے۔ پہلا ہمارے پلٹنے کے چند دن بعد پیش آیا۔ وہ 27 جون کا ہنگامہ خیز دن تھا۔ اس دن کے لیے اتنا کہنا ہی اس کے تعارف کے لیے کافی ہے۔ پہنچنے والے پہنچ چکے ہیں۔ دوسرا مشاعرہ 2016۔
جی تو ہمار ے پاس سال گزشتہ کی نسبت کہنے کو یہی ہے۔ اگر آپ نے نئے سال کی قرارد پیش کی تھی تو کس حد تک اسے پورا کر سکے۔ آپ بھی اپنے احوال شریک محفل کرکے اس سلسلے کو دلچسپ بنا سکتے ہیں۔
دعا ہے رب العزت اس سال کو ہم سب کے لیے اور پوری انسانیت کے لیے امن و آشتی کا سال بنائے۔ ہم سب کو ایک دوسرے سے محبت کرنے اور محبت بانٹنے کی توفیق عطا کرے۔ ہم سب کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات نصیب کرے۔
پچھلے سال کسی کا وٹس ایپ کیفیت نامہ تھا اس پرختم کرتے ہیں کہ،
اے سال گزشتہ پھر سے میری زندگی میں آ
اک شخص کھو گیا ہے تیرے موسموں کے بیچ
حضرت قرآن کے مطابق مزاح غلط نہیں ہے۔ قرآن سے مزاح کی بابت عرض کیا تھا۔قبلہ کیا قرآن کے مطابق مزاح غلط ہے ؟؟؟؟ چلیں اس پر گفتگو ہو گی، مجھے زمرہ جات سلیکٹ کرنے کی ترکیب کے فوٹو شوٹ بنا کر ای میل کر دیں، اس پر بھی تحریر ارسال کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ
کچھ کے نہیں شریعت کے نزدیک۔۔۔کیونکہ نا رسول مقبول نے منایا نا صحابہ نے اور نا ہی تبع تابعین نے ۔۔۔کچھ کے نزدیک یہ غیر اسلامی سال ہے اور اس کی مبارکباد دینا بھی درست نہیں۔
میرا خیال ہے آپ پرانے اخبارات کا مطالعہ فرمائیں تو دیکھیں گے پہلے یہ دن ( 12 ربیع الاول ) 12 وفات سے مشہور تھا اور درست بھی یہی ہے کہ آپ 9 ربیع الاول کو پیدا ہوئے تھے ۔۔پیارے آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی پیدائش 12 ربیع الاول
یہ ثواب کی نیت سے تھا یا۔۔۔۔؟؟ نیت بتائیں ۔۔پھر میں حدیث پیش کروں گا۔۔۔۔مزارات گھومنے کا عزم
آمیندعا ہے رب العزت اس سال کو ہم سب کے لیے اور پوری انسانیت کے لیے امن و آشتی کا سال بنائے۔ ہم سب کو ایک دوسرے سے محبت کرنے اور محبت بانٹنے کی توفیق عطا کرے۔ ہم سب کو اپنے پیاروں کے ساتھ خوشیوں کے لمحات نصیب کرے۔
متفق۔۔۔۔اچھا ہے موضوع مگرمتفرقات میں؟
پچھلے سال ارادہ کیا تھا اچھی متوازن مثبت سوچ کو اپنانا ہے جس میں کافی حد تک کامیاب ہوں ۔ اس سال اِرادہ ہے کہ کچھ ایسا کام کرسکوں جس سے مجھے خود پر فخر نصیب ہو ۔ شاید کسی کی خدمت ، یا ایسی نیکی جس کی توفیق ہے ۔عملی میدان میں ترقی کی خواہش رکھی ہے ۔ آگے کی جستجو ہی زندہ رکھتی ہے ۔ اللہ مجھے کامیاب کرے ! آمین ۔
شاہ جی انتہائی ادب سے گزارش ہے۔ میں پبلک فورمز پہ عوام کے سامنے ایسے مباحثے میں نہیں پڑتا۔ آپ نے جو بھی فتوی صادر فرمانا ہے، فرما دیں۔ فقیر کے لیے قابل قبول ہے۔ لیکن فقیر رائے برائے بحث و مناظرہ و مجادلہ و مقاتلہ میں نہیں پڑتا۔ باتیں اور دلائل بہت ہیں لیکن عوام کے سامنے ہر بات کرنے کی نہیں ہوتی۔ آپ احباب کو اس کا اگر ذرا سا بھی پاس نہیں ہے تو فقیر اس پر کچھ بھی عرض کرنے سے گریزاں و قاصر ہے۔کچھ کے نہیں شریعت کے نزدیک۔۔۔کیونکہ نا رسول مقبول نے منایا نا صحابہ نے اور نا ہی تبع تابعین نے ۔۔۔
میرا خیال ہے آپ پرانے اخبارات کا مطالعہ فرمائیں تو دیکھیں گے پہلے یہ دن ( 12 ربیع الاول ) 12 وفات سے مشہور تھا اور درست بھی یہی ہے کہ آپ 9 ربیع الاول کو پیدا ہوئے تھے ۔۔
یہ ثواب کی نیت سے تھا یا۔۔۔۔؟؟ نیت بتائیں ۔۔پھر میں حدیث پیش کروں گا۔۔۔۔
آمین
2016 میں کھویا بہت کچھ ہے مگر امید یقین ہے کہ نیا سال آیا ہے۔تو یقینا بہت سی خوشیاں بھی لایا ہوگا۔ ان شاءاللہ
اچھا جواب ہے ۔۔۔خوش رہیں۔۔۔میرے پاس آ لیں پھر آپکے سارے کس بل نکالتا ہوں۔۔۔شاہ جی انتہائی ادب سے گزارش ہے۔ میں پبلک فورمز پہ عوام کے سامنے ایسے مباحثے میں نہیں پڑتا۔ آپ نے جو بھی فتوی صادر فرمانا ہے، فرما دیں۔ فقیر کے لیے قابل قبول ہے۔ لیکن فقیر رائے برائے بحث و مناظرہ و مجادلہ و مقاتلہ میں نہیں پڑتا۔ باتیں اور دلائل بہت ہیں لیکن عوام کے سامنے ہر بات کرنے کی نہیں ہوتی۔ آپ احباب کو اس کا اگر ذرا سا بھی پاس نہیں ہے تو فقیر اس پر کچھ بھی عرض کرنے سے گریزاں و قاصر ہے۔
ہمیں خبر ہے محبت کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
لاجواب ۔۔۔سدا اچھی ہی گزرے آپکی بھي ہماری بھی اور ہمارے اس محفل کے تمام ساتھیوں کی بھی ۔۔۔صرف انہی کی نہیں سب مسلمانوں کی ۔۔۔آمینجیسی گزری، اچھی گزری
جیسی گزرے، اچھی گزرے
آپکے نیک خیالات جان کر بندہ ناچیز کو بہت خوشی ہوئی کہ بیٹی کو رحمت سمجھنے والے ابھي میرے آقاکے نام لیوا زندہ ہیں۔۔بیٹی رحمت ہے ۔۔۔اللہ آپکو غریق رحمت کرے اور اس بیٹی کو آپکے لیے توشہ آخرت بنائے آمین ۔۔۔۔خوش رہیں سلامت رہیں۔۔۔2016 شاید میری زندگی کا سب سے بہترین سال تھا ۔۔ اس میں مجھے اللہ نے اپنی خاص رحمت کے لیے چُنا ۔۔ بقول شاعر
بیٹیاں سب کے مقدر میں کہاں ہوتی ہیں
گھر جو خُدا کو پسند آئے وہاں ہوتی ہیں
اگر اپنی زندگی پہ نظر دو ڑاوں تو سب سے خاص ، سب سے اہم اور سب سے پیارا تحفہ جو اللہ نے مجھے دیا وہی اس سال کے سب سے سپیشل ہونے کی وجہ ہے ۔۔
مراسلے میں تدوین ہو چکی ہے خان صاحب خواب غفلت سے بیدار ہو گئے ہیں۔۔۔آپ شاید ایک سال پیچھے ہیں
ان شاء اللہ وارث بھائی ۔۔۔غم زدہ نا ہوں ۔۔لگن سچی ہو تو اللہ ضائع نہیں کرتے ۔۔آپکو بھی ملے گا سب ان شاء اللہ بہت دعائیں آپکے لیے ۔۔ایک حسرت تھی کھو دیا اُس کو
ایک ہی آرزو ہے، پا لیں گے
خان صاحب کوئی بات نہیں غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں۔۔مزاحیہ بات ہے ۔۔۔میں نے اپنے تعارف میں اپنی تاریخ پیدائش (2۔2۔19900) لکھ ڈالی تھی ۔۔مبارک دینے والے نے بھی کہا تھا ہم شاہ جی کو اپنی پیدائش سے 17885 سال قبل مبارک باد پیش کرتےہیں۔۔۔اسکا تو ہمیں بالکل خیال نہیں تھا.
کرم نوازی شاہ جی آپ نے پاس رکھا۔اچھا جواب ہے ۔۔۔خوش رہیں۔۔۔میرے پاس آ لیں پھر آپکے سارے کس بل نکالتا ہوں۔۔۔
متفق۔۔۔۔
اور ایسا کام جس پے آپ فخر کر سکیں ۔۔۔۔ٖآپ اس سال میں درود ابراہیمی پڑھنا شروع کريں اور ٹارگٹ ایک کروڑ رکھیں۔۔۔یہ ایک ایسا کام ہو گا جس پے فخر کر سکیں گی ۔۔
اور پتہ ہے ایک بار پڑھنے سے 10 رحمتیں نازل ہوتی ہیں 10 گنا ہ معاف اور 10 درجات بلند ہوتے ہیں۔۔۔